Connect with us

Today News

سب سے کم عمر پیشہ ور ریسر جسے 5 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس مل گیا

Published

on


دنیا میں ایک ایسا پیشہ ور کار ریسر ہے جو نہ صرف سب سے کم عمر ہے بلکہ اسے5 سال کی عمر میں ہی ڈرائیور لائسنس دے دیا گیا تھا۔

اس کا نام شاؤ زی یان ہے جو چین سے تعلق رکھتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس نے صرف 5 سال کی عمر میں ریسنگ لائسنس حاصل کیا۔

اسے چین کا سب سے کم عمر لائسنس یافتہ ریسنگ ڈرائیور کہا جاتا ہے۔ شاؤ زی یان نے تقریباً 1 سال کی عمر میں ریسنگ سمیولیٹر گیم کھیلنا شروع کیا۔

2 سال 8 ماہ کی عمر میں گو-کارٹ چلانا شروع کیا اور 4 سال کی عمر میں ریسنگ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

ایک عالمی ریسنگ سمیولیٹر مقابلے میں شاؤ زی یان 10 ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں میں 27ویں نمبر پر آیا۔

یہی وجہ ہے کہ اس کی مہارت کی وجہ سے اسے میڈیا میں چین کا سب سے کم عمر پروفیشنل ریسر کہا جاتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

Published

on



لاہور:

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے اور طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

ذرائع کے مطابق 76 سالہ عاصم بخاری کافی عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پندرہ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے۔

عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 شوبز حلقوں میں انہیں ایک تجربہ کار فنکار کے ساتھ ساتھ اداکاری کا استاد بھی سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے کئی نئے فنکاروں کی رہنمائی بھی کی۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف فنکاروں اور مداحوں نے ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

جموں میں فاروق عبداللہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی

Published

on



JAMMU:

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

واقعہ جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے قریب سے فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور چند قدم کے فاصلے سے فاروق عبداللہ کے پیچھے پہنچا اور پوائنٹ بلینک رینج سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم نشانہ خطا ہو گیا اور وہ محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تقریب میں موجود افراد نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کمل جموال کے نام سے ہوئی ہے جو پرانی منڈی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کی عمر تقریباً 65 برس ہے اور اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ تقریباً 20 سال سے اس موقع کا انتظار کر رہا تھا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فاروق عبداللہ کو سخت سیکیورٹی میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا

Published

on



نیویارک:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے بحران پر بحرین اور روس کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادوں کی پاکستان کی حمایت پر ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان برادر ملک ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی ملک پر غیر ضروری حملے پورے خطے کو ایک بڑے تنازع کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے باعث شدید انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں میں دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ خلیجی ممالک میں مقیم کئی لاکھ پاکستانی شہری اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی آپریشنز میں خلل پڑنے سے ایوی ایشن سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ میزائل اور ڈرون حملوں سے شہری آبادی اور املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر سے ہٹ کر طاقت کا استعمال غیر قانونی ہے اور تمام فریقین پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے۔ اعتماد کی بحالی کے لیے تمام فریقین کو نیک نیتی کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خطے کے دیگر ممالک کو اپنی شرائط پر چلانے کی کوشش کرے۔

فلسطینی علاقوں اور عرب خطے میں جاری کشیدگی بھی پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔

عاصم افتخار نے تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششیں کرنے والے ممالک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت اپنے پڑوسیوں، دوست ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فریقین کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنے، مزید حملوں سے گریز کرنے اور سفارتکاری کو موقع دینے پر آمادہ کیا جائے تاکہ خطے میں امن بحال ہو سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending