Connect with us

Today News

غیر اخلاقی، غیر اصولی جارحیت

Published

on


غزہ پر بے اصولی جنگ مسلط کر کے اسرائیل دنیا میں اپنی بے حسی، غیر اخلاقی جارحیت و بربریت کا نیا ریکارڈ بنا ہی چکا تھا مگر اب سپرپاور امریکا نے بھی ایران پر جنگ مسلط کرکے دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ طاقتور جو چاہے کرسکتا ہے۔ امریکی صدر نے ایران کے نئے سپریم لیڈرکی مجوزہ تقرری میں کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی تقرری میں میرا کردار ہونا چاہیے، ورنہ میں نئے سپریم لیڈر کی تقرری قبول نہیں کروں گا۔ ایسا کہنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے،ایسی بات تو اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی نہیں کہی۔ اصولاً ایران میں نئے لیڈر کی تقرری سے دونوں کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ ایران کا داخلی معاملہ ہے کہ وہ جس کو چاہے اپنا سپریم لیڈر منتخب کرے۔ لیکن ایران نے امریکی صدر کی دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید رہبر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا ہے۔

 ایرانیوں نے اپنے سپریم لیڈر کی شہادت پر جس اتحاد اور محبت کا ثبوت دیا، اس کو دیکھ کر امریکا کو اپنی غلطی کا احساس ہو جانا چاہیے تھا کہ ایرانی عوام امریکی صدر کے نہیں بلکہ اپنے سپریم لیڈر کے ساتھ ہیں اور انھوں نے امریکی خواہش کے برعکس اپنے اتحاد کا فقید المثال ثبوت دے دیا ہے اور گزشتہ سال ایران میں امریکی حمایت سے جو احتجاج ہوئے تھے وہ بھی سپریم لیڈر کی شہادت سے ختم ہو گئے اور عوام نے اپنے ملک اور اپنے مذہبی رہنما سے محبت کا ثبوت دے کر دنیا کو دکھا دیا کہ وہ سب ایک ہیں اور امریکی و اسرائیلی جارحیت انھیں اپنی قیادت کے خلاف نہ کر سکی کیونکہ امریکا و اسرائیل کا خیال تھا کہ ایرانی عوام اپنے مذہبی رہنما اور ایرانی حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے تسلط میں ہیں اور وہ اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کو اپنی آزادی سمجھ کر سڑکوں پر آ جائیں گے جس سے ایران دشمنوں کی رجیم تبدیلی کی خواہش پوری ہو جائے گی مگر ایرانی عوام نے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کیا اور امریکی جارحیت سے مرعوب ہوئے بغیر لاکھوں کی تعداد میں امریکا و اسرائیل کے خلاف کسی خوف کے بغیر سڑکوں پر نکل کر امریکی سازش ناکام بنائی۔

 غزہ میں اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو ہزاروں کی تعداد میں شہید کرکے اپنی بربریت کا دنیا میں نیا ریکارڈ بنایا تھا اور نوزائیدہ بچوں تک کو نہیں بخشا تھا اور اب امریکا نے ایران میں اسکول پر بم گرائے جس سے بیسیوں معصوم بچے شہید ہوئے جن کی تدفین کے مناظر دنیا نے بھی دیکھے کہ کس طرح لاکھوں ایرانی سڑکوں پر نکلے اور انھوں نے امریکی و اسرائیلی حملوں کا خوف کیے بغیر اپنے بچوں کی ہمت و حوصلے سے تدفین کی اور گھروں سے باہر آ کر امریکی بربریت کی سخت مذمت کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

ہندوستان کے مشہور مسلمان شاعر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن عمران پرتاب گڑھی نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں بچوں کی شہادت پر غم زدہ ہو کر اپنی دکھ بھری نظم میں کہا تھا کہ دنیا میں جنگ کے موقع پر بھی کچھ عالمی آداب اور اصول ہوا کرتے ہیں مگر اسرائیل نے غزہ میں سارے عالمی اصول پامال کر دیے۔ اسرائیل کے بعد امریکا نے بھی انسانی آداب بھلا دیے۔

دنیا کو پتا ہے کہ ایران کے امریکا سے مذاکرات چل رہے تھے جو کامیابی کے قریب تھے مگر امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر خود ان مذاکرات کو سبوتاژ کیا اور معاہدے سے قبل ہی ایران پر امریکا اور اسرائیل نے مل کر حملہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈر کو شہید کرکے ایران کی کمر توڑنے کی کوشش کی مگر ایران اس عظیم شہادت کے بعد بھی نہیں جھکا بلکہ ایران نے مذاکرات تو کیا اپنے امریکی اہداف پر حملے روکنے سے بھی انکار کر دیا ہے اور جنگ بندی نہیں کی۔

امریکا اور اسرائیل نے غزہ کے بعد ایران پر حملے میں وہ کچھ کر دکھایا جو مہذب دنیا میں نہیں ہوتا۔ شہری آبادی، تعلیمی اداروں، اسپتالوں کو جنگوں میں محفوظ رکھا جاتا ہے مگر اسرائیلی بربریت و جارحیت میں غزہ میں خوراک کی فراہمی اور طبی امداد تک فراہم کرنے نہیں دی تھی اور اب امریکا نے بھی ایران میں عالمی اقدار اور اخلاقیات تک فراموش کر دیں مگر ایرانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا ۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ناسا کا سیٹلائٹ زمین پر کب گِرے گا؟

Published

on



امریکی خلائی ادارے ناسا کا تقریباً 14 برس قبل خلا میں لانچ کیا گیا سیٹلائٹ جلد ہی زمین پر گرنے والا ہے۔

ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم مطابق وین ایلن پروب اے نامی یہ سیٹلائٹ منگل کی شب 7 بجکر 45 منٹ جو پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کے روز صبح 4 بجکر 45 منٹ پر زمین کے ایٹماسفیئر میں داخل ہوگا۔

600 کلو وزنی یہ سیٹلائٹ زمین پر کسی کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ناسا کے مطابق ایسے کسی واقعے کا امکان 0.02 فی صد ہے۔

ناسا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اسپیس کرافٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایٹماسفیئر سے گزرتے ہوئے جل جاتے ہیں، لیکن کچھ پرزے باقی رہ جاتے ہیں واپس گھس جاتے ہیں۔

ناسا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس کے سبب زمین کسی کو خطرے کے امکانات بہت کم ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی خطے کیلیے سنگین خطرہ ہے؛ چین  

Published

on


اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب افغانستان کے موجودہ طالبان رجیم میں دہشت گردوں کی پشت پناہی سے پڑوسی ممالک کے لیے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے  طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کئی دہشت گرد  تنظیمیں سرگرم ہیں۔

فو کونگ نے دہشتگردی کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ، داعش خراسان، بی ایل اے، ٹی ٹی پی کی موجودگی قابل مذمت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین ان دہشت گرد تنظیموں کے لیے پناہ گاہ بن گئی ہیں جس سے پڑوسی ممالک کے لیے سنگین سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

چین کے مندوب نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت اور بھرپور مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ طالبان حکومت دہشتگردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں۔

چینی مندوب نے  فو کونگ نے مطالبہ کیا کہ طالبان حکومت افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں۔

عالمی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لیے سنگین چیلنج بن چکا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ میں ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری اپنے داماد سمیت مشیروں پر ڈال دی

Published

on



FLORIDA:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے فیصلے سے متعلق بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اقدام کی جانب ان کے قریبی مشیروں نے مائل کیا تھا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے متعلق صورتحال تیزی سے ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گئی تھی جسے انہوں نے پوائنٹ آف نو ریٹرن قرار دیا۔

ان کے مطابق مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف، مشیر جیرڈ کشنر اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ مشاورت کے بعد انہیں یقین ہو گیا تھا کہ ایران امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا پیشگی کارروائی نہ کرتا تو ایران ایک ہفتے کے اندر حملہ کر سکتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کی 51 بحری کشتیوں کو تباہ کیا گیا جبکہ ڈرون بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایرانی ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس ایسے کم لاگت دفاعی انٹرسیپٹر موجود ہیں جو ایرانی ڈرون خطرات کا مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے عالمی تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے یا آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو امریکا سخت فوجی ردعمل دے گا۔

انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ عالمی توانائی منڈی کو مستحکم رکھنے کے لیے بعض تیل سے متعلق پابندیوں میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

ایک اور بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم بھی ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے تہران کو مزید کشیدگی سے باز رہنے کی تنبیہ کی۔

انہوں نے ایران میں ایک لڑکیوں کے اسکول پر مبینہ حملے کی اطلاعات کی تحقیقات جاری ہونے کا بھی ذکر کیا اور ایران کی نئی قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہوگا آیا وہ امن کی راہ اختیار کرتی ہے یا نہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending