Connect with us

Today News

پاکستان کی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی کوششیں جاری، نائب وزیراعظم کے رابطے

Published

on



پاکستان کی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں جس کے تحت نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سنیٹر اسحاق ڈار نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل سے ٹیلی فون پر رابطے کئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے علاقائی صورتحال اور وسیع تر عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور مشرق وسطیٰ اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی فوری ضرورت پر زوردیا۔

وانگ یی نے کشیدگی میں کمی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں کو سراہا،دونوں رہنماوٴں کا اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے پرزوردیا اور پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار طاقت کا بھی اعادہ کیا۔

دونوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے بھی مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں ابھرتی ہوئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں نے قوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری بات چیت پر غورکیا،اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی حمایت اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے سفارتکاری پر زور دیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی؛ خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے قاتل کیسے پکڑا؟

Published

on



تھانہ سول لائنز پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، تاہم سول لائنز پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ زیر حراست شخص کی دوسری اہلیہ تھی جس نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر پھندا دے کر اہلیہ کو قتل کیا اور لاش گلی میں پھینک دی تھی۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ نہر میں ڈوبنے سے 2افراد جاں بحق

Published

on



منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں دو نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی جس پر ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے سرچنگ آپریشن شروع کیا۔

سرچنگ کے دوران ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے بھیجی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ جمیل ولد محمد علی جبکہ 20 سالہ نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

Published

on



بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

موقع پر موجود شہریوں نے بتایا کہ بلوچ کالونی پل پر چڑھتے ہوئے کسی گاڑی نے سوزوکی پک اِپ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار دو افراد نیچے گرے اور اسی دوران عقب سے آنے والا ٹینکر دونوں افراد پر چڑھ گیا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

عزیز آباد کے علاقے عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب آتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والا نوجوان بھی عباسی شہید اسپتال میں دوان علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عاطف ولد محمود اور 20 سالہ تابش ولد محمود کے ناموں سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 امراض قلب اسپتال کے قریب کے رہائشی اور فرج ایئر کنڈیشن کا کام سیکھ رہے تھے۔

واقعے کے وقت ٹیلر سے عید کے کپڑے لینے جا رہے تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔



Source link

Continue Reading

Trending