Today News
لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا
یورپی ملک لیتھوینیا نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
افغان دی خامہ پریس کے مطابق افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں افغانستان میں پنپتی دہشتگردی مختلف ممالک کیلئے خطرہ بن گئی۔ یورپی ملک لیتھوینیا نے ملک میں دہشتگردی کے فروغ اور داعش خراسان کی جانب سے بھرتی کے خطرے کی وارننگ دیدی۔ لیتھوینیا نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کو قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔
لیتھوینیا کے حکام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیم داعش نے لیتھوینیا میں شہریوں کو ورغلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا، افغانستان میں موجوددہشت گرد تنظیمیں وسطی ایشیا کے نوجوانوں کو ہدف بنا کر پروپیگنڈا اور انتہا پسندانہ پیغامات پہنچاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کرغزستان بھی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو دہشتگردی کیلئے ورغلانے پر کالعدم داعش پر شدید تشویش کا اظہار کر چکا ہے، افغان طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان فتنہ الخوارج، داعش، القاعدہ سمیت دیگر خطرناک دہشت گرد تنظیمیوں کیلئے جنت بن چکا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق دہشت گردی کا فروغ اور انتہاپسندانہ اقدامات افغان طالبان رجیم کو دنیا بھر میں تنہا کر رہی ہیں، افغان طالبان رجیم وار اکانومی، منشیات اور دہشت گردی سے حاصل آمدن سے اپنے قابض اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہے۔
Today News
2 سالہ بچی کو 10 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
لاہور:
2 سالہ بچی کو 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور بچی کو کروڑوں روپے تاوان کی خاطر اغوا کرنے والے ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے دوران اغوا کار ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت رانا واجد کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم واجد نے سندر کے علاقے سے 2 سالہ بچی حرم کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے بچی کے والدین سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جو بعد میں 5 کروڑ اور پھر 2 کروڑ پر فائنل کیا گیا۔
مغوی بچی سے موبائل فون پر والدین کی بات کروانے کے لیے بھی 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کروائے گئے۔
ملزم کے خلاف بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا جب کہ اغوا برائے تاوان کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے بچی کی بازیابی کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔
اغوا کے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جب کہ بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Today News
پنجاب میں روایتی اسٹامپ پیپر ختم، ای-اسٹامپ مکمل طور پر آن لائن دستیاب
لاہور:
پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے روایتی سیکیورٹی اسٹامپ پیپر کا استعمال ختم کرنے کا اہم اقدام کیا ہے۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحت اسٹامپنگ نظام میں بڑی ڈیجیٹل اصلاحات کی گئی ہیں، جس کے تحت اب اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی اور اسٹامپ کا اجرا مکمل طور پر آن لائن ممکن ہو گیا ہے۔
شہری اب سرکاری پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے ای-اسٹامپ حاصل کر سکیں گے اور موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی اور OTP تصدیق کے بعد ای-اسٹامپ فوری جاری کیا جائے گا۔
ای-اسٹامپ اب عام سفید کاغذ پر ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکے گا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو بینک جا کر اسٹامپ خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نئے نظام سے جعلی اور غیر قانونی اسٹامپ پیپر کے استعمال کا خاتمہ ممکن ہوگا اور ای-اسٹامپنگ سے شفافیت، سہولت اور تیز رفتار سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
شہری تمام اقسام کی مالیت کے اسٹامپ پیپر آن لائن پورٹل کے ذریعے حاصل کر سکیں گے جبکہ اسٹامپ فروش کے 300 روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپر اجرا کرنے کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Today News
بی سی سی آئی کا بھارتی ٹیم کیلیے بڑی انعامی رقم کا اعلان
بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے لیے خطیر انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اعلان اس تاریخی فتح کے بعد سامنے آیا جب بھارت نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دی۔
بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف ٹورنامنٹ کا دفاع ممکن بنایا بلکہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل دو بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم بھی بنا دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ بھارت مجموعی طور پر تین مرتبہ یہ عالمی اعزاز اپنے نام کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی بھارت کو 2.34 ملین ڈالر (21 کروڑ بھارتی روپے سے زائد) انعامی رقم ملی جبکہ رنر اپ نیوزی لینڈ کو 1.17 ملین ڈالر (10 کروڑ بھارتی روپے سے زائد) دیے گئے۔
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines1 week ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story time: The dog without a leash!
-
Magazines1 week ago
Story time: The diary of an octopus
-
Magazines1 week ago
EDUCATION: MEDIA DEGREES OUT OF SYNC – Newspaper