Connect with us

Today News

نئے ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی خبریں، ایرانی صدر کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

Published

on


ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس خبر کے بعد انہوں نے اپنے ایسے دوستوں سے رابطہ کیا جن کے متعلقہ حلقوں میں رابطے تھے۔ ان دوستوں نے بتایا کہ الحمدللہ مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

ادھر ایران کے سرکاری ٹی وی نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ’رمضان کی جنگ کا زخمی فوجی‘ قرار دیا، تاہم اس حوالے سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں کس نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں تین ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو چوٹیں آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کی ٹانگوں پر زخم آئے ہیں، تاہم وہ ہوش میں ہیں اور اس وقت ایک انتہائی محفوظ مقام پر موجود ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز

Published

on



اسلام آباد:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لطیف کھوسہ نے ایران کی کھل کر حمایت کرنے کا کہا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے، لطیف کھوسہ نے ایوان میں قرارداد پیش کرنے اور ایوان کی اسرائیل کی مخالفت کی کا کہا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ شیر علی ارباب نے کہا کمیٹیوں سے نکل کر کچھ نہ ملا اور ہم اپنا موقف بھی نہیں پیش کرسکتے، کمیٹیوں سے استعفیٰ کے بجائے ایوان سے ہی استعفے دے دیں۔

شیر علی ارباب نے کہا کہ ہمارے پاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھی جس میں ہم اپنی حیثیت اور طاقت منواسکتے تھے، اگر کمیٹیوں میں واپس نہیں آتے تو اسمبلیوں سے بھی استعفے دے دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اجلاس میں تمام ارکان کو رائے کا موقع دیا جا رہا ہے، اپوزیشن ارکان کی رائے کو دیکھتے ہوئے مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ طور پر 264 ملین روپے کی کرپشن کا انکشاف

Published

on


راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ طور پر 264 ملین روپے کی کرپشن اور خورد برد کا انکشاف ہوا ہے تاہم پانچ سال گزرنے کے باوجود ذمہ داران تاحال گرفت میں نہیں آ سکے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے غیر جانبدار انکوائری کمیٹی بنانے کے لیے دو دن کی مہلت کا ری مائنڈر بھی جاری کیا گیا تھا مگر مقررہ وقت گزرنے کے باوجود انکوائری کمیٹی تاحال قائم نہ ہو سکی۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں 264 ملین روپے کی مبینہ خرد برد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق خریداری پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی جبکہ متعدد اشیاء بغیر ٹینڈر اور بغیر کوٹیشن لوکل پرچیز کی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق ایسی اشیاء بھی خریدی گئیں جن کی فوری ضرورت موجود نہیں تھی۔

آڈٹ حکام کے مطابق مبینہ بے ضابطگیوں میں اس وقت کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ نعیم کا نام شامل ہے جبکہ آڈٹ رپورٹ میں سابق ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر حوریہ محسن کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مبینہ کرپشن کیس میں ڈی ایچ او پریوینٹو سروسز ڈاکٹر احسان غنی کو بھی شامل قرار دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے آٹھ اکاؤنٹنٹس کو بھی اس معاملے میں شامل بتایا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے 264 ملین روپے کے مالی نقصان کی نشاندہی کرتے ہوئے تحقیقات کی سفارش کی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کو ذمہ داران کا تعین کرنا ہوگا جبکہ رپورٹ میں سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان اور ذمہ دار افسران کی نشاندہی کی جائے گی۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز کی ہدایت کے باوجود انکوائری کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر سوالیہ نشان بن گئی ہے اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کے باوجود تاحال عملی کارروائی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بینائی مضبوط رکھنے کے لیے کون سی غذائیں مفید ہیں؟ ماہرین کی اہم ہدایات

Published

on



آنکھیں انسانی جسم کا نہایت اہم حصہ ہیں اور ان کی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن اے ایسا غذائی جزو ہے جو بہتر بینائی کے لیے انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ یہ وٹامن آنکھوں کو کم روشنی میں دیکھنے کی صلاحیت دیتا ہے اور آنکھ کے بیرونی حفاظتی حصے یعنی کورنیا کو فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں وٹامن اے کی کمی ہو جائے تو رات کے وقت دیکھنے میں دشواری پیدا ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق وٹامن اے سے بھرپور غذا کا استعمال بعض آنکھوں کی بیماریوں جیسے بند موتیا اور عمر کے ساتھ ہونے والی میکولر ڈی جنریشن کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی قدرتی غذائیں ایسی ہیں جو وٹامن اے سے بھرپور ہونے کے ساتھ آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں گاجر ہے۔

گاجر

گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جسے انسانی جسم وٹامن اے میں تبدیل کر لیتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر میں فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

پتوں والی سبزیاں

پتوں والی سبزیاں بھی آنکھوں کے لیے نہایت مفید سمجھی جاتی ہیں۔ خصوصاً پالک اور گوبھی میں وٹامن اے کے ساتھ مختلف اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو بینائی کی حفاظت میں مدد دیتے ہیں اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

انڈے

اسی طرح انڈے بھی غذائیت کے اعتبار سے اہم سمجھے جاتے ہیں۔ انڈے کی زردی میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو نظر کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

دودھ اور پنیر

اس کے علاوہ دودھ اور پنیر جیسی ڈیری مصنوعات بھی وٹامن اے کا اچھا ذریعہ ہیں، اس لیے ماہرین انہیں متوازن غذا کا حصہ بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

شکر قندی

شکر قندی بھی آنکھوں کے لیے فائدہ مند غذاؤں میں شامل ہے۔ اس میں بیٹا کیروٹین کے ساتھ دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو نہ صرف بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ نظامِ ہاضمہ اور قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آنکھوں کی بہتر کارکردگی کے لیے صرف وٹامن اے ہی نہیں بلکہ دیگر غذائی اجزاء بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں وٹامن ای، وٹامن سی، وٹامن بی6، بی9 اور بی12، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، تھیامین اور رائبوفلاوین شامل ہیں، جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے اور بینائی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending