Today News
پختونخوا؛ بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پشاور:
خیبر پختونخوا میں بروقت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔
درخواست لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی مدت رواں ماہ مارچ میں مکمل ہو جائے گی اور قانون کے مطابق حکومت 120 دن کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کروانے کی پابند ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مدت ختم ہونے کے بعد بر وقت انتخابات نہ ہوئے تو صوبے میں آئینی خلا پیدا ہو سکتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو بروقت انتخابات کروانے کے احکامات جاری کرے اور صوبائی حکومت کو ہدایات دی جائیں کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت صوبے میں بروقت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے لیے فریقین کو مناسب احکامات جاری کرے۔
Today News
کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریلوے ٹریک دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریلوے ٹریک دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار
کراچی میں سی ٹی ڈی، سویلین اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی اور اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان میں کمانڈر جھنور، علی جان، نور محمد، جامک اور نیاز شامل ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، وفاقی حساس اداروں اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ سے وابستہ ہیں اور دوران تفتیش انہوں نے متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا، جن میں 18 جون 2025 کو جیکب آباد، 28 جولائی، 7 اکتوبر (جعفر ایکسپریس)، 16 دسمبر 2025 اور 26 جنوری 2026 کو ضلع شکارپور کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریک پر دھماکے شامل ہیں۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ٹریننگ حاصل کی، جہاں انہیں اسلحہ چلانے اور آئی ای ڈی نصب کرنے کی تربیت دی گئی، جبکہ بارودی مواد بھی وہیں سے فراہم کیا جاتا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے بارودی مواد کی ترسیل فیملی کے ہمراہ کرتے تھے، جبکہ نیٹ ورک کی نشاندہی جدید تکنیکی بنیادوں پر کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں، ساتھیوں اور سرپرستوں کی گرفتاری کے لیے وفاقی حساس اداروں کے ساتھ مل کر مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
Today News
عیدالفطر کے موقع پر فضائی سفر مہنگا، اندرون ملک رجحان کم، بیرون ملک واپسی میں اضافہ
عیدالفطر کے موقع پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹکٹوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہنگے کرایوں کے باعث شہریوں کے اندرون ملک فضائی سفر کے رجحان میں کمی آئی ہے جبکہ پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں تقریباً 40 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دوسری جانب بیرون ملک سے پاکستان واپسی کا رجحان بڑھ گیا ہے، خاص طور پر سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی عید کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔
ملکی ایئرلائنز نے مشرق وسطی کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی عید پر واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائنز نے بھی عید کے دنوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے ایک درجن سے زائد اضافی پروازیں شامل کر دی ہیں، جس سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
Today News
وزیر اعظم کا آذر بائیجان کے صدر کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی، خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
پاکستان اور آذربائیجان کی قیادت نے خلیج میں جاری کشیدگی فوری طور پر کم کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کے تبادلے کے لیے جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔
آذربائیجان کے صدر نے پاکستانی عوام کے لیے ان جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد کی دعا بھی کی۔دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہو مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ پاکستان آذربائیجان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines6 days ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper