Today News
ایران کا اسرائیل پر کلسٹر میزائل حملہ؛ ایک یہودی ہلاک اور 4 شدید زخمی
ایران نے اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل حملے کیے جن میں ایک کلسٹر وارہیڈ میزائل گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے آدھی رات کے بعد سے اسرائیل پر سات میزائل حملے کیے جن میں ایک کلسٹر وارہیڈ میزائل بھی شامل ہے۔ جسے اسرائیل نے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
تاہم کلسٹر میزائل کے ٹکڑے وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے جس کے ٹکڑےلگنے سے ایک شخص ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ادارے نے بتایا کہ یہ حملہ ایک زیر تعمیر عمارت پر کیا گیا تھا جہاں زخمی ہونے والوں میں سے ایک شخص نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
اسی دوران ایک دوسرے علاقے میں بھی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک خاتون زخمی بھی ہوگئیں جنہیں سر میں شدید قسم کی چوٹ آئی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے ایران میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جن میں اصٖفہان میں واقع ایران کے فوجی اور پیرا ملٹری فورسز کے اڈّے شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حملوں میں پاسداران انقلاب پر بسیج فورسز کے مراکز، میزائل لانچنگ سائٹس اور راکٹ انجن بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایران نے بھی قطر، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ بحرین میں رہائشی علاقے پر حملے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے۔
متحدہ عرب امارات کے مطابق میں ایران کے ایک تیل کی تنصیب پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔
Today News
Indian actor makes a big claim about the T20 World Cup semi-final and final
بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلسل دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے کرکٹ بورڈ اور ٹیم پر طنز کیا گیا۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بورڈ اور ٹیم کو طنزیہ انداز میں مبارکباد دی۔
Congratulations to team #BCCI for winning #t20worldcup2026!
Both semifinals and final match are waste of time. Each match was decided by first inning only.— KRK (@kamaalrkhan) March 8, 2026
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنل اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا فائنل بھی وقت کا ضیاع تھے کیوں کہ تمام میچز کی ایک ہی اننگز میں میچ کے نتائج سامنے آگئے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کی پہلی ہی اننگز میں میچ کا نتیجہ ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا کے باہر ہوجانے کے بعد ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل بھارت میں ہی ہوئے تھے۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 254 رنز کا ریکارڈ ساز ہدف دیا تھا اور وہ میچ جیت گئی تھی۔
بعد ازاں، نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہونے والے فائنل میں بھی بھارت نے 256 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے جواب میں کیوی ٹیم 159 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
Today News
پاکستان میں اربوں ڈالر کی نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی اورسہولت کاری کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
چین کے ایرو اسپیس ڈیولپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، چینی وفد نے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔
چینی وفد نے پاکستان میں معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کمپنی وفد کو سرمایہ کاری سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ریگولیٹری اصلاحات جاری ہیں، سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس مراعات اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنیٰ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی پیش رفت کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
Today News
لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا
یورپی ملک لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
افغان دی خامہ پریس کے مطابق افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں افغانستان میں پنپتی دہشتگردی مختلف ممالک کیلئے خطرہ بن گئی۔ یورپی ملک لیتھوینیا نے ملک میں دہشتگردی کے فروغ اور داعش خراسان کی جانب سے بھرتی کے خطرے کی وارننگ دیدی۔ لیتھوینیا نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کو قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔
لیتھوینیا کے حکام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیم داعش نے لیتھوینیا میں شہریوں کو ورغلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا، افغانستان میں موجوددہشت گرد تنظیمیں وسطی ایشیا کے نوجوانوں کو ہدف بنا کر پروپیگنڈا اور انتہا پسندانہ پیغامات پہنچاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کرغزستان بھی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو دہشتگردی کیلئے ورغلانے پر کالعدم داعش پر شدید تشویش کا اظہار کر چکا ہے، افغان طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان فتنہ الخوارج، داعش، القاعدہ سمیت دیگر خطرناک دہشت گرد تنظیمیوں کیلئے جنت بن چکا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق دہشت گردی کا فروغ اور انتہاپسندانہ اقدامات افغان طالبان رجیم کو دنیا بھر میں تنہا کر رہی ہیں، افغان طالبان رجیم وار اکانومی، منشیات اور دہشت گردی سے حاصل آمدن سے اپنے قابض اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہے۔
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines1 week ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story time: The dog without a leash!
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Magazines1 week ago
EDUCATION: MEDIA DEGREES OUT OF SYNC – Newspaper
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport