Connect with us

Today News

ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت

Published

on



اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ہرجانہ کیس میں حقِ دفاع ختم کرنے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق حق دفاع ختم کرنے کے لیے مدعی کی جانب سے درخواست دائر کرنا ضروری ہوتا ہے، تاہم موجودہ کیس میں شہباز شریف کی جانب سے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے حق دفاع ختم کیا حالانکہ ٹرائل کورٹ کو اس طرح ازخود نوٹس لینے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں تھا۔ وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ایک ماہ کے اندر مختصر تاریخیں دے کر ختم کیا گیا۔

دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا ابتدائی جواب 4 سال بعد جمع کرایا تھا۔ اس پر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ 4 سال تک عدالت کے دائرہ اختیار پر سماعت ہوتی رہی۔

جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ کیا جواب جمع کرانے میں تاخیر پر عدالت نے کوئی کارروائی کی یا جرمانہ عائد کیا، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عدالت کو جواب جمع نہ کرانے پر کارروائی کا اختیار تھا مگر اسے استعمال نہیں کیا گیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 4 سال تک جواب جمع نہ کرانے پر کچھ نہیں ہوا اور 2 ماہ میں حق دفاع ختم کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعد رکھیں گے۔

اس موقع پر شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی ٹرائل روکنے کا حکم دے چکی ہے ۔ مناسب ہوگا کہ آئندہ ہفتے سماعت رکھ لی جائے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اگلے 2 ہفتے تک بینچ دستیاب نہیں ہے ۔ حکم امتناع اس لیے دیا گیا تھا تاکہ درخواست گزار کے حقوق متاثر نہ ہوں۔

وکیل مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ ہے اس طرح عملدرآمد نہیں روکا جا سکتا، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل 3 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر روکا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Published

on


نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، نکوبانی موکوئینا ناٹ آؤٹ 26 اور جارج لنڈے 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن، بین سیئرز اور مچل سینٹنر نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگیوسن، کول میکونکی اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 16.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹام لیتھم 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور لوتھو سپاملا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف نےملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

جاری بیان کے مطابق گرمجوش گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم، حکومت اور عوام کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ داتو سری انور ابراہیم نے بھی نہایت خلوص سے عید کی مبارک باد پیش کی۔

امتِ مسلمہ کے لیے امن و ہم آہنگی کی دعا کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے امن کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

یومِ پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کے نئے قومی نغمے کا پرومو جاری

Published

on



آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ پاکستان کے حوالے سے نیا قومی نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ کا پرومو ریلیز کر دیا گیا۔

قومی کامیابی کے جذبے کے تحت، اس سال عید اور یومِ پاکستان 2026 نہایت خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ’’میری مٹی میری جان‘‘ پاکستانی قوم کے اجتماعی فخر، پاکستانیت اور مشترکہ جذبے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

یہ نغمہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد قومی روح کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ دلکش کورس اور پُرجوش دھنوں کے ساتھ، یہ گانا نوجوانوں کی زبان میں ان کے جذبات بیان کرتا ہے۔

اس نغمہ کی جدید موسیقی اور منفرد انداز اسے نئی نسل سے منسلک کرتا ہے۔ یہ نغمہ نا صرف یومِ پاکستان بلکہ آنے والے دنوں میں بھی قومی یکجہتی اور فخر کی علامت بن کر گونجتا رہے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending