Today News
وفات پانے والے 42 لاکھ افراد کے شناختی کارڈ فعال نکلے، نادرا نے منسوخ کردیے
قومی شناختی نظام کی مکمل درستی کے لیے نادرا نے اہم قدم اٹھالیا، سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹابیس کے درمیان مطابقت کا کام مکمل ہوگیا جس کے بعد 42 لاکھ ایسے شناختی کارڈ منسوخ کردیے گئے جن کے لواحقین نے کارڈ منسوخ نہیں کرایا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول رجسٹریشن نظام اور نادرا کے نظام میں مطابقت کے بعد مرنے والے افراد کے شناخت کارڈ منظر عام پر آئے جس پر نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت اقدام اٹھاتے ہوئے 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے، لواحقین نے صوبائی اداروں میں اندراج کرایا لیکن نادرا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کرایا تھا۔
نادرا کے مطابق نادرا کے حالیہ معاون اقدامات پر 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے شناختی کارڈ منسوخ کرائے، 42 لاکھ شناختی کارڈز سول رجسٹریشن نظام میں وفات کے اندراج کے باوجود فعال رہے۔
شناختی کارڈ منسوخ نہ ہونے سے قومی اعدادوشمار عدم مطابقت کا شکار ہوتے ہیں، بعض اوقات غلطی یا بدنیتی سے بھی کوئی رشتہ دار شناختی کارڈ منسوخ کرا دیتے ہیں، غلطی سے شناختی کارڈ منسوخی پر نادرا سے رابطہ کر کے یونین کونسل کی معلومات لی جائے اور یونین کونسل میں درستی کرائی جائے اور نادرا میں ریکارڈ اپ ڈیٹ کرایا جائے۔
نادرا کے مطابق ایک کروڑ 40 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسل میں ہو چکا ہے لیکن نادرا میں نہیں ہوا، نادرا ایسے بچوں کے والدین یا سرپرستوں کو یاددہانی کے ایس ایم ایس بھجوا رہا ہے، ایسے بچوں کے والدین جلد ازجلد نادرا سے ان کے ب فارم بنوائیں۔
Source link
Today News
کراچی: گھر کی دہلیز پر خاتون سے چھینا جھپٹی، ملزم پرس چھین کر فرار، ویڈیو منظرعام پر آگئی
کراچی کے علاقے بفرزون میں گھر کی دہلیز پر خاتون سے چھینا جھپٹی کی واردات پیش آئی جہاں مسلح ملزم پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچی تو موٹر سائیکل پر سوار اکیلا ملزم آیا، موٹر سائیکل کھڑی کی اور اسلحہ نکال لیا۔ مسلح ملزم کو دیکھتے ہی خاتون نے چیخ ماری اور خوف کے باعث زمین پر گر گئی۔
فوٹیج کے مطابق ملزم جھپٹا مار کر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگیا جبکہ خاتون گھبراہٹ کے باعث زمین پر پڑی کانپتی رہی۔
Today News
پی ایس ایل 11: ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد
پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی نئی بلڈنگ میں منعقد ہوئی، سادہ مگر پروقار تقریب میں پی ایس ایل کے سی سی او سلمان نصیر مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر لیگ میں شریک فرنچائز کے مالکان اور نمائندے بھی موجود تھے،ان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ندیم عمر، کراچی کنگز کے سلیمان اقبال لاہور قلندر کے عاطف رانا راولپنڈی پنڈیز کے احسن طاہر بھی شامل تھے۔
سلمان نصیر نے خیر مقدمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نئے دور میں داخل ہو گئی ہے، لیگ کے 10 سال مختلف ادوار سے گزرے ،لیگ خاندان کی شکل اختیار کر گئی ہے ،ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، لیگ تناور درخت بن گیا ہے، رواں سال ریکارڈ 8ٹیمیں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل لیگ کا 11ویں ایڈیشن 26 مارچ سے 10 مئی کھیلا جائے گا، لیگ میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، اور فیصل آباد میں کل 44 میچز طے ہیں،افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8ٹیمیں شرکت کریں گی،ان میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز شامل ہیں،لیگ کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے،فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔
ہر ٹیم لیگ مرحلے میں10 میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11 میچز کھیلے جائیں گے،قذافی اسٹیڈیم 15 میچز کی میزبانی کرے گا، پہلی مرتبہ میزبانی کرنے والےفیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں7 میچز کھیلے جائیں گے،پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے تمام4 میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے،کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم 6میچز کی میزبانی کرے گا،پہلا میچ 8اپریل کو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اگلے روز9 اپریل کو کراچی کنگز کا پشاور زلمی،10 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا راولپنڈی پنڈینز، 11 اپریل کو کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگز مین، 12 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز جبکہ 16 اپریل کو اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
Source link
Today News
ازبکستان کا پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ مفاد کے مشترکہ منصوبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ازبکستان نے پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ مفاد کے مشترکہ منصوبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ازبکستان کے تاشقند ریجن کے گورنر زوئر طائیرووچ مرزاییف کی قیادت میں اٹھارہ رکنی وفد تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کا استقبال کیا اور وزیراعلیٰ کی طرف سے گورنر زوئر طائیرووچ مرزاییف اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ازبکستان کے وفد نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کا دورہ بھی کیا۔ وفد میں تاشقند ریجن کے نجی شعبے کے سرمایہ کار بھی شامل ہیں جنہوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تاشقند اور پنجاب کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ پنجاب میں صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ ازبک وفد نے نجی شعبے کے ذریعے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات خطے اور دونوں ممالک کے عوام کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرمایہ کار دوست پالیسی متعارف کرائی ہے۔
ملاقات میں پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر خاکیمووچ تختایف بھی موجود تھے۔ وفد میں سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے نائب گورنر نجم الدین خودجا شریپوف، گورنر کے مشیر برائے مقامی صنعت دلشاد رسولوف، پنجاب میں ازبکستان کے اعزازی قونصل نجیب مشتاق وہرا اور ازبکستان کے سفارت خانے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business1 week ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan