Today News
فضا علی نے رمضان میں شیطان کی جگہ سنبھال لی، ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا ردعمل وائرل
پاکستانی مارننگ شو میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر نے فضا علی کے حوالے سے سخت بیان دیا ہے۔
رمضان کے ابتدائی دنوں میں اس معاملے نے اس وقت شہ سرخیاں بنائیں جب فضا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علیحدگی کا ذکر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاصا ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے شوہر کے ساتھ معاملات حل کر لیے اور دونوں دوبارہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
اس دوران متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فضا علی نے ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر اور ان کے خاندان کا ذکر کرکے معاملے کو مزید بڑھا دیا۔ بعض لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ سب کچھ رمضان ٹرانسمیشن کی ریٹنگز بڑھانے کے لیے کیا گیا۔
اب ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے ایک حالیہ ٹک ٹاک انٹرویو میں فضا علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران فضا علی نے گویا ’’شیطان کی جانشین‘‘ کا کردار سنبھال لیا ہے۔
حارث کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میاں بیوی کے نجی معاملات کو ڈیجیٹل میڈیا یا سوشل میڈیا پر لایا جاتا ہے تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ ان کے مطابق اکثر طلاق یا ازدواجی تنازعات اسی وقت شدت اختیار کرتے ہیں جب انہیں عوامی بحث کا موضوع بنا دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں بیوی کے درمیان ہونے والے اختلافات اکثر صرف دو افراد کی انا کا مسئلہ ہوتے ہیں جنہیں باہمی گفتگو سے حل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا اس میں شامل ہو جاتے ہیں تو معاملات سلجھانے کے بجائے مزید الجھ جاتے ہیں۔
حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے بہتر ہے کہ میاں بیوی اپنے مسائل خود ہی حل کریں اور کسی تیسرے فریق کو اس میں شامل نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لے کر بات کی تو انہوں نے بھی جواب دینا ضروری سمجھا۔
Source link
Today News
بنگلہ دیش نے آخری سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ہوم ون ڈے سیریز میں میزبان ملک نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔
بنگلہ دیش نے آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز 0-3 کے مارجن سے جیتی تھی، مجموعی طورپر گرین شرٹس نے گزشتہ 2 برس کے دوران مختلف ٹیموں کے خلاف 5 ایک روزہ سیریز جیتی ہیں۔
اس عرصے میں ٹائیگرز صرف 2 ون ڈے سیریز جیت سکے، مہدی حسن میراز کی بطور کپتان بولنگ ایوریج 43.92 ہے، عام کھلاڑی کے طور پر وہ 35.66 کی اوسط سے بولنگ کرتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگا، پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔
سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب، شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر گزشتہ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش نے 84 فیصد اوورز میں اسپن بولنگ کی تھی، ایک میچ میں تو ویسٹ انڈیز نے تمام 50 اوورز اسپنرز سے ہی کروائے۔
تاہم، پاکستانی اور بنگلادیشی کوچز فل سمنز اور مائیک ہیسن نے پہلے میچ سے قبل سپورٹنگ پچ کی امید ظاہر کردی۔
شاہین آفریدی سے جب ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر ایک میچ میں تمام 50 اوورز صرف اسپنرز سے کروانے کا سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنی فاسٹ بولنگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی پیس کے ساتھ ہی حریف سائیڈ پر اٹیک کروں گا، ہم یقینی بنائیں گے کہ فاسٹ بولرز وکٹیں لیں مگر اسپنرز بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Source link
Today News
ایرانی اسکول پر حملہ، امریکی سینیٹر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا
امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل موجود ہی نہیں ہیں۔
چک شومر کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل مار کر اپنے ہی ملک کے ایک اسکول میں 170 بچیوں کو مار دیا ہے تاہم شومر کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود نہیں، اس لیے یہ دعویٰ درست نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بھی ایران سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کو ایران میں زمینی کارروائی کے لیے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔
بلومینتھل نے یہ بات ایک بند کمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ کے دوران انہوں نے کئی سوالات اٹھائے لیکن ان کے واضح جواب نہیں دیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام کو ایران سے متعلق موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جانی چاہئیں۔
Today News
لاہور؛ میاں بیوی گھر میں پراسرار طور پر جاں بحق
داتا دربار کے علاقے میں احمد پارک گھر سے ماں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
ترجمان ایدھی کے مطابق موہنی روڈ احمد پارک گھر میں میاں بیوی پُراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت 38 سالہ آزاد حسین اور 35 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے شبہ ہے کہ دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی جبکہ دو بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیں۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!