Connect with us

Today News

تاریخی قائداعظم لائبریری کی ڈیجیٹلائزیشن کے بڑے منصوبے کا آغاز

Published

on


تاریخی قائداعظم لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کا بڑا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کے تحت آئندہ دو سے تین برسوں میں لائبریری کے بیشتر علمی و تحقیقی ذخیرے کو آن لائن دستیاب بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ لائبریری میں “جناح کارنر” کے قیام کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس کا افتتاح عیدالفطر کے بعد متوقع ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لائبریریز کاشف منظور نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ قائداعظم لائبریری نہ صرف لاہور بلکہ ملک کی اہم ریفرنس اور تحقیقی لائبریریوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں اس وقت تقریباً پونے دو لاکھ کتابیں موجود ہیں جبکہ لاکھوں آن لائن تحقیقی وسائل تک بھی رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے جاری منصوبے کے تحت لائبریری کے ذخیرے کو مرحلہ وار ڈیجیٹل شکل میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ محققین اور طلبہ دنیا کے کسی بھی حصے سے اس علمی سرمایہ سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ عمارت کی تاریخ انیسویں صدی کے وسط تک جاتی ہے اور یہ عمارت ابتدائی طور پر جم خانہ کے طور پر استعمال ہوتی رہی۔ بعد ازاں جم خانہ کو زفر علی روڈ منتقل کر دیا گیا اور یہ عمارت سول سروسز اکیڈمی کے زیر استعمال رہی جبکہ مارشل لا کے دوران یہاں فوجی دفاتر بھی قائم رہے۔ بعد میں 1984 میں اس عمارت کو باقاعدہ لائبریری میں تبدیل کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لائبریریز کے مطابق قائداعظم لائبریری بنیادی طور پر ریفرنس اور ریسرچ لائبریری ہے جہاں انسائیکلوپیڈیا اور دیگر تحقیقی مواد خاص طور پر محققین کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ تاہم سی ایس ایس اور پی ایم ایس سمیت دیگر مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ بھی بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں اور علمی ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

دوسری جانب لائبریری سے استفادہ کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ یہاں دستیاب کتابی ذخیرہ انہیں مستند معلومات فراہم کرتا ہے۔ سی ایس ایس کے امیدوار غلام مرتضیٰ کے مطابق آن لائن بہت سا مواد موجود ہوتا ہے لیکن اس کی درستگی پر سوال اٹھتا ہے جبکہ کتابوں میں مستند حوالہ جات مل جاتے ہیں۔

طالبہ صبا احمد کے مطابق کئی سرکاری دستاویزات، ریکارڈ اور نایاب کتب اب بھی آن لائن دستیاب نہیں ہیں اس لیے تحقیقی اور تعلیمی مقاصد کے لیے لائبریری آج بھی معلومات کے حصول کا ایک اہم اور قابل اعتماد ذریعہ ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آج پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا

Published

on


آج بروز 20 مارچ کو دنیا کے کئی خطوں میں بشمول پاکستان دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا۔

سائنسی اصطلاح میں اسے اسپرنگ ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔ اس دن، دن اور رات تقریباً برابر ہو جاتے ہیں تقریباً 12، 12 گھنٹے۔

اس دن سورج عین خطِ استوا کے اوپر ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً یکساں محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے یہ سال میں دو بار ہوتا ہے۔ ایک مارچ میں دوسرا ستمبر میں جسے آٹم ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔

تاہم ایسے وقت میں دن اور رات کا دورانیہ برابر کہا جاتا ہے لیکن حقیقت میں سورج کی روشنی کے پھیلاؤ اور فضا کے اثر کی وجہ سے دن چند منٹ زیادہ ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

Published

on



لاہور:

گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسنیچر گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے ملزمان کو بیدیاں کے علاقے سے حراست میں لیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک روز قبل کینال پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خاتون سے پرس چھینا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے جبکہ خاتون کو موٹر سائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی جہانداد اکرم کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے 6 موبائل فونز، پرس اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق اور جمیل کے نام سے ہوئی جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی کمی کا اعلان، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on


عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 81ڈالر کی کمی سے 4ہزار 686ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 8ہزار 100روپے کی  کمی سے 4لاکھ 91ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 945روپے گھٹ کر 4لاکھ 21ہزار 263روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 7ہزار 684 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 6ہزار 587روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Trending