Today News
کراچی میں 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد گرفتار
عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جعلی صحافی بن کر دکانوں، ٹھیلوں اور پتھاروں پر جاتے اور لوگوں کو ہراساں کرتے تھے۔
ملزمان عزیز آباد میں ایک دکان پر کوریج کے بہانے پہنچے جہاں دکاندار سے جھگڑا ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔
ملزمان کو تھانے لانے کے بعد انکشاف ہوا کہ انہوں نے جعلی ویب سائٹ بنا کر خود کو صحافی ظاہر کیا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی صحافیوں کے گروہ کا سرغنہ توصیف نامی شخص ہے جو ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو تنگ کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان میں توصیف، شہاب، ریحان، ندیم، احتشام، جاوید، عدنان اور سلامت شامل ہیں۔
عزیز اباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
Source link
Today News
وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی
اسلام آباد:
وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو مختلف اداروں میں ضم کرنے کے معاملے پر تفصیلی بحث کی گئی۔
اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امور کے حکام نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو اپنے ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ملازمین کو اپنے ادارے میں شامل نہیں کر سکتے۔
اس پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ نے وزارت مذہبی امور کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور وزیراعظم کے احکامات کے خلاف نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اپنے لوگوں کو فری حج کرواتی ہے اور دوسرے ملازمین کو لینے سے انکار کر رہی ہے۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو نہ لیا تو ان کے ملازمین کا فری حج بند کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے ملازمین کو ایڈجسٹ نہ کیا تو وہ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے۔
اجلاس کے دوران آئی بی حکام نے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی ڈی جی آئی بی نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈی جی آئی بی نے ملازمین کی سمری منظور کر دی ہے۔ چیئرمین کمیٹی ناصر بٹ نے آئی بی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی ادارے بھی آئی بی کی طرح ملازمین کے ساتھ برتاؤ کریں۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈی جی ایف آئی اے نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے بتایا کہ ایف بی آر اور کابینہ ڈویژن نے ملازمین کے مسائل حل کر دیے ہیں جبکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دلوائی جائے۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے سینیٹر ناصر بٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
Today News
قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل، کل سہ پہر تین بجے طلب
اسلام آباد:
اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کر لیا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس جمعہ ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جس کا شیڈول اب تبدیل کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔
Today News
حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمیں نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں، بلاول
کراچی:
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ ؓ کی حیاتِ مبارکہ انصاف، دانائی، جرات اور غیر متزلزل ایمان کا ایک روشن نمونہ ہے۔
یوم شہادتِ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات انسانیت کو نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کا پیغام ہمیں برداشت، وقار اور سب کے لیے مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت علیؓ کی لازوال تعلیمات و عظیم کردار پر قوم غور کرے، ہمیں حضرت علیؓ کے انصاف، رحم دلی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر پیغام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ شہادت حضرت امام علیؓ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؑ کی تعلیمات عدل، شجاعت اور انسانیت کی اعلیٰ مثال ہیں، حضرت علیؑ نے ہمیشہ حق، انصاف اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت علیؑ کی سیرت سے رہنمائی لے کر سماج میں انصاف اور برداشت کو فروغ دینا چاہیے، یومِ علیؑ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں یومِ علیؓ کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سخت سیکیورٹی پلان نافذ ہے، خطے میں کشیدہ اور جنگی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، ہم سب کو امن، اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے
گورنر سندھ کا یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر پیغام
گورنر سندھ کامران تیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہادتِ حضرت علیؓ ہمیں ان کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر عمل کی یاد دلاتا ہے، حضرت علیؓ شجاعت، عدل اور علم کی عظیم شخصیت تھے، حضرت علیؓ کی زندگی انسانیت، انصاف اور حق کی سربلندی کا روشن پیغام ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہوگا، حضرت علیؓ کی سیرت امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، یومِ علیؓ ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، حضرت علیؓ کا کردار صبر، تقویٰ اور عدل کی اعلیٰ مثال ہے، گورنر سندھ
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets