Today News
گرین ایگری مال کے ذریعے پاکستان میں جدید زرعی سہولت کاری کا نیا باب رقم
گرین ایگری مال کے ذریعے پاکستان میں جدید زرعی سہولت کاری کا نیا باب رقم ہوگیا۔
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت گرین ایگری مال جیسے جدید زرعی مراکز پاکستان کی معیشت کیلئے ایک سنہرا باب ثابت ہو رہے ہیں جو کسانوں تک جدید زرعی ٹیکنالوجی اور معیاری زرعی مصنوعات بروقت پہنچا رہے ہیں۔
گرین ایگری مال کے ‘سی ای او’ علی سفیان نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے زائد سائٹس آپریشنل ہیں جو رواں سال کے اختتام تک 100 سے زیادہ ہو جائیں گی، گرین ایگری مال میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک چھت کے نیچے کام کر رہے ہیں۔
علی سفیان نے کہا کہ فرٹیلائزر، کیڑے مار ادویات، ٹریکٹرز، مشینری اور بینک بھی ہمارے پورٹ فولیو میں شامل ہیں، تمام اشیاء اور سہولیات کی بروقت اور مناسب قیمتوں پر فراہمی گرین ایگری مال کا نصب العین ہے۔
سینئر سیلز آفیسر ڈاکٹرتیمور قریشی کے مطابق گرین ایگری مال کے تحت کسانوں کو ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار سے کھادوں کا استعمال بتا یا جارہا ہے۔
مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ دوائیں، کھاد اور مشینری گرین ایگری مالز کے ذریعے مناسب قیمتوں پر بروقت فراہم کی جا رہی ہیں، گرین پاکستان انیشیٹو کے انقلابی اقدامات زرعی ترقی، کسانوں کی فلاح اور دیہی معیشت کے استحکام کو نئی تقویت دے رہے ہیں۔
Today News
افضل خان کی دوسری شادی کی خواہش؟ اداکار کا دلچسپ بیان سامنے آگیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
افضل خان نے دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے اپنی رخصتی کے وقت کے جذبات بھی بیان کیے ہیں۔ اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہیں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔
افضل خان، جنہیں شوبز انڈسٹری میں جان ریمبو کے نام سے پہچانا جاتا ہے، ماضی میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث بے حد مقبول رہے۔ انہیں راتوں رات شہرت سرکاری ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’’گیسٹ ہاؤس‘‘ سے ملی جس میں ان کے کردار نے ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔
حال ہی میں وہ رمضان اسپیشل شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی رخصتی کے وقت پیش آنے والے جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس موقع پر واقعی رو پڑے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے رو رہے تھے کیونکہ انہیں اپنی زندگی کے سفر پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ ان کے مطابق کئی لوگوں نے بعد میں کہا کہ وہ اس موقع پر بالکل امیتابھ بچن جیسے لگ رہے تھے، لیکن درحقیقت وہ اپنی زندگی کی جدوجہد کو یاد کرکے جذباتی ہو گئے تھے۔
افضل نے بتایا کہ شادی سے پہلے گھر بنانے کے لیے وہ دن رات محنت کرتے رہے اور یہی جدوجہد اس لمحے میں انہیں یاد آ گئی تھی۔
پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کون سی افواہ پھیلانا چاہیں گے تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ یہ خبر پھیلانا چاہیں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔
جان ریمبو کا کہنا تھا کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت موجود ہے، لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ دوسری شادی کی افواہ پھیلا کر لوگوں کا ردِعمل ضرور دیکھا جا سکتا ہے، تاہم کیمرے بند کر دیے جائیں اور کسی کو یہ نہ بتایا جائے کہ انہوں نے واقعی دوبارہ شادی کر لی ہے۔
Source link
Today News
پیٹرول مہنگا ہونے سے شہریوں کے یومیہ سفری اخراجات 20 فیصد بڑھ گئے
کراچی:
پیٹرول مہنگا ہونے سے شہریوں کے یومیہ فیول اخراجات میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرنے والے افراد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد کرایوں کی مد میں 5 سے 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے فیول اخراجات میں روزانہ کی مد میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ شہری شکوہ کر رہے ہیں کہ پیٹرول تو مہنگا ہو گیا لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔
آن لائن ٹرانسپورٹ کی سروس فراہم کرنے والے ایک موٹر سائیکل ڈرائیور ریحان نعیم نے بتایا کہ وہ محمود آباد کے رہائشی ہیں اور کرائے کے مکان میں اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ پہلے ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے اور 22 ہزار روپے تنخواہ ملتی تھی جس میں گزارہ کرنا مشکل ہو گیا تھا، اس لیے اب آن لائن ٹرانسپورٹ کے ذریعے بائیک سروس فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹرول پر 55 روپے اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹیشن سروس کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ کم فاصلے کے کرائے میں 50 روپے، درمیانی فاصلے میں 80 روپے اور زیادہ فاصلے میں 100 سے 120 روپے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں میں اضافے کی وجہ سے کافی لوگوں کی ترجیح اب پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف ہو گئی ہے۔
بائیکیا سروس فراہم کرنے والے عمیر خان نے بتایا کہ وہ صبح ایک دکان میں سیلز مین کا کام کرتے ہیں۔ انہیں 25 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جس میں گزارہ مشکل ہے، اس لیے پارٹ ٹائم موٹر سائیکل پر ازخود ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرتے ہیں۔ کم فاصلے کا کرایہ 150 روپے اور زیادہ فاصلے کا کرایہ 400 روپے تک ہوتا ہے۔
عمیر خان کے مطابق اب فیول کے اخراجات میں اضافے کے بعد ہم نے کرایوں میں 70 سے 150 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے سبب سواریوں کی تعداد میں 10 سے 20 فیصد کمی آئی ہے۔ آج کل شام کے اوقات میں زیادہ کام ہوتا ہے۔ حکومت کی تین چھٹیوں اور 50 فیصد ورک فرام ہوم کی پالیسی سے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کا کام متاثر ہوگا۔
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور طلحہ فاروقی نے بتایا کہ عید سیزن کے سبب اس وقت کام بہتر ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے تقریباً 10 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ کم سے کم فاصلے میں 100 اور زیادہ فاصلے میں 250 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ فیول اخراجات بڑھنے اور سواریوں میں کمی کے سبب روزانہ پہلے 1500 روپے کما لیتے تھے، اب یہ کمائی کم ہو کر 1200 سے 1000 روپے تک رہ گئی ہے۔ آمدنی میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔
ایک نجی ادارے میں کام کرنے والے ملازم وقاص عباسی نے بتایا کہ وہ کریم آباد میں رہتے ہیں اور ٹاور پر آفس میں کام کرتے ہیں۔ آمدورفت کے لیے آن لائن ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ دو طرفہ کرائے کی مد میں 600 روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہی خرچہ بڑھ کر 800 سے 900 روپے ہو گیا ہے، جسے برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس لیے اب وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر رہے ہیں۔
شریف آباد کی رہائشی سرکاری ادارے کی ملازمہ نمرا خان نے بتایا کہ وہ آمدورفت کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتی ہیں۔ روزانہ دو لیٹر فیول استعمال ہوتا ہے۔ اب فیول کی مد میں روزانہ کے اخراجات میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور روزانہ تقریباً 650 روپے خرچ ہو رہے ہیں۔
جامع کلاتھ پر گارمنٹس سیلز مین سلیم قریشی نے کہا کہ پیٹرول کی مد میں ماہانہ خرچہ 3000 روپے بڑھ گیا ہے لیکن تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا۔ اب یہ اخراجات کیسے برداشت کریں؟ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے یا تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ پیٹرول اخراجات بڑھنے کی وجہ سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔ اجتماعی خاندانی نظام کے بجائے انفرادی نظام والے افراد زیادہ پریشان ہیں۔
Today News
ایل ایس ای وینچرز کو کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا لائسنس جاری
اسلام آباد:
ایس ای سی پی نے ایل ایس ای وینچرز کو کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا لائسنس جاری کردیا۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق ملک میں کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیاں مالی مشکلات کا شکار کمپنیوں کو بحالی میں مدد دیتی ہیں۔
ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا جامع فریم ورک تشکیل دیا ہے جو دیوالیہ کمپنیوں کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ویلتھ برج مینجمنٹ کو ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، یہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے متعلق مشاورت فراہم کرے گی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!