Today News
نئے سپریم لیڈر کا انتخاب
ایران کی مجلس خبرگان نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر اور رہبر اعلیٰ منتخب کر لیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ایران کی کمان نئے سپریم لیڈر کے پاس آگئی ہے۔ ویسے تو اطلاعات یہی تھیں کہ نئے سپریم لیڈر گزشتہ دو دہائیوں سے ایران کے معاملات میں عملی کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ بالخصوص پاسدران انقلاب کے معاملات میں ان کا رول خاصا زیادہ رہا ہے۔ اب بھی یہی اطلاعات ہیں کہ پاسداران انقلاب کا ووٹ اور حمایت انھیں ہی حاصل تھی اورا س حمایت نے ہی ان کے حق میں فیصلہ کی راہ ہموار کی ہے۔ بہرحال اب وہ ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔ ایران کے آیندہ فیصلے ان کی رائے سے مشروط ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ اس جنگ زدہ ماحول میں نئے ایرانی سپریم لیڈر کیا کردارکر تے ہیں؟ ایک رائے یہ ہے کہ وہ زیادہ سخت گیر موقف رکھنے کے حامی ہیں، اس لیے جاری جنگ زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے ۔ تاریخ تو یہی بتاتی ہے کہ جب لیڈر بالخصوص سپریم لیڈر تنازعات کے آغاز میں مارے جاتے ہیں تو ان کے جانشن زیادہ دباؤ میں ہوتے ہیں، اس لیے وہ اپنے پیش رو سے زیادہ سختی سے آگے بڑھتے ہیں۔ ایران کے نئے سپریم لیڈر کو بھی ایسی ہی سنگین صورتحال میں ذمے داری ملی ہے ۔ ایران کے شہید سپریم لیڈر جو ان کے والد بھی تھے، جنگ کے آغاز میں شہید ہو گئے ہیں۔ اس لیے جناب مجتبیٰ خامنہ ای پر ایک دباؤ ضرور ہوگا۔
ایک بات اور اہم ہے کہ جب دشمن کسی لیڈر کو جنگ کے دوران قتل کردیتا ہے۔ تو اس کے جانشین کو وراثت میں یہ مسئلہ ملتا ہے کہ اس نے یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ اس عہدے کے اہل ہیں اور مضبوط ہیں۔جناب مجتبیٰ خامنہ ای بھی ایسی صورتحال کا شکار نظر آتے ہیں۔ انھیں بھی ثابت کرنا ہے کہ ان کا انتخاب درست ہے۔ اب وہ رہبر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ سب نے ان کی بیعت کر لی ہے۔ لیکن ایک مرحلہ ابھی باقی ہے۔ انھیں اپنی صلاحیتیں ابھی منوانی ہیں۔ جوایک مشکل مرحلہ ہے۔ لوگ ان کا ان کے والد سے موازنہ کریں گے۔
نئے رہبراعلیٰ کی کوئی سیاسی تقریر فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ ان کی کوئی تصنیف بھی ہمارے سامنے نہیں ہے کہ ان کی تحریر سے ان کی شخصیت کا انداذہ لگایا جاسکے ۔ ان کی کتاب سے ان کی سوچ پڑھ لیں۔ جس سے ان کی سیاسی سوچ کا انداذہ لگایا جا سکے۔ ان کی کوئی ویڈیو بھی موجود نہیں ہے۔ البتہ ان کی چند تصاویر ضرور موجود ہیں۔ لیکن وہ بھی بہت کم۔ انھوں نے اب تک جو بھی کام کیا ہے، پردہ کے پیچھے رہ کر کیا ہے۔ وہ کیا سوچ رکھتے ہیں۔ ان کی پالیسی کیا ہوگی؟ وہ کیا مزاج رکھتے ہیں؟ باقی سب کہانیاں ہیں، ریکارڈ پر کچھ نہیں۔
اس جنگی ماحول میں نئے سپریم لیڈر کے لیے جلد پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ہوگا۔ وہ اس وقت جنگ سے پیچھے ہٹے تو یہ تاثر بنے گا کہ وہ کمزور ہیں۔ انھیں ایک مضبوط شناخت کے لیے جنگ جاری رکھنی ہوگی۔ اسی لیے جب سے ان کا علان ہوا، ایران کا زیادہ سخت موقف سامنے آرہا ہے۔ پاسداران انقلاب کا زیادہ سخت موقف سامنے آرہا ہے۔ جیسے ٹرمپ کے بیان کا براہ راست جواب دیا جارہا ہے کہ جنگ کب بند کرنی ہے، یہ فیصلہ ہم کریں گے۔ اس کو نئے سپریم لیڈر کی سوچ اور پالیسی کہا جا سکتا ہے۔ اس لیے نئے لیڈر کے لیے سخت موقف اور کشیدگی کو جاری رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر کو کئی قسم کے دباؤ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ پاسداران انقلاب کی طرف سے یہ دباؤ ہوگا کہ وہ ان کی پالیسی کو آگے لے کر چلیں۔ انھیں انقلا بی دھڑے کی جانب سے بھی دباؤ کاسامان ہوگا کہ وہ انقلاب کی سوچ کو بھی آگے لے کر چلیں۔ انھیں اصلاح پسندوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہوگا کہ وہ ملک میں اصلاح پسندی لے کر آئیں۔ انھیں قدامت پسندوں اور اصلا ح پسندوں کے درمیان توازن رکھ کر آگے برھنا ہوگا۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ سب دھڑے غور سے دیکھ رہے ہیں کہ جانشین مضبوط ہے یا کمزور۔ ان کی پالیسی کیا ہے۔ والد کے ساتھ کام کرنا اور پھر خودکمان کرنے میں فرق ہے۔ لوگ اس فرق کو جاننا چاہتے ہیں۔
نئے رہبر کے انتخاب عوام نے کو بہت ویلکم کیا ہے۔ لیکن ابھی وہ عوام میں نہیں آئے، وہ انڈر گراؤنڈ ہیں، وہ سامنے نہیں آسکتے، ان کا کوئی ویٖڈیو پیغام بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی ایرانی صدر سے ملاقات کی بھی کوئی تصویر یا ویڈیو نہیں آئی۔ اس لیے ایک تشنگی باقی ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ایران میں جید مذہبی رہنما موجود ہیں لیکن فیصلہ ان کے حق میں ہوا ہے۔ اب وقت ثابت کرے گا کہ ان کو کتنی قبولیت حا صل ہوگی۔ اب جنگ کا ماحول ہے۔ قوم متحد ہے۔ ابھی سب خاموش بھی ہیں۔ جنگ کے بعد ان کے انتخاب کا اصل مرحلہ شروع ہوگا۔ تب ہی معلوم ہوگا کہ کتنی مقبولیت اور کتنی قبولیت ہے۔ مقبولیت عوام میں، قبولیت مذہبی رہنماؤں میں۔ کیا وہ ان کو ا پنا مذہبی لیڈر مان لیں گے؟
آئت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کے بعد ایرانی میزائل حملوں میں اضافہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کار ان کو سخت گیر رہنماکے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان سے لمبی جنگ کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان سے زیادہ سخت موقف کی توقع کی جا رہی ہے۔ لیکن یہ سب وقت ہی بتائے گا۔ کیونکہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ سرپرائز بھی دے سکتے ہیں۔ وہ نئی سوچ اور نئی پالیسی کے ساتھ بھی آگے آسکتے ہیں۔ لیکن اس کے امکانات بظاہر کم نظر آرہے ہیں۔
Today News
عماد وسیم کی دوسری اہلیہ کی بغیر میک اپ تصویر پر صارفین کے تبصرے
قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
دونوں کی شادی پہلے ہی تنازع کا شکار رہی تھی کیونکہ یہ رشتہ اس وقت سامنے آیا جب عماد وسیم اپنی پہلی شادی میں تھے اور ان کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع تھی۔
مبینہ تعلقات کی خبروں کے بعد دونوں نے ابتدا میں ایک دوسرے سے وابستگی کی تردید کی، تاہم بعد ازاں شادی کر لی۔ اس معاملے پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور حالیہ اطلاعات کے مطابق دونوں عماد وسیم کی سابق اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر رہے ہیں۔
نائلہ راجہ سوشل میڈیا پر ایک انفلوئنسر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی جلد کے لیزر ٹریٹمنٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اس طریقۂ علاج کے بارے میں بتاتی نظر آئیں۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ مستقبل میں وہ مزید کون سے بیوٹی ٹریٹمنٹس کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اس ویڈیو میں نائلہ راجہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں اور اپنے چہرے کے علاج کا عمل بھی دکھایا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ’اصل جلد‘ پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا اور کئی افراد نے سخت تبصرے بھی کیے۔
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ آج کل قدرتی خوبصورتی دیکھنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ ایک صارف نے عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ زیادہ خوبصورت ہیں اور حیرت ہے کہ عماد نے نائلہ راجہ میں کیا دیکھا۔ کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ عماد وسیم کو یہی سب دیکھنا تھا۔
Source link
Today News
طیاروں کا فیول مہنگا ہونے کے بعد ایئرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ
حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں کے لیے فیول مہنگا کیے جانے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملک میں کمرشل طیاروں کے فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اسی طرح کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر اسٹیشنز کے لیے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کے لیے 10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایئرلائنز نے پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے، پاکستان سے ٹورنٹو اور مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے اور ٹورنٹو مانچسٹر کی اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔
خیال رہے کہ حکومت نے حال ہی میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا ، جس کے بعد جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت پاکستان میں اضافے کے بعد 342 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے اور اسی کے پیش نظر ملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں پر اضافہ کیا ہے۔
Source link
Today News
شوہر گھر میں جنات لے آئے، ثنا عسکری کا دلچسپ انکشاف
پاکستانی اداکارہ ثنا عسکری نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر اور جنات کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ سنایا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
ثنا عسکری کی شادی فنکار منہاج عسکری سے ہوئی ہے۔ دونوں اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب کیریئر رکھتے ہیں۔ ثنا عسکری اپنی خوش مزاج اور زندہ دل شخصیت کے باعث مختلف مارننگ شوز میں نظر آتی رہتی ہیں اور اکثر اپنی ذاتی زندگی کے دلچسپ تجربات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں وہ معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کو ڈراؤنی کہانیاں بنانے اور سنانے کا خاص شوق ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک اسٹوڈیو بھی قائم کر رکھا ہے جہاں وہ خوفناک کہانیوں پر مبنی ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔
ثنا عسکری نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا بھی اب بڑا ہو رہا ہے اور وہ اکثر اپنے والد کے اس کام میں دلچسپی لیتا ہے۔ کبھی کبھار دونوں مل کر انہیں ڈرانے کی کوشش بھی کرتے ہیں جس سے گھر کا ماحول مزید دلچسپ ہو جاتا ہے۔
اداکارہ نے ایک عجیب واقعہ بھی بیان کیا۔ ان کے مطابق چند ماہ قبل انہیں یوں محسوس ہوا جیسے گھر کے اندر کسی نے انہیں ان کے شوہر کی آواز میں پکارا ہو، حالانکہ اس وقت ان کے شوہر وہاں موجود نہیں تھے۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ خوفناک کہانیاں بنانے کا سلسلہ کم کریں۔
ثنا عسکری نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ لگتا ہے ان کے شوہر نے گھر کا ماحول ہی ایسا بنا دیا ہے جو ’’جنات کے لیے دوستانہ‘‘ ہوگیا ہے۔ ان کی یہ بات سن کر پروگرام میں موجود افراد بھی ہنس پڑے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus