Connect with us

Today News

2 سالہ بچی کو 10 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

Published

on



لاہور:

2 سالہ بچی کو 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور بچی کو کروڑوں روپے تاوان کی خاطر اغوا کرنے والے ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے دوران اغوا کار ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت رانا واجد کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم واجد نے سندر کے علاقے سے 2 سالہ بچی حرم کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے بچی کے والدین سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جو بعد میں 5 کروڑ اور پھر 2 کروڑ پر فائنل کیا گیا۔

مغوی بچی سے موبائل فون پر والدین کی بات کروانے کے لیے بھی 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کروائے گئے۔

ملزم کے خلاف بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا جب کہ اغوا برائے تاوان کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے بچی کی بازیابی کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔

اغوا کے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جب کہ  بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی: سندھ میں ہفتہ وار اضافی چھٹی دینے اور اسکول 2 ہفتےکےلیے بندکرنے کا فیصلہ

Published

on


سندھ کابینہ نے اجلاس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے حسن سلیمان میموریل اسپتال کے لیے اضافی 7.6 ملین ڈالر یعنی تقریباً 2 ارب 14 کروڑ روپے کی منظوری دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعمیراتی لاگت میں 30 فیصد اضافے اور اراضی میں اضافے کے باعث مزید فنڈنگ درکار تھی۔ 312 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال نیشنل ہائی وے پر شہریوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

اجلاس میں اسپیشل اکنامک زونز سے متعلق مجوزہ ترامیم پر بھی غور کیا گیا جبکہ سندھ حکومت نے ’ایگزیکٹو زونز‘ اور ’ایگزیکٹو این او سی‘ کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات صوبائی اختیارات کو نظر انداز کرتے ہیں۔ تاہم کابینہ نے اسپیشل اکنامک زونز اپیلیٹ ٹریبونل کے قیام کی حمایت کی جس کے تحت ٹریبونل تین ماہ کے اندر مقدمات کے فیصلے کرنے کا پابند ہوگا تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد اور قانونی یقین دہانی برقرار رکھی جا سکے۔

سندھ کابینہ نے سندھ ویمن ایگریکلچرل ورکرز رولز 2026 کی منظوری بھی دے دی جس کے تحت خواتین زرعی محنت کشوں کو مساوی اجرت، زچگی کی سہولیات اور ہراسانی و امتیاز سے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات فراہم کیے جائیں گے۔

اس مقصد کے لیے بینظیر ویمن ایگریکلچرل ورکرز کارڈ جاری کرنے اور خواتین محنت کشوں کی فلاح کے لیے 50 کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات لیبر کورٹس میں چلائے جائیں گے۔

کابینہ نے ای او بی آئی بورڈ آف ٹرسٹیز کی ازسرنو تشکیل کی بھی توثیق کی اور سندھ کی نمائندگی کے لیے سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو نامزد کیا گیا، نئے بورڈ کی مدت دو سال ہوگی۔

تعلیم کے شعبے میں کابینہ نے اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم (SAMRS) پالیسی کی منظوری دی جس کے تحت موبائل ایپ اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے طلبہ کی حاضری اور داخلوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس نظام سے طلبہ کی غیرحاضری اور ڈراپ آؤٹ ریٹ کم کرنے میں مدد ملے گی اور ایک سال کے اندر سندھ کے تمام اسکولوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات بھی منظور کیے گئے جن کے تحت سرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے اور ایک اضافی چھٹی دی جائے گی جبکہ سرکاری اداروں کے فیول اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء، مشیران اور خصوصی معاونین نے تین ماہ تک تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں اسکول کل سے 31 مارچ تک دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اجلاس میں سندھ ایگریکلچر ویمن ورکرز رولز کی منظوری دی گئی جس کے تحت خواتین زرعی محنت کشوں کو مساوی اجرت، زچگی کی سہولیات اور ہراسانی و امتیاز سے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات فراہم کیے جائیں گے۔

کابینہ نے بینظیر ویمن ایگریکلچرل ورکرز کارڈ جاری کرنے اور خواتین محنت کشوں کی فلاح کے لیے 50 کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خواتین کو سماجی تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور وزیر محنت و صنعت اس سلسلے میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے ملیر میں حسن سلیمان میموریل اسپتال کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دی ہے، یہ جدید اسپتال نیشنل ہائی وے پر شہریوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں تعلیمی اداروں کو 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کوئی بھی امتحان ملتوی نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ سرکاری دفاتر کے لیے نئے انتظامات کے تحت جمعے کے روز ورک فرام ہوم ہوگا جبکہ باقی چار دن ملازمین دفاتر میں کام کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ دو ماہ تک سرکاری دفاتر میں ہر قسم کی سرکاری ریفریشمنٹ بند رہے گی۔ رمضان المبارک کے دوران چائے، ناشتے یا دیگر سرکاری ریفریشمنٹ فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ ملازمین اگر ذاتی طور پر پانی یا دیگر اشیاء استعمال کرنا چاہیں تو وہ اپنی ذمہ داری پر کریں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش معاشی اور انتظامی چیلنجز کے پیش نظر سب کو مل کر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکی نقصانات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد مشرق وسطیٰ کی سیٹلائٹ تصاویر پر فوری پابندی

Published

on


دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب حال ہی میں ایران کے حملوں میں ہونے والے امریکی نقصانات کی تصاویر منظر عام پر آئیں۔

اردن، عرب امارات اور سعودی عرب میں امریکی میزائل دفاعی ریڈار تھاڈ کو نشانہ بنانے والی تصاویر بھی شائع ہوئی تھیں، جس کے بعد کمپنی نے فوری تصاویر جاری کرنے پر پابندی لگائی۔

سیٹلائٹ کمپنی نے بتایا کہ اب خلیجی ممالک، عراق اور جنگی علاقوں کی نئی تصاویر 96 گھنٹے تاخیر کے بعد جاری کی جائیں گی۔

کمپنی کے مطابق امریکی فوج اور عسکری/انٹیلی جنس اداروں کو فوری رسائی بدستور حاصل رہے گی، جبکہ ایران کی تصاویر اب بھی فوری دستیاب رہیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ بڑے معاہدے موجود ہیں، اور اسی وجہ سے مخصوص صارفین کو فوری معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

بمراہ کو سلو بال کرنا کس پاکستانی نژاد بولر نے سکھایا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

Published

on


پاکستانی نژاد یو اے ای کرکٹر ظہور خان نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

ایک آنلائن پوڈ کاسٹ میں یو اے ای کے کرکٹر ظہور خان نے بتایا کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی سلو ڈلیوری کی ویریئیشن 2019 میں ان سے سیکھی تھی۔

ظہور خان نے بتایا کہ جب وہ ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیل رہے تھے، تو انہوں نے ٹی ٹین میچ میں ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز کے خلاف ایک میڈن اوور کرایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اوور میں پانچ سلو بالز کی تھیں جنہیں سمنز نہیں سمجھ پائے۔

بمراہ نے اس اوور کی ویڈیو دیکھی اور ان سے سلو بالز کے بارے میں پوچھا جس کے بعد پھر ظہور خان نے انہیں نیٹس میں اس تیکنیک کے بارے میں سکھایا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending