Connect with us

Today News

فرانس کا تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے آبنائے ہرمز میں بحری اسکواڈ بھیجنے کا منصوبہ

Published

on


ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش اور آئل ٹینکرز پر حملوں کے پیش نظر فرانس نے بڑا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے قبرص کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک دفاعی نوعیت کے مشن کی تیاری جاری ہے جس میں یورپی اور دیگر اتحادی ممالک بھی شامل ہوں گے۔

صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ اس مشن کا مقصد جنگ کی شدید ترین صورتحال ختم ہونے کے بعد کنٹینر جہازوں اور تیل بردار ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے گزرنے کے لیے بحری اسکواڈ فراہم کرنا ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ 8 جنگی جہازوں، دو ہیلی کاپٹر کیریئرز اور طیارہ بردار بحری بیڑا بحیرہ روم، بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز تک بھی تعینات کیا جائے گا جس کا مقصد تجارتی جہازوں کو تحفظ دیا جاسکے۔

صدر ایمانوئیل میکرون نے یہ بیان اس وقت دیا جب گزشتہ ہفتے قبرص پر ڈرون حملہ ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگر قبرص پر حملہ ہوتا ہے تو اسے پورے یورپ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے عالمی تیل اور گیس کے آئل ٹینکرز دنیا بھر کی جانب جاتے ہیں۔ ایران نے اس گزرگاہ کو بند کردیا ہے۔

 

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ، علما کا اتفاق

Published

on



لاہور:

یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سیکیورٹی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت علیؓ کے موقع پر پاکستان بھر میں نکالے جانے والے تمام جلوس نماز مغرب تک ختم کر دیے جائیں گے جبکہ دیگر جلوسوں کا دورانیہ بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آج پاکستان ایک بار پھر آپ سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں علمائے کرام کو بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

ملاقات میں پاکستان بھر کے اہل تشیع کے جید علمائے کرام نے حکومت پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازش کو اتفاق اور اتحاد کی قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

Published

on


ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر 21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، جامع سیکیورٹی پلان کے تحت 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ترتیب دیے گئے جامع سیکیورٹی پلان کے تحت 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں 19 ایس ایس پیز،ایس پیز،53 ڈی ایس پیز،755 این جی اوز،4244 ہیڈ کانسٹیبلز،کانسٹیبلز اور 142 لیڈی پولیس اہلکار شامل ہیں۔

مرکزی جلوس کے روٹس، داخلی وخارجی راستوں اور واپسی کے راستوں پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ پرروٹ سیلنگ، اسنیپ چیکنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی اوربلند عمارتوں پراسنائپرزکی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی الرٹ رہیں گی جبکہ اہم اسپتالوں میں بھی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلوس کے دوران امن وامان برقراررکھنے،شرکاء کے تحفظ اورشہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

Published

on



کراچی:

مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔

پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہوگئی، پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔ 

ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ گیا، ایم ٹی اسپروس 2 بھی  55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 10 مارچ رات 8 بج کر 30 منٹ پر  لنگرانداز ہوگا۔

ایم ٹی سی کلپر تقریباً 34 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔

ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا ہے کہ فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے، پیٹرول کی سپلائی کیلئے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending