Connect with us

Today News

خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور زیورات ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

Published

on



راولپنڈی:

تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور طلائی زیورات ہتھیانے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مغویہ کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مغویہ سے ہتھیائے گئے 9 تولے طلائی زیورات اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی 3 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

زیر حراست ملزم مغویہ کے گھر کے سامنے والے گھر میں ڈرائیور تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ  مل کر خاتون کو بلیک میل کرکے اغوا کیا تھا۔ مقدمے میں مغویہ نے مؤقف اختیار کیا کہ زیر حراست افراد اغوا کے بعد اس سے زیادتی کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔ ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے جبکہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں عید کے چاند کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، نامعلوم گولیوں سے 9 افراد زخمی

Published

on



کراچی میں عید الفطر کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں اسلحے کے بے دریغ استعمال سے شہری گھروں اور سڑکوں پر غیر محفوظ ہیں۔ عید کی چاند رات پر مختلف علاقوں میں مغرب کی نماز کے بعد نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 2 نوعمر لڑکوں، خاتون اور پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

کیماڑی ڈاکس کالونی ضیاالدین اسپتال کے قریب گھر میں گولی لگنے سے 7 سالہ عبدالرحمٰن زخمی ہوگیا، قائد آباد کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی رضا مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 8 سالہ ارحم زخمی ہوگیا۔

 پیر آباد کے علاقے نصرت بھٹو میانوالنی کالونی جوزف چرچ کے قریب گھر میں گولی لگنے سے 35 سالہ ساجن زخمی ہوگیا جبکہ اسی علاقے اسلامیہ کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار 29 سالہ دلدار بھی زخمی ہوگیا۔

 مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن بدھ بازار کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ زینب زخمی ، ماڑی پور مچھر کالونی میں فائرنگ سے 22 سالہ شہروز ، نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب فائرنگ سے 16 سالہ عذیر، لیاری کے علاقے بغدادی شاہ بیگ لین گلی نمبر 3 میں فائرنگ 13 سالہ محمد جبکہ سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے 8 سالہ ثمرین زخمی ہوگئی۔

 فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید ، سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے چھیپا حکام اور پولیس کا کہنا فائرنگ کے واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آئے ہیں جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

دریں اثنا سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 افغان گراؤنڈ کے قریب جمعے کی شام فائرنگ سے 22 سالہ علی رضا زخمی ہوگیا جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی ، نوجوان کو ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

سمن آباد پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ نوسربازوں نے نوجوان کا اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لیکر 9 لاکھ روپے سے محروم کر دیا

Published

on



گلشن اقبال میں نوسربازوں نے نوجوان کا اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لے کر مختلف ٹرانزکشن کے ذریعے 9 لاکھ روپے سے محروم کر دیا جبکہ نوجوان کے والد نے عزیز بھٹی تھانے میں واردات سے متعلق درخواست جمع کرا دی۔

عزیز بھٹی تھانے میں میں درخواست گزار کامران خان چشتی نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ گلشن اقبال بلاک 8 کا رہائشی ہیں اور ان کا بیٹا گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے قطار میں باہر کھڑا تھا کہ اس دوران اے ٹی ایم روم میں پہلے سے موجود شخص باہر آیا اور اس نے میرے بیٹے سے کہا کہ میرا اے ٹی ایم کارڈ کام نہیں کر رہا ہے ، شاید مشین خراب ہے یا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے اور اس نے میرے بیٹے سے کہا کہ تم زرا اپنا کارڈ اے ٹی ایم میں استعمال کر کے چیک کرو۔

انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اس شخص کے بلانے پر اے ٹی ایم روم میں چلا گیا اسی دوران مزید 2 مشبتہ افراد بھی اندر آگئے اور اس دوران جس شخص نے میرے بیٹے کو اندر بلایا تھا اس نے میرے بیٹے سے کارڈ لے کر کہا کہ میں اسے چیک کرتا ہوں جس پر میرے بیٹے نے بے دہانی میں اپنا اے ٹی ایم کارڈ اس شخص کو دے دیا جبکہ دیگر دو افراد نے بیٹے کو اپنی جانب متوجہ کیا اس دوران اس شخص نے کمال ہوشیاری سے اے ٹی ایم کارڈ اپنے جیب میں ڈال لیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان نے میرے بیٹے سے کہا کہ اپنا پن کوڈ لگاؤ جبکہ اس شخص نے میرے بیٹے کا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈالا ہی نہیں تھا اور میرے بیٹے نے پن کوڈ بھی ان کے سامنے استعمال کیا، جسے انہوں نے نوٹ کرلیا، میرا بیٹا پن کوڈ ڈالتا رہا جبکہ کارڈ تو مشین میں تھا ہی نہیں اس دوران تینوں افراد نے بیٹے سے کہا کہ تمھارا کارڈ مشین میں پھنس گیا ہے صبح بینک آکر اسے نکلوا لینا۔

 پولیس کو بیان میں انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میرے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشنز شروع ہوگئیں جبکہ میں اعتکاف میں تھا اور اس دوران میں نے ٹرانزیکشن میسجز نہیں دیکھے، نوسربازوں نے 16 مارچ سے 17 مارچ کی صبح رات بارہ بج کر 10 منٹ تک میرے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے نکال لیے۔

درخواست گزار کے مطابق ایک ٹرانزیکشن 16 مارچ کی رات 9 بج کر 28 منٹ پر اسی نجی بینک کے دوسرے اکاؤنٹ میں دو لاکھ روپے کی رقم عبیدالرحمان نامی شخص کے اکاؤنٹ میں بھیجی گئی جبکہ دوسری بار  دو لاکھ، تیسری بار 17 مارچ کی صبح دو لاکھ، چوتھی اور پانچویں بار حیدر آباد سیٹزن کالونی سے بالترتیب دو لاکھ اور 50،50 ہزار روپے 2 بار نکالے گئے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

Published

on



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے غیرقانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو موچکو سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل (سی بی سی) کراچی نے غیر قانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کی، مذکورہ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم نے غیر قانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن کیا اور ملزم عبدالرحمان سلطان کو موچکو پولیس اسٹیشن کراچی سے تحویل میں لیا۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے ایرانی کرنسی میں تقریباً 289 کروڑ مالیت کی رقم اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا جس میں غیر قانونی لین دین کا ریکارڈ موجود ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ موبائل فون میں فارن کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد پائے گئے ہیں، ملزم کو برآمد شدہ کرنسی اور شواہد سمیت ایف آئی اے سی بی سی کراچی منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending