Today News
سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے والے والد کو بری کر دیا
سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے والے والد کو بری کر دیا.
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کالعدم قرار دے دی، سپریم کورٹ نے ملزم کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق ایک باپ کا اپنے ہی کمسن بیٹے کو زہر دینا انسانی فطرت اور رویے کے خلاف ہے، استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ باپ نے بیٹے کو قتل کیوں کرنا تھا، گھر میں کپاس کی فصل کے لیے کیڑے مار ادویات موجود تھیں، بچہ خود بھی پی سکتا تھا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سالہ بچہ زہریلی اور پینے والی چیز میں تمیز نہیں کر سکتا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ چشم دید گواہان کا بیان تضادات سے بھرپور اور غیر فطری ہے، گواہان نے موقع پر موجود ہونے کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی، وہ اتفاقیہ گواہ ہیں، بچے کے لباس کے رنگ سے متعلق ڈاکٹر اور گواہوں کے بیانات میں سنگین تضاد پایا گیا، گواہوں کا کمرے کی تلاشی نہ لینا یا برتن چیک نہ کرنا ان کی موجودگی کو مشکوک بناتا ہے۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں غیر واضح تاخیر سے کیس کی صداقت پر سوالات اٹھے، فوجداری قانون کے مطابق شک کا ایک پہلو بھی ملزم کو بریت کا حقدار بناتا ہے۔
اگست 2019 میں سکھر میں چار سالہ مدثر عرف میٹھو کی مبینہ زہر خورانی سے موت ہوئی، والد سلطان عرف ببو جتوئی پر الزام تھا کہ اس نے گواہان کی موجودگی میں بیٹے کو گلاس میں زہریلی چیز پلائی، بچے کے ماموں نے مدعی بن کر والد کے خلاف تھانہ سنگی میں مقدمہ درج کرایا، ٹرائل کورٹ نے سلطان جتوئی کو سزائے موت سنائی، جس کی ہائی کورٹ نے بھی توثیق کی۔
Today News
راولپنڈی؛ خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے قاتل کیسے پکڑا؟
تھانہ سول لائنز پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، تاہم سول لائنز پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ زیر حراست شخص کی دوسری اہلیہ تھی جس نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر پھندا دے کر اہلیہ کو قتل کیا اور لاش گلی میں پھینک دی تھی۔
ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Source link
Today News
کراچی؛ نہر میں ڈوبنے سے 2افراد جاں بحق
منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں دو نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی جس پر ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے سرچنگ آپریشن شروع کیا۔
سرچنگ کے دوران ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے بھیجی گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ جمیل ولد محمد علی جبکہ 20 سالہ نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
Source link
Today News
کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق
بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
موقع پر موجود شہریوں نے بتایا کہ بلوچ کالونی پل پر چڑھتے ہوئے کسی گاڑی نے سوزوکی پک اِپ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار دو افراد نیچے گرے اور اسی دوران عقب سے آنے والا ٹینکر دونوں افراد پر چڑھ گیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔
عزیز آباد کے علاقے عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب آتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والا نوجوان بھی عباسی شہید اسپتال میں دوان علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عاطف ولد محمود اور 20 سالہ تابش ولد محمود کے ناموں سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 امراض قلب اسپتال کے قریب کے رہائشی اور فرج ایئر کنڈیشن کا کام سیکھ رہے تھے۔
واقعے کے وقت ٹیلر سے عید کے کپڑے لینے جا رہے تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport