Connect with us

Today News

وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی

Published

on



اسلام آباد:

وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو مختلف اداروں میں ضم کرنے کے معاملے پر تفصیلی بحث کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امور کے حکام نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو اپنے ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ملازمین کو اپنے ادارے میں شامل نہیں کر سکتے۔

اس پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ نے وزارت مذہبی امور کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور وزیراعظم کے احکامات کے خلاف نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اپنے لوگوں کو فری حج کرواتی ہے اور دوسرے ملازمین کو لینے سے انکار کر رہی ہے۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو نہ لیا تو ان کے ملازمین کا فری حج بند کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے ملازمین کو ایڈجسٹ نہ کیا تو وہ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے۔

اجلاس کے دوران آئی بی حکام نے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی ڈی جی آئی بی نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈی جی آئی بی نے ملازمین کی سمری منظور کر دی ہے۔ چیئرمین کمیٹی ناصر بٹ نے آئی بی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی ادارے بھی آئی بی کی طرح ملازمین کے ساتھ برتاؤ کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈی جی ایف آئی اے نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے بتایا کہ ایف بی آر اور کابینہ ڈویژن نے ملازمین کے مسائل حل کر دیے ہیں جبکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دلوائی جائے۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے سینیٹر ناصر بٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وفات پانے والے 42 لاکھ افراد کے شناختی کارڈ فعال نکلے، نادرا نے منسوخ کردیے

Published

on



قومی شناختی نظام کی مکمل درستی کے لیے نادرا نے اہم قدم اٹھالیا، سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹابیس کے درمیان مطابقت کا کام مکمل ہوگیا جس کے بعد 42 لاکھ ایسے شناختی کارڈ منسوخ کردیے گئے جن کے لواحقین نے کارڈ منسوخ نہیں کرایا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول رجسٹریشن نظام اور نادرا کے نظام میں مطابقت کے بعد مرنے والے افراد کے شناخت کارڈ منظر عام پر آئے جس پر نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت اقدام اٹھاتے ہوئے 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے، لواحقین نے صوبائی اداروں میں اندراج کرایا لیکن نادرا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا تھا۔

نادرا کے مطابق نادرا کے حالیہ معاون اقدامات پر 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے شناختی کارڈ منسوخ کرائے، 42 لاکھ شناختی کارڈز سول رجسٹریشن نظام میں وفات کے اندراج کے باوجود فعال رہے۔

شناختی کارڈ منسوخ نہ ہونے سے قومی اعدادوشمار عدم مطابقت کا شکار ہوتے ہیں، بعض اوقات غلطی یا بدنیتی سے بھی کوئی رشتہ دار شناختی کارڈ منسوخ کرا دیتے ہیں، غلطی سے شناختی کارڈ منسوخی پر نادرا سے رابطہ کر کے یونین کونسل کی معلومات لی جائے اور  یونین کونسل میں درستی کرائی جائے اور نادرا میں ریکارڈ اپ ڈیٹ کرایا جائے۔

نادرا کے مطابق ایک کروڑ 40 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسل میں ہو چکا ہے لیکن نادرا میں نہیں ہوا، نادرا ایسے بچوں کے والدین یا سرپرستوں کو یاددہانی کے ایس ایم ایس بھجوا رہا ہے، ایسے بچوں کے والدین جلد ازجلد نادرا سے ان کے ب فارم بنوائیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

Published

on



اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں ہوئی، سزا کیخلاف اپیل پر باضابطہ نوٹس ہی جاری نہیں ہوا، سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

بائیک کیلیے نئی ایم ٹیگ چپ پر کام جاری ہے جو شہریوں کو مفت دی جائیگی، ڈی سی اسلام آباد

Published

on



اسلام آباد:

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن بائیک پر ایم ٹیگ کے لیے ایف ڈبلیو او نئی چپ پر کام کر رہا ہے، تیار ہونے کے بعد یہ شہریوں کو مفت دی جائے گی، ایم ٹیگ اترنے کے بعد ناکارہ ہو جاتا ہے دوسری بائیک پر استعمال نہیں ہوسکتا۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ کے حوالے سے ایف ڈبلیو او نئی چپ پر کام کر رہا ہے، نئی چپ تیار ہونے کے بعد شہریوں کو مفت جاری کی جائے گی، ایف ڈبلیو او کے مطابق موٹر سائیکل کا ایم ٹیگ اترنے کے بعد ناکارہ ہو جاتا ہے ہمیں اس بات کا ڈر نہیں کہ ایک بائک کا ایم ٹیگ دوسرے پر استعمال ہو سکتا ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ ایم ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر پر بتائیں فوری بلاک ہوجائے گا، ایم ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں نیا بالکل مفت لگایا جائے گا، ایم ٹیگ میں سیکورٹی اور سیفٹی کے حوالے سے مختلف فیچرز رکھے گئے ہیں، شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کو سخت کیا گیا ہے تمام افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اب تک 19 ہزار سے زائد ٹیکسی اور بائیکس کی رجسٹریشن کی گئی ہے، ڈرائیورز کو پابند کیا گیا ہے کہ سواری کی شناخت ڈالیں کہاں سے اٹھایا کہاں چھوڑا، بیرون ممالک میں بغیر لائسنس ٹیکسی نہیں چلائی جاتی اسلام آباد میں ٹیکسی کی رجسٹریشن بھی سیکیورٹی میکانزم کے تحت کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending