Today News
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، ایلون مسک کی دولت کا نیا ریکارڈ
الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی طرف گامزن ہیں جبکہ دنیا کے ریکارڈ 3 ہزار 428 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 20.1 کھرپ ڈالر ہوگئی ہے جو تاریخ کا بلند ترین حجم ہے۔
فوربز ورلڈ بلینئرز کی فہرست کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا حجم بڑھ کر 839 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو گزشتہ ایک برس کے دوران تقریباً 500 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا ہے، جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی قدر میں اضافے کی وجہ ہے۔
ایلون مسک دنیا کے پہلے فرد ہیں جس کی دولت 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ہیں۔
فوربز کی فہرست کے مطابق مصنوعی ذہانت میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری، غیر مستحکم مالیاتی منڈیاں اور معاون مالیاتی پالیسیاں دولت میں اضافے کا باعث بن گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً400 نئے افراد اس فہرست میں شامل ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافے کے نتیجے میں سال بہ سال دولت کا حجم 4 کھرب ڈالر اضافے سے ریکارڈ 20.1 کھرب ڈالر ہوگیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اب 20 افراد کم ازکم 100 ارب ڈالر کی دولت کے مالک بن گئے ہیں جو دنیا کے امیر ترین افراد کے اثاثوں میں اضافے کے رجحان کی عکاسی ہے۔
فوربز فہرست میں ایلون مسک مسلسل دوسرے سال پہلے نمبر پر ہیں اور ان کی دولت میں مسلسل ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا کے دوسرے امیر ترین گوگل کے شریک بانی لیری پیج ہیں، جن کی دولت ایک اندازے کے مطابق 257 ارب ڈالر ہے، جس کے بعد گوگل کے شریک بانی سیرگی برن 237 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایمیزون کے جیف بیزوز کی دولت 224 ارب ڈالر ہے جبکہ میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کی دولت 222 ارب ڈالر ہے اور دونوں امیر ترین افراد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
ملکی حوالے سے دیکھا جائے تو سب سے زیادہ امیر ترین افراد امریکا میں مقیم ہیں جہاں مجموعی طور پر 989 افراد ارب پتی ہیں اور سرفہرست 20 سے 15 افراد بھی امریکی ہیں۔
چین کے 610 افراد ارب پتی ہیں، جس میں ہانگ کانگ بھی شامل ہے، اس کے بعد بھارت کا نمبر آتا ہے جہاں 229 افراد ارب پتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ کرپٹو کرنسی اور ان کے خلاف بنائے گئے فراڈ کیسز کے جرمانوں کا خاتمہ ہے اور وہ 6.5 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا میں 645 ویں نمبر پر ہیں۔
دنیا کے امیرترین افراد میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہوگئی ہیں، جن کا تعلق شوبز، کھیل اور دیگر شعبوں سے ہیں، مشہور سنگر بیوئنس اور سابق ٹینس اسٹار روجر فیڈر بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
Source link
Today News
ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانا شروع کر دی، امریکی میڈیا، ٹرمپ کی سنگین نتائج کی دھمکی
امریکی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ایرانی فورسز نے درجنوں بارودی سرنگیں سمندر میں نصب کی ہیں جبکہ ایران کے پاس چھوٹی کشتیوں اور مائن لیئرز کے ذریعے بڑی تعداد میں سرنگیں بچھانے کی صلاحیت موجود ہے۔
امریکی نیوز چینل کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے پاس ایسی کشتیوں کی بڑی تعداد ہے جو سمندر میں سیکڑوں بارودی سرنگیں بچھا سکتی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے پاس دھماکا خیز کشتیوں اور ساحلی میزائل بیٹریوں کی صلاحیت بھی موجود ہے جس سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے سے متعلق کوئی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے واقعی سرنگیں بچھائی ہیں تو امریکا انہیں فوری طور پر ہٹا دے گا۔
صدر ٹرمپ نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر ایران نے بارودی سرنگیں نصب کی ہیں اور انہیں نہیں ہٹایا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ایران کو ایسی سطح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران نے سرنگیں بچھانے کے بعد انہیں خود ہی ہٹا دیا تو یہ کشیدگی کم کرنے کی سمت میں ایک بڑا اور درست قدم ہوگا۔
Today News
گورنر فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ون آن ون ملاقات
اسلام آباد:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو صوبائی حکومت کی صوبے کے معاملات میں عدم توجہی کا نتیجہ قرار دیا۔
Today News
ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن:
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے تک امریکی کارروائیاں جاری رہیں گی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے کہ مقررہ اہداف جلد حاصل کر لیے جائیں گے۔
واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کیرولائن لیویٹ نے بتایا کہ امریکی فوج ایران کی میزائل تنصیبات کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے اور بعض زیرِ زمین تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم استعمال کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے جاری جنگ کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی چوٹیں معمولی نوعیت کی ہیں جبکہ صدر ٹرمپ اور ان کی توانائی ٹیم عالمی تیل منڈیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اہداف حاصل ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ امریکا نے اب تک آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کی براہِ راست مدد نہیں کی تاہم خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus