Connect with us

Today News

لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد

Published

on


لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری کے پیش نظر مارچ پر پابندی کی درخواست دی تھی۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ یہ فیصلہ ممکنہ بدامنی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

شبانہ محمود کے مطابق سالانہ الوداع مارچ بعض حلقوں میں ایران کی حمایت میں سمجھا جاتا ہے، تاہم مارچ کے منتظمین کا مؤقف ہے کہ یہ ریلی فلسطین کی حمایت میں نکالی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کو سخت شرائط کے تحت کسی ایک مقام پر کھڑے ہو کر احتجاج کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب فیصل بوڈی، کمشنر اسلامک ہیومن رائٹس نے القدس مارچ پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج اظہار رائے کے لیے بہت برا دن ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈّوں پر حملوں کا دعویٰ

Published

on


ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے تین اہم اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں الادائری ہیلی کاپٹر ایئر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین میں بھی ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

تاحال کویت اور بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے پاسداران انقلاب کے ان تازہ حملوں کے بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ فروری کے آخر سے اسرائیل اور امریکا نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے۔ پہلی ہی دن ان حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ایران کے وزیر دفاع، آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی سمیت اعلیٰ حکام ان حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا شروع کیا ہے کس میں 7 فوجی ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد سے دنیا بھر میں تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور عالمی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنی لگیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، راشد خان دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے

Published

on



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک بار پھر بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اسپنر ابرار احمد تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز بھی اپنی 12ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن دو درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے۔

پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

فرید احمد تارڑ کو چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان مقرر

Published

on


وفاقی حکومت نے فرید احمد تارڑ کو چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔

فرید احمد تارڑ کی بطور چیئرمین سی سی پی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کبیر سدھو کی بطور چیئرمین ایس ای سی پی تقرری کے بعد سی سی پی کی نشست خالی ہوئی تھی۔

فرید احمد تارڑ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں اور اس سے قبل پنجاب میں سیکرٹری ٹورازم، آثار قدیمہ و میوزیمز کے طور پر تعینات رہ چکے ہیں۔ انہیں پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending