Connect with us

Today News

عماد وسیم کی دوسری اہلیہ کی بغیر میک اپ تصویر پر صارفین کے تبصرے

Published

on



قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

دونوں کی شادی پہلے ہی تنازع کا شکار رہی تھی کیونکہ یہ رشتہ اس وقت سامنے آیا جب عماد وسیم اپنی پہلی شادی میں تھے اور ان کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع تھی۔

مبینہ تعلقات کی خبروں کے بعد دونوں نے ابتدا میں ایک دوسرے سے وابستگی کی تردید کی، تاہم بعد ازاں شادی کر لی۔ اس معاملے پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور حالیہ اطلاعات کے مطابق دونوں عماد وسیم کی سابق اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر رہے ہیں۔

نائلہ راجہ سوشل میڈیا پر ایک انفلوئنسر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی جلد کے لیزر ٹریٹمنٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اس طریقۂ علاج کے بارے میں بتاتی نظر آئیں۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ مستقبل میں وہ مزید کون سے بیوٹی ٹریٹمنٹس کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس ویڈیو میں نائلہ راجہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں اور اپنے چہرے کے علاج کا عمل بھی دکھایا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ’اصل جلد‘ پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا اور کئی افراد نے سخت تبصرے بھی کیے۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ آج کل قدرتی خوبصورتی دیکھنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ ایک صارف نے عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ زیادہ خوبصورت ہیں اور حیرت ہے کہ عماد نے نائلہ راجہ میں کیا دیکھا۔ کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ عماد وسیم کو یہی سب دیکھنا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

Published

on



بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

موقع پر موجود شہریوں نے بتایا کہ بلوچ کالونی پل پر چڑھتے ہوئے کسی گاڑی نے سوزوکی پک اِپ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار دو افراد نیچے گرے اور اسی دوران عقب سے آنے والا ٹینکر دونوں افراد پر چڑھ گیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

عزیز آباد کے علاقے عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب آتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والا نوجوان بھی عباسی شہید اسپتال میں دوان علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عاطف ولد محمود اور 20 سالہ تابش ولد محمود کے ناموں سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 امراض قلب اسپتال کے قریب کے رہائشی اور فرج ایئر کنڈیشن کا کام سیکھ رہے تھے۔

واقعے کے وقت ٹیلر سے عید کے کپڑے لینے جا رہے تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا

Published

on


ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں جدید انٹرنیٹ کی فراہمی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے 5G سروسز متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

منصوبے کے تحت جدید ٹیلی کام نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 7 نئے 5G بی ٹی ایس ٹاورز نصب کیے جا رہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں پانچ بڑے شہروں میں 5G سروسز فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے سے مقامی آبادی اور کاروباری اداروں کیلئے ڈیجیٹل رابطوں اور آن لائن سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا، منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جدید ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے شمالی علاقوں کو ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

گرین ایگری مال کے ذریعے پاکستان میں جدید زرعی سہولت کاری کا نیا باب رقم

Published

on


گرین ایگری مال کے ذریعے پاکستان میں جدید زرعی سہولت کاری کا نیا باب رقم ہوگیا۔

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت گرین ایگری مال جیسے جدید زرعی مراکز پاکستان کی معیشت کیلئے ایک سنہرا باب ثابت ہو رہے ہیں جو کسانوں تک جدید زرعی ٹیکنالوجی اور معیاری زرعی مصنوعات بروقت پہنچا رہے ہیں۔

گرین ایگری مال  کے ‘سی ای او’ علی سفیان  نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے زائد سائٹس آپریشنل ہیں جو رواں سال کے اختتام تک 100 سے زیادہ ہو جائیں گی، گرین ایگری مال میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک چھت کے نیچے کام کر رہے ہیں۔

علی سفیان نے کہا کہ فرٹیلائزر، کیڑے مار ادویات، ٹریکٹرز، مشینری اور بینک بھی ہمارے پورٹ فولیو میں شامل ہیں، تمام اشیاء اور سہولیات کی بروقت اور مناسب قیمتوں پر فراہمی گرین ایگری مال کا نصب العین ہے۔

سینئر سیلز آفیسر ڈاکٹرتیمور قریشی کے مطابق گرین ایگری مال کے تحت کسانوں کو ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار سے کھادوں کا استعمال بتا یا جارہا ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ دوائیں، کھاد اور مشینری گرین ایگری مالز کے ذریعے مناسب قیمتوں پر بروقت فراہم کی جا رہی ہیں، گرین پاکستان انیشیٹو کے انقلابی اقدامات زرعی ترقی، کسانوں کی فلاح اور دیہی معیشت کے استحکام کو نئی تقویت دے رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending