Today News
ایرانی اسکول پر حملہ، امریکی سینیٹر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا
امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل موجود ہی نہیں ہیں۔
چک شومر کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل مار کر اپنے ہی ملک کے ایک اسکول میں 170 بچیوں کو مار دیا ہے تاہم شومر کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود نہیں، اس لیے یہ دعویٰ درست نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بھی ایران سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کو ایران میں زمینی کارروائی کے لیے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔
بلومینتھل نے یہ بات ایک بند کمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ کے دوران انہوں نے کئی سوالات اٹھائے لیکن ان کے واضح جواب نہیں دیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام کو ایران سے متعلق موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جانی چاہئیں۔
Today News
ٹائٹینک کے مشہور منظر کی نقل، ٹرمپ اور ایپسٹین کا مزاحیہ مجسمہ واشنگٹن میں نصب
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب ایک متنازع مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنام زمانہ سرمایہ کار جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو ٹائٹینک فلم کے مشہور منظر کی طرح دکھایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مجسمے کا نام ’کنگ آف دی ورلڈ‘ رکھا گیا ہے اور اسے ایک گمنام فنکار یا فنکاروں کے گروپ نے نصب کیا ہے جو دی سیکرٹ ہینڈ شیک کے نام سے کام کرتا ہے۔
اس مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ منظر ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک کے مشہور سین سے متاثر ہے جس میں فلم کے کردار جہاز کے اگلے حصے پر کھڑے ہوتے ہیں۔
مجسمے کے ساتھ لگے ایک تختی میں لکھا گیا ہے کہ یہ یادگار ٹرمپ اور ایپسٹین کے درمیان تعلقات پر طنز کے طور پر بنائی گئی ہے۔ اس کے اطراف میں ایپسٹین اور ٹرمپ کی تصاویر والے بڑے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔
A new statue of President Trump and convicted sex offender Jeffrey Epstein has popped up again on the National Mall in Washington, D.C.
Titled “The King of the World,” the monument draws inspiration from Jack and Rose in “Titanic.” pic.twitter.com/MlL6leXBCt
— The Washington Post (@washingtonpost) March 10, 2026
رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی محکمہ انصاف نے حال ہی میں ایپسٹین کیس سے متعلق کچھ خفیہ ایف بی آئی دستاویزات جاری کیں جن میں ٹرمپ کے خلاف بھی الزامات کا ذکر کیا گیا ہے۔
A new art installation by the anonymous artist collective Secret Handshake appeared this week on the National Mall in Washington, DC, depicting figures representing President Trump and the late financier Jeffrey Epstein pic.twitter.com/qYrqsoHk8y
— Reuters (@Reuters) March 11, 2026
یہ پہلا موقع نہیں کہ مذکورہ گمنام فنکار گروپ نے ٹرمپ اور ایپسٹین کے تعلقات پر تنقیدی فن پارے پیش کیے ہوں، اس سے پہلے بھی اسی گروپ کی جانب سے اس نوعیت کے مجسمے اور تنقیدی فن پارے نصب کیے جا چکے ہیں۔
Today News
پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی آج کراچی میں ہوگی
پاکستان سپر لیگ کے گیارویں ایڈیشن کے لیے ٹرافی کی تقریب رونمائی آج کراچی میں ہوگی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کے بعد پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، لیگ میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، اور فیصل آباد میں کل 44 میچز ہوں گے۔
15 DAYS TO MARCH 26! ⏳
Are you ready for the biggest PSL ever?#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/eAaLgXKPRR
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2026
افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے، تمام آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں دو گروپوں میں تین تین میچز کھیلیں گی۔
لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے۔
پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Today News
پاکستان سمیت کئی ممالک میں انسٹاگرام سروس متاثر، میسیجز اور فیڈ لوڈ ہونے میں مشکلات
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں میسیجز بھیجنے اور وصول کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، جبکہ کچھ افراد کو فیڈ لوڈ ہونے اور ایپ تک رسائی میں بھی مسائل درپیش ہیں۔
ڈیجیٹل سروسز میں خرابیوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں صبح تقریباً 7 بج کر 10 منٹ پر انسٹاگرام کی ایپ اور ویب سائٹ میں تکنیکی خلل کی رپورٹس سامنے آنا شروع ہوئیں۔ اس کے بعد مختصر وقت میں ہزاروں صارفین نے اس مسئلے کی نشاندہی کی۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر 13 ہزار سے زائد شکایات درج کی گئیں۔ ان شکایات میں سے تقریباً 71 فیصد کا تعلق ایپ کے درست طریقے سے کام نہ کرنے سے تھا، جبکہ قریب 20 فیصد صارفین نے سرور کنکشن کے مسائل کی نشاندہی کی۔
اطلاعات کے مطابق یہ خرابی خاص طور پر براہِ راست میسیجنگ سروس کو متاثر کر رہی ہے، جس کے باعث صارفین کو ذاتی پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ امریکا سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی ہزاروں صارفین اسی نوعیت کے مسائل کی شکایت کر رہے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یورپ، کینیڈا اور ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ کے بعض علاقوں میں بھی انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ تاہم اس تکنیکی خرابی کی اصل وجہ اور سروس کی مکمل بحالی کے بارے میں تاحال کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ادھر سروس متاثر ہونے کے بعد صارفین نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپنی شکایات اور ردعمل کا اظہار شروع کردیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے مسائل عموماً سرور پر زیادہ بوجھ پڑنے یا کسی ممکنہ سائبر حملے کے باعث بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets