Connect with us

Today News

انصاف کے مطابق فیصلے ہوتے تو ابھی تک عمران خان کی رہائی ہو چکی ہوتی، چیئرمین پی ٹی آئی

Published

on


چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان  نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات کے باوجود اپنی پالیسی اسٹیٹمنٹ نہیں دی، خیبرپختونخوا کے لوگ مخلص ہیں اور کہیں کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔ ہم نے افغانستان کو کہا تھا پراکسی نہ بنے، ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ میسج دیا گیا تھا کہ وزیر اعظم جب اسمبلی آئین گے تو ملاقات ہو جائے گی، رانا صاحب انجم صاحب بھی آئے مگر ملاقات نہیں ہو سکی، ملاقاتیں ہو یا مزاکرات اس میں سنجیدگی ضروری ہے، مزاکرات پر کوئی شرائط نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا مگر مئی میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے، ایسی کامیابیاں اللہ نے دے دیں جس پر تاریخ رقم ہوئی ہے، ہماری ملاقات ہوئی دعوت دی گئی تو ہم نے کہا کہ بہتر ہے اس بارے میں ایوان کو بھی بتایا جائے ہم نے بس اتنی سے شرط رکھی تھی، پی ٹی آئی خطے کے حوالے سے موقف دے چکی جو پاکستان کے دشمن ہیں وہ دہشتگرد ہیں۔ لیڈر شپ رجیم چینج کی بات غط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر اسٹاک حکومت کے پاس ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے، آپ بیشک زوم پر کام کروا لیں مگر اپنی شاہ خرچیوں کو بند کریں، اسمبلی اہم ترین فورم ہے یہ کہنا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لے کر جاتے ہیں سمجھ نہیں آتا؟ آپ چند لیڈروں کو بریف کرنے کے بجائے ایوان کو بریف کر دیجیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور پارٹی ایران سے درخواست کی ہے کہ مسلم ممالک کو نشانہ نہ بنائے دشمن چاہتا ہے ہم آپس میں لڑیں۔ ہم نے تو صرف یہ کہا تھا کہ افغانستان کے لوگوں کو تھوڑا سا وقت دیجیئے تاکہ یہاں سے جا سکیں۔نیشنل ایکشن پلان کے چودہ نکات پر من و عن عمل ہونا چاہیئے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ اس وقت کی صورتحال میں انڈیا افغانستان کے پیچھے کھڑا ہے، ایک ملک کے اگر پانچ قونصلیٹ ہیں تو سب ایک جیسے ہوتے ہیں، قونصلیٹ کی آڑ میں بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر انصاف کے مطابق فیصلے ہوتے تو ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو چکی ہوتی۔ ان بھی فیملی باہر کھڑی ہے آپ انہیں اور وکلاء کو ملنے دیں۔ انہوں نے پیٹرول بڑھا دیا نیٹ میٹرنگ ختم کر دی آپ خدارا کچھ تو خیال کرو۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حکومت پنجاب کا سی سی ڈی کو پریمیئر انوسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ

Published

on



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو پریمیئر انوسٹیگیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا اور خواتین پر تیزاب چھڑکنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک سی سی ڈی کو دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہوئے اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اجلاس میں جرائم کے خاتمے اور عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی سی ڈی کو دنیا کے 5 بہترین جرائم کنٹرول کرنے والے اداروں کی طرز پر استوار کیا جائے گا، جدید فارنزک، تفتیشی مہارت، ماڈرن ٹیکنالوجی، اے آئی سافٹ ویئر، جدید ترین انٹیلی جنس سرویلنس، مشینری اور آلات سے سی سی ڈیز کو پاکستان کے سب سے جدید ترین ادارے میں بدلا جائے گا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مانیٹرنگ کے جدید ترین آلات بھی سی سی ڈی کو فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز نے سی سی ڈی کے ہیڈکوارٹرز کو جدید ترین آلات سے لیس کرنے کی بھی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں سی سی ڈی آفس، تھانے اور رہائش گاہیں بنائی جائیں گی۔

اجلاس میں عید الفطر کے بعد پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم کی بھی منظوری دی گئی اور بتایا گیا کہ سی سی ڈی کے اقدامات سے پنجاب میں قتل اور خواتین کے خلاف جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

سی سی ڈی کے اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب میں ڈکیتی کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 77 فیصد کمی آئی، موبائل اور بیگ چھننے کے واقعات میں 49 فیصد، گاڑی چوری میں 17، اقدام قتل میں 31، اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ کے سدباب کے لیے نیا قانون بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے خواتین پر تیزاب چھڑکنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک سی سی ڈی کو دے دیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سی سی ڈی میں جرائم کے خاتمے کے جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کیے جائیں گے۔



Source link

Continue Reading

Today News

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

Published

on



ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

ڈھاکا میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین کو قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور یہ کھلاڑی اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تینوں کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم سے کسی سینئر کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ دورہ بنگلا دیش میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ بڑے ٹورنامنٹس خصوصاً ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم تیار کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مضبوط فاسٹ بولنگ کے لیے جانی جاتی ہے اور کوشش ہوگی کہ فاسٹ بولرز کے ساتھ اسپنرز بھی اہم کردار ادا کریں۔ قومی ٹیم کا ایک اور پریکٹس سیشن ہوگا جس کے بعد پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔

قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں بہتر کھیلتی ہے اور بنگلا دیش ایک مضبوط حریف ہے، تاہم پاکستان کی ٹیم حالیہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے اور جیت کے لیے پُرامید ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل  میں ایک میچ کی میزبانی ملنے پر پختونخوا حکومت کا پی سی بی سے رابطے کا فیصلہ

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول میں پشاور کو صرف ایک میچ کی میزبانی ملنے پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد کے مطابق پی ایس ایل میں پہلی بار پشاور کو ایک میچ کی میزبانی دی گئی ہے جو 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پی سی بی سے کم از کم پانچ میچوں کی میزبانی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم دو میچوں کا وعدہ کرنے کے باوجود صرف ایک میچ دیا جا رہا ہے۔

تاج محمد کا کہنا تھا کہ پشاور کو طویل عرصے بعد صرف ایک میچ دینا ناانصافی ہے، اس معاملے پر پی سی بی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا تاکہ مزید میچز کی میزبانی پشاور کو دی جا سکے۔



Source link

Continue Reading

Trending