Today News
افغانستان سے دہشت گردی دنیا بھر کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں، عاصم افتخار
نیویارک:
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
اپنے بیان میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جو خطے میں خطرناک سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاجواز حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورسز اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔
عاصم افتخار کے مطابق افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہیں موجود ہیں جن کے خلاف مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ اور پرامن افغانستان کا خواہاں ہے اور خطے میں امن کے لیے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
Today News
لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا
یورپی ملک لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
افغان دی خامہ پریس کے مطابق افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں افغانستان میں پنپتی دہشتگردی مختلف ممالک کیلئے خطرہ بن گئی۔ یورپی ملک لیتھوینیا نے ملک میں دہشتگردی کے فروغ اور داعش خراسان کی جانب سے بھرتی کے خطرے کی وارننگ دیدی۔ لیتھوینیا نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کو قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔
لیتھوینیا کے حکام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیم داعش نے لیتھوینیا میں شہریوں کو ورغلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا، افغانستان میں موجوددہشت گرد تنظیمیں وسطی ایشیا کے نوجوانوں کو ہدف بنا کر پروپیگنڈا اور انتہا پسندانہ پیغامات پہنچاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کرغزستان بھی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو دہشتگردی کیلئے ورغلانے پر کالعدم داعش پر شدید تشویش کا اظہار کر چکا ہے، افغان طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان فتنہ الخوارج، داعش، القاعدہ سمیت دیگر خطرناک دہشت گرد تنظیمیوں کیلئے جنت بن چکا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق دہشت گردی کا فروغ اور انتہاپسندانہ اقدامات افغان طالبان رجیم کو دنیا بھر میں تنہا کر رہی ہیں، افغان طالبان رجیم وار اکانومی، منشیات اور دہشت گردی سے حاصل آمدن سے اپنے قابض اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہے۔
Today News
مودی کے شائننگ انڈیا کےدعوے حقیقت سے کوسوں دور، بھارتی معیشت زوال پذیر
بڑے بڑے انتخابی نعروں کے برعکس مودی کی ناقص معاشی کارکردگی کھل کرسامنے آگئی۔
نام نہاد بڑی معیشت کادعویٰ کرنے والی نااہل مودی سرکار کو برطانوی جریدہ”دی اکانومسٹ ” نے آئینہ دکھا دیا، دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت کی معیشت اتنی بڑی نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔
برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کی سرکاری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے، رواں سال فروری میں جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار بھارتی معیشت کیلئے مایوس کن ثابت ہوئے، بھارت کا جی ڈی پی پہلے کے مقابلے میں 3.3 فیصد کم رہا۔
معاشی ماہرین کے مطابق بھارت اب بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ایک رسک مارکیٹ بن چکا ہے کیونکہ بھارتی معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی غیر مستقل معاشی پالیسیوں، بڑھتی بیروزگاری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی نے بھارتی معیشت کی رفتار کو شدید متاثر کیا ہے۔ بھارت کا اقتصادی قوت بننےکا خواب ناکام مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےزمین بوس ہوچکا ہے۔
Today News
فاریور کیمیکلز کا شہد کی مکھیوں پر تشویشناک اثر، نئی تحقیق میں انکشاف
آسٹریلوی سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ زہریلے ’فارایور کیمیکلز‘ شہد کی مکھیوں کے چھتے میں جمع ہو کر شہد کو متاثر کر کے انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
پی ایف اوز کے نام سے پہچانے جانے والے یہ کیمیکلز داغ کی مذاحمت کرنے والے کپڑے، نان اسٹک برتن، آگ بجھانے والے فوم اور برقی آلات میں بڑی مقدار میں استعمال ہوتے ہیں اور یہ تحلیل نہ ہونے کی وجہ سے ماحول میں طویل مدت تک رہتے ہیں
ماضی میں ہونے والے مطالعات یہ بتا چکے ہیں کہ پی ایف اوز صحت کے خطرات کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں جن میں ہائی کالیسٹرول اور جگر کے انزائمز میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
تازہ ترین مطالعے میں محققین نے آسٹریلیا میں یورپی شہد کی مکھیوں کی کالونیوں پر پی ایف او ایس کے اثرات کا جائزہ لیا اور یہ دریافت کیا کہ اس مادے کے طویل عرصے تک سامنے رہنے سے شہد کی مکھیوں کے خلیات کے افعال کو کنٹرول کرنے والے چند اہم پروٹینز کے ایکسپریشن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
مطالعے کی مصنفہ کیرولین سونٹر نے بتایا کہ نئی نسل کی کم عمر شہد کی مکھیوں کے جسمانی بافتوں میں پی ایف او ایس کی موجودگی پائی گئی اور ان مکھیوں کا جسمانی وزن اُن مکھیوں کے مقابلے میں کم تھا جو پی ایف اوز کے اثر سے محفوظ (کنٹرول گروپ) تھیں۔
یہ تحقیق جرنل انوائرنمنٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع کی گئی۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines1 week ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story time: The dog without a leash!
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Magazines1 week ago
EDUCATION: MEDIA DEGREES OUT OF SYNC – Newspaper
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport