Connect with us

Today News

ایران کی نئی قیادت کو بھی مار دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

Published

on



FLORIDA:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن ارکان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف انتہائی سخت اور جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جو بھی نئی قیادت سامنے آئی اسے مار دیا گیا اور آئندہ آنے والی قیادت کو بھی مار دیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل مل کر ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشنز کر رہے ہیں اور ایرانی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کے پانچ ہزار اہداف کو نشانہ بنایا اور ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں جبکہ ایران کی ڈرون اور میزائل صلاحیت بھی بڑی حد تک تباہ کر دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا نے یہ آپریشن نہ کیا ہوتا تو ایران دو ہفتوں کے اندر ایٹم بم حاصل کر لیتا جو دنیا کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال ہوتی۔

ٹرمپ نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک بڑے اور مشکل فوجی آپریشن “ایپک فیوری” کو دیکھ رہی ہے جو ان کے بقول آپریشن مڈنائٹ ہیمر سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنی پہلی مدت میں امریکی فوج کو مضبوط بنانے پر کام کیا جبکہ دوسری مدت میں اس طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے بہترین اور طاقتور فوج ہے اور اب پوری دنیا کو اس کا اندازہ ہو چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور بااثر ہو چکا ہے اور ہم تیزی سے امریکا کو دوبارہ عظیم بنا رہے ہیں۔

انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان سے امریکی انخلا کو امریکی تاریخ کا شرمناک مرحلہ قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے نے امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا تھا تاہم اب دنیا پہلے سے کہیں زیادہ امریکا کی عزت کر رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کا اسرائیل پر کلسٹر میزائل حملہ؛ ایک یہودی ہلاک اور 4 شدید زخمی

Published

on


ایران نے اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل حملے کیے جن میں ایک کلسٹر وارہیڈ میزائل گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے آدھی رات کے بعد سے اسرائیل پر سات میزائل حملے کیے جن میں ایک کلسٹر وارہیڈ میزائل بھی شامل ہے۔ جسے اسرائیل نے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

تاہم کلسٹر میزائل کے ٹکڑے وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے جس کے ٹکڑےلگنے سے ایک شخص ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے بتایا کہ یہ حملہ ایک زیر تعمیر عمارت پر کیا گیا تھا جہاں زخمی ہونے والوں میں سے ایک شخص نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

اسی دوران ایک دوسرے علاقے میں بھی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک خاتون زخمی بھی ہوگئیں جنہیں سر میں شدید قسم کی چوٹ آئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ایران میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جن میں اصٖفہان میں واقع ایران کے فوجی اور پیرا ملٹری فورسز کے اڈّے شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حملوں میں پاسداران انقلاب پر بسیج فورسز کے مراکز، میزائل لانچنگ سائٹس اور راکٹ انجن بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایران نے بھی قطر، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ بحرین میں رہائشی علاقے پر حملے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کے مطابق میں ایران کے ایک تیل کی تنصیب پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

متحدہ عرب امارات؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں مسلح افواج کے دو اہلکار شہید

Published

on


متحدہ عرب امارات میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر فرائض کی انجام دہی کے دوان گر کر تباہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا۔

اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر اس وقت قومی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے پرواز کر رہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔

تاہم حکام نے حادثے کے مقام اور دیگر تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔ البتہ حادچے کی وجہ تکنیکی خرابی کو بتایا ہے۔

وزارت دفاع نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران خلیجی ممالک کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور متعدد فوجی آپریشنز اور نگرانی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

Published

on



سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کےاجلاس میں پیٹرولیم و گیس کے شعبے میں جاری اور مکمل منصوبوں، کثیر الجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کے تعاون سے تعلیم کے شعبے میں جاری اقدامات اور بجلی کے شعبے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے ملک میں موجود ذخائر کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کی وجوہات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا بوجھ بالخصوص کم آمدنی والے طبقات پر پڑتا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی اور پیدا ہونے والی بے چینی کے باعث وفاقی حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جبکہ دستیاب ذخائر صرف 20 سے 25 دن کے لیے کافی تھے۔

چیئرمین کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ قیمتوں میں اضافے کا فائدہ حکومت کو ہوا یا او ایم سیز کو۔

انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن سے حالیہ تیل کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ریٹ اینالیسز بھی طلب کر لیا، کمیٹی نے 200 ملین ڈالر کے نیچرل گیس ایفیشنسی پراجیکٹ کے قرضے کی منسوخی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور بتایا گیا کہ منصوبہ عدم پیش رفت کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت اس منصوبے کے حوالے سے 0.04 ملین امریکی ڈالر سود کی مد میں ادا کر چکی ہے۔

سینیٹر سید وقار مہدی نے قرضے کے عدم استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کیا کارروائی کی گئی منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی ایل نے کمیٹی کو بتایا کہ قرضے کی منسوخی سے متعلق تحریری شواہد محکمے کے پاس موجود ہونے چاہئیں اور تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔

اس پر چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیے کہ یہ صورتحال منصوبے پر عملدرآمد کرنے والے ادارے ایس ایس جی سی ایل کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ دو روز کے اندر مفصل رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکےاجلاس میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن ایفیشنسی امپروومنٹ پراجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ارکان کمیٹی نے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری میں تاخیر اور کنسلٹنٹس کی تقرری کے طویل عمل پر تشویش کا اظہار کیا، جس میں مبینہ طور پر 18 ماہ لگے کمیٹی نے زور دیا کہ خریداری کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے چیئرمین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تاخیر کے ذمہ داران کا تعین کر کے مناسب کارروائی کی جائے اور پاور ڈویژن کو ہدایت دی کہ ٹینڈرنگ کے عمل اور کنسلٹنٹ کی تقرری کی تفصیلات پر مشتمل ایک صفحے کی۔

رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائےکمیٹی نے 765 کے وی اسلام آباد ویسٹ گرڈ اسٹیشن منصوبے میں ٹھیکیدار کو ٹیکسز کی مد میں کی جانے والی ایک ارب 28 کروڑ 20 لاکھ روپے کی بے ضابطہ ادائیگی کی وصولی سے متعلق اپنی سابقہ سفارش پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔

نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے کمیٹی کو منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کے نتائج سے آگاہ کیا جبکہ آڈیٹر جنرل کے دفتر کے حکام نے بتایا کہ یہ معاملہ ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) میں زیر بحث آ چکا ہے اور آئندہ اسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔

رقم کی مسلسل عدم وصولی پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی درخواست پر چیئرمین کمیٹی نے رقم کی وصولی کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عید سے قبل رقم وصول کر کے کمیٹی کو رپورٹ پیش کی جائے، بصورت دیگر معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا جائے گا۔

وزارت کو ہدایت کی گئی کہ اس حوالے سے تحریری رپورٹ بھی کمیٹی کو فراہم کی جائےاجلاس میں اے ڈی بی 401B-2022 لاٹ ٹو اے (اے سی ایس آر بنٹنگ کنڈکٹر) سے متعلق سفارش پر بھی غور کیا گیا اور وزارت توانائی کے سیکریٹری کی اجلاس میں عدم موجودگی پر ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر تفصیلی ایکشن ٹیکن رپورٹ پیش کی جائے اور آئندہ اجلاس میں سیکریٹری کی شرکت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں تعلیم کے شعبے سے متعلق جاری منصوبہ ایکشنز ٹو اسٹرینتھن پرفارمنس فار اِنکلوسیو اینڈ رسپانسیو ایجوکیشن (سے ایس پی آئی آر ای) پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے پسماندہ اضلاع میں تعلیم کی بہتری کے لیے صوبوں کو 24 ارب روپے فراہم کیے ہیں صوبائی پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے منصوبے پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمیٹی نے پنجاب میں اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں (ایس ایم سیز) کی غیر تکنیکی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کیاجس پر بتایا گیا کہ ایس ایم سی پالیسی میں حال ہی میں نظرثانی کی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی طور پر مضبوط اور محفوظ کلاس رومز کی تعمیر یقینی بنائی جائے۔

خیبر پختونخوا کے نمائندوں نے بھی اپنے صوبے میں (سے ایس پی آئی آر ای)  منصوبے کی پیش رفت سے کمیٹی کو آگاہ کیاکمیٹی نے تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا تاہم چیئرمین کمیٹی نے بلوچستان کے نمائندے کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاسوں میں صوبے کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔



Source link

Continue Reading

Trending