Connect with us

Today News

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، راشد خان دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے

Published

on



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک بار پھر بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اسپنر ابرار احمد تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز بھی اپنی 12ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن دو درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے۔

پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

صدر پی ایچ ایف کی پچھلے پانچ سالوں میں ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی کا آڈٹ کرنے کی درخواست

Published

on



پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے پاکستان کے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران فیڈریشن کی کارکردگی کا جامع آڈٹ کرے۔

پی ایچ ایف کے صدر نے اپنے خط میں بتایا کہ یہ فیڈریشن ملک میں ہاکی کے فروغ، انتظام اور بین الاقوامی نمائندگی کی ذمہ دار ہے اور ماضی میں پاکستان کی عالمی کھیلوں میں وقار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں قومی ہاکی ٹیموں کی کارکردگی میں کمی، مالی استحکام کے مسائل، حکمرانی کے طریقہ کار اور ادارہ جاتی صلاحیت کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، جو کبھی عالمی ہاکی میں ایک طاقتور ملک تھا، اب عالمی درجہ بندی اور مقابلوں میں نمایاں کمی کا شکار ہے۔ ان حالات کے پیش نظر فیڈریشن نے ایک جامع اور غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کی درخواست کی ہے تاکہ بنیادی مسائل کی نشاندہی کی جا سکے اور اصلاحات کی سفارش کی جا سکے۔

درخواست کے مطابق، مجوزہ آڈٹ میں مالی کارکردگی، عملی مؤثریت، حکمرانی کے طریقہ کار اور اسٹریٹجک نتائج کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مالی جائزے میں سرکاری گرانٹس، اسپانسرشپس اور بین الاقوامی فنڈنگ کے ذرائع اور استعمال کے علاوہ مالی نظام اور داخلی کنٹرولز کی مؤثریت کو بھی دیکھا جائے گا۔

عملی جائزے میں تربیتی پروگرامز، ٹیلنٹ کی شناخت کے نظام، گراس روٹس ترقیاتی اقدامات، قومی ٹیموں کی تیاری، کوچنگ انتظامات اور بین الاقوامی مقابلوں کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی ایچ ایف اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز و کلبز کے درمیان تعاون کا بھی مطالعہ کیا جائے گا۔

آڈٹ میں فیڈریشن کے حکمرانی کے ڈھانچے، فیصلہ سازی کے عمل، آئین اور قومی کھیلوں کی پالیسیوں کے مطابق عمل درآمد، شفافیت اور جوابدہی کے طریقہ کار کا جائزہ بھی شامل ہوگا۔

مجوزہ آڈٹ میں پاکستان کی گزشتہ پانچ سالوں کی بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹس میں کارکردگی کا تجزیہ، قومی ہاکی کی ترقی پر اثر انداز ہونے والی ساختی کمزوریوں کی شناخت اور عالمی ہاکی فیڈریشنز کے ساتھ پی ایچ ایف کے ماڈلز کا موازنہ بھی کیا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے صدر نے امید ظاہر کی کہ آڈٹ کے نتائج پالیسی اصلاحات اور ادارہ جاتی ڈھانچے کی بہتری کے لیے شواہد پر مبنی بنیاد فراہم کریں گے، جس سے پاکستان کی تاریخی ہاکی کا وقار بحال ہو گا اور کھیلوں کی ترقی کے لیے مختص عوامی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

آبنائے ہرمز میں ایران جنگ کے آغاز سے اب تک 13 جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے

Published

on


مشرق وسطیٰ میں اہم سمندری راستوں پر حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور حالیہ رپورٹ کے مطابق تنازع کے آغاز سے اب تک متعدد تجارتی جہاز نشانہ بن چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی میری ٹائم مانیٹر کا کہنا ہے کہ اسے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 13 تجارتی جہازوں پر حملے کیے جا چکے ہیں۔

ادارے کے مطابق اس کے علاوہ 4 مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں جس کے بعد خلیج عرب، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے سمندری علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی مجموعی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

یو کے ایم ٹی او نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں تین تجارتی جہازوں سے نامعلوم پروجیکٹائل ٹکرانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے ایک کارگو جہاز عمان کے شمالی سمندری علاقے میں موجود تھا جسے نامعلوم پروجیکٹائل لگنے سے جہاز کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق اس جہاز پر موجود عملے کو فوری امدادی کارروائی کے دوران بحفاظت نکال لیا گیا اور انہیں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ان حملوں کے باعث عالمی جہاز رانی کے اہم راستوں خصوصاً آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تجارتی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے کیونکہ یہی راستے عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں اور سیکیورٹی اداروں نے خطے میں موجود جہازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ کئی کمپنیوں نے اپنے جہازوں کے راستوں میں تبدیلی پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

ایپل نے 15 گیجٹس خاموشی سے بند کر دیے

Published

on



ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے فون کے آتے ہی دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کے زیرِ استعمال 15 مشہور گیجٹس کی پیداوار خاموشی سے بند کر دی ہیں۔

کمپنی کے اس اقدام کا مقصد پروڈکٹ لائن اپ کو ری فریش کر کے متعدد پرانی ڈیوائسز سے بدلنا ہے۔

مجموعی طور پر اس کے بعد 15 ایپل پروڈکٹس لائن اپ سے ہٹا دی جائیں گی۔ ان پروڈکٹس میں سے کچھ بمشکل چھ ماہ قبل لانچ کی گئی تھی جبکہ سب سے پرانی ڈیوائس 2019 میں لانچ کی گئی تھی۔

آئی فون 16 ای کو نئے آئی فون 17 ای سے بدل دیا گیا ہے جبکہ ایم 3 آئی پیڈ ایئر مادلز کو بھی اپ ڈیٹ کر کے ایم 4 چہ سے چلنے والے ورژن سے بدل دیا ہے۔

ڈیوائسز:

iPhone 16e with A18 (2025)

11-inch iPad Air with M3 (2025)

13-inch iPad Air with M3 (2025)

13-inch MacBook Air with M4 (2025)

15-inch MacBook Air with M4 (2025)

13-inch MacBook Pro with M5 and 512GB storage (2025)

14-inch MacBook Pro with M4 Pro (2024)

16-inch MacBook Pro with M4 Pro (2024) 14-inch

MacBook Pro with M4 Max (2024)

16-inch MacBook Pro with M4 Max (2024)

Mac Studio with M3 Ultra and 512GB memory (2025)

Studio Display with A13 Bionic (2022)

Pro Display XDR (2019)

Pro Stand for Pro Display XDR (2019)

Pro Display XDR VESA Mount Adapter (2019)



Source link

Continue Reading

Trending