Today News
قطر میں بڑا کریک ڈاؤن، جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزامات پر 313 افراد گرفتار
قطر کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق ان افراد کو ویڈیوز بنانے، غلط معلومات پھیلانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شائع کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملک میں جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔
قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ان کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔
Today News
چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی
وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایف بی آر نے فیلڈ دفاتر اور ہیڈ کوارٹر کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر کھڑی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دفاتر اور ہیڈ کوارٹرز کے فیول اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کا بڑا فیصلہ بھی کیا گیا۔
گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے دو دن کی تنخواہ کی رضاکارانہ پیشگی طلب کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، 50 فیصد عملے کو فوری طور پر گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ پائیدار اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
چوتھی سہ ماہی کے غیر ای آر ای بجٹ میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے حکام کو کل 11 مارچ تک عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔
Source link
Today News
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ٹی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا
لاہور:
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026
کی منظوری دیدی، نئے ایکٹ میں ہرقسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔
اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔
لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
Today News
متوفی کوٹہ سسٹم سے متعلق وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:
وفاقی آئینی عدالت نے متوفی کوٹہ سسٹم ختم ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے تمام 10 درخواست گزاروں کی تعیناتیوں کو جائز قرار دے دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں سندھ حکومت کی اپیلیں بھی خارج کر دی ہیں۔
یہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سندھ حکومت کے خلاف متوفی کوٹہ کیس میں جاری کیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے مطابق سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ سپریم کورٹ محمد جلال کیس میں متوفی کوٹہ سسٹم ختم کر چکی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے حقداروں کا حق پیدا ہو چکا تھا۔ عدالت کے مطابق سرکاری ملازم کی موت ہوتے ہی اس کے اہل خانہ کا حق پیدا ہو جاتا ہے جبکہ درخواست دینا یا اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری ہونا محض انتظامی عمل ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ورثا کو قانونی حق موت کے وقت ہی مل جاتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ماضی سے لاگو نہیں ہوتے۔ عدالت کے مطابق ایسے پرانے کیسز ماضی کے بند معاملات تصور ہوں گے۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ کی جانب سے متوفی کوٹہ پر تقرریوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے جو درست ہیں، اس لیے ان تقرریوں کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets