Today News
کراچی ایئرپورٹ پر کریک ڈاؤن، بھیک کیلیے سعودی عرب جانے والے 900 پاکستانی پکڑے گئے
رمضان المبارک کے 20 روز میں بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانے والے 900 پاکستانیوں کو روانگی کے عین وقت روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ انکشاف ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر منتظر مہدی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانےوالے مختلف گداگروں کےخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صرف کراچی ایئرپورٹ پر ہی 900 کے قریب ایسے افراد کو روانگی سے روکا گیا جو سعودی عرب بھیک مانگنے کیلیے جارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پرانٹیجیلینس کا غیرمعمولی نظام قائم کرنے کے علاوہ مشکوک افراد کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر کراچی زون نے بتایا کہ یہ کریک ڈاون سعودی حکومت کی طرف سےتسلسل کے ساتھ پاکستانیوں کی بےدخلی کی ریکارڈ کی بنیاد پرکیا گیا، سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں پر الزام ہےکہ وہ عمرے اورنوکری کے ویزوں پرجاکر سعودی عرب میں بھیک مانگتے ہیں،جس سے خلیجی ممالک کے سماجی نظام کونقصان اورپاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گداگروں کی نشاندہی کیلیے سعودی ڈی پورٹ ریکارڈ، ٹریول ہسٹری سمیت کئی پہلووں کی جانچ پڑتال کی گئی، جعلی ویزوں اور ایجنٹس سےحفاظت کےلیے قائم سہولت ڈیسک سے یومیہ 250سےزائد شہری استفادہ کررہےہیں۔
ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ قلیل وقت کےد وران شہریوں کوبیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دینےوالے7 گینگز کو بےنقاب کیا جبکہ غیرقانونی حوالہ، ہنڈی کےخلاف مختلف کارروائیوں کےدوران کروڑوں روپے کی کرنسی تحویل میں لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی کے شکارمتاثرہ افراد مزید جرائم پرآمادہ اور اُن کا جھکاؤ عموما ایجنٹس کی طرف ہوتاہے۔ کسی پاکستان کو سمندروں میں ڈوبنے، بھیک مانگنے اوردیگرجرائم میں ملوث نہیں ہونے دیں گے۔
Source link
Today News
پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، پی ایس او
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں حالانکہ 20 دن سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے۔
پی ایس او نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی صورت حال کے تناظر میں وزارت پیٹرولیم اور حساس اداروں کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی سے متعلق تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی ہے۔
پی ایس او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ صرف سرکاری ملکیت میں پیٹرول اور ڈیزل کا 20 دن سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس موجود اسٹاک اس کے علاوہ ہے، ملک میں ڈیزل کی تقریباً 80 فیصد ضرورت مقامی ریفائنریز کی پیداوار سے پوری کی جا رہی ہے، جس سے سپلائی کی صورت حال مستحکم ہے۔
پی ایس او کے مطابق رواں ماہ کے لیے عمان سے پیٹرول کے دو کارگوز خریدے جا چکے ہیں جو شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ حکومتی معاونت سے سعودی عرب کی کمپنی آرامکو سے بھی پیٹرول کا ایک کارگو حاصل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کا ایک اور جہاز اپریل کے پہلے ہفتے کے لیے خریدا جا چکا ہے جبکہ 10 مارچ کو کھولے گئے ٹینڈر کے تحت 25 اپریل تک پیٹرول کا ایک اور کارگو حاصل ہونے کی توقع ہے۔
پی ایس او نے بتایا کہ مختلف ٹینڈرز پر بولیاں 13 مارچ تک کارآمد ہیں اور اپریل کے لیے پیٹرول کا ایک اور ٹینڈر 16 مارچ کو کھولا جائے گا، ملک میں ڈیمانڈ اور سپلائی کی صورت حال کے مطابق کارگوز کی تعداد کا فیصلہ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آنے والے زرعی سیزن اور اسٹریٹجک اسٹاک کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل آپشنز پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ سپلائی میں کسی ممکنہ رکاوٹ سے بچا جا سکے۔
پی ایس او نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش تیار پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور مقامی ریفائنریز کے لیے خام تیل کی سپلائی دونوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، موجودہ حالات کے باعث کویت پیٹرولیم کے دو تیار شدہ کارگوز بھی پاکستان نہیں پہنچ سکے۔
Source link
Today News
ایران میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب؛ شمالی کوریا کا بڑا بیان سامنے آگیا
شمالی کوریا نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارک باد دی ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کے بطور نئے سپریم لیڈر انتخاب کے پر ایرانی عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی فوجی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن رہی ہیں اور عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔
شمالی کوریا نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
Today News
لاہور: تیز رفتاری کے باعث کار حادثہ، لڑکی جاں بحق
والٹن روڈ سی بی ڈی فلائی اوور کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہونے کے باعث سڑک پر لگے جنگلے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ دیگر 3 لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق سی بی ڈی حادثے میں جاں بحق لڑکی کی شناخت مونا کے نام سے ہوئی ہے اور زخمیوں میں علیشبا، سجل اور فاطمہ شامل ہیں اور زخمی لڑکیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں تین شدید زخمی لڑکیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاہور جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی، جن کی لاش کو بھی لاہور جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ زخمیوں کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے جبکہ واقعے کی وجوہات اور محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Entertainment1 week ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets