Connect with us

Today News

قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Published

on



قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی مجموعی صورت حال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعاون، جمہوری اقدار کے استحکام اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ ملاقات خوش گوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جس میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رپنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ شہری کی فائرنگ سے زخمی مبینہ ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا

Published

on



کورنگی ناصر جمپ کے قریب شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی مبینہ ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق رواں ماہ (4 مارچ) کی صبح سات بجے کے قریب کورنگی ناصر جمپ کے قریب شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا مبینہ ڈاکو 30 سالہ ظفر بدھ کی شام جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن ایاز خان نے بتایا کہ شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈاکو تھا، جس نے ساتھی کے ہمراہ شہری کی موٹر سائیکل چھینی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈاکو کو مدعی نے شناخت بھی کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون اور مرد مسافر سے کروڑوں مالیت کے آئی فون برآمد

Published

on



محکمہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی خاتون اور مرد مسافر سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ٹرمینل ارائیول پر کارروائی  کرتے ہوئے دبئی سے آنیوالے دو مسافروں سید انور اور خاتون زرقہ سے تجارتی پیمانے کی قابل ڈیوٹی اشیاء برآمد کیں۔

دونوں مسافر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، جس پر کسٹمز کے افسران نے شک کی بنا پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کی۔

اسکیننگ میں 64 قیمتی آئی فونز، 26 لیپ ٹاپس، ایپل واچ سیریز، آئی پیڈز، میک منی، ائیرپورڈز برآمد ہوئے۔ برآمد ہونے والی الیکٹرانک مصنوعات کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاک-بنگلہ دیش وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

Published

on



پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورت حال اور خطے میں اس کے پھیلاؤ اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر پڑنے والے اثرات اور گھمبیر نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں فریق نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



Source link

Continue Reading

Trending