Today News
پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رواں ہفتے سے مختلف لیگز میں حصہ لیں گے
ورلڈکپ میں آٹھ سال بعد رسائی پانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رواں ہفتے سے مختلف لیگز میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان عماد بٹ، معین شکیل اور غضفر ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں جبکہ سفیان خان اور احمد ندیم فرانس میں لیگ میچز کھیلیں گے۔
رانا وحید جرمن لیگ میں معاہدے کی پاسداری کریں گے جبکہ دو سے تین کھلاڑی آسٹریلیا میں بھی لیگ ہاکی کھیلنے جارہے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو جون میں پرولیگ کے میچز یورپ اور انگلینڈ میں کھیلنے ہیں۔
لیگز میں مصروف کھلاڑی پرولیگ کے کیمپ سے پہلے واپس آجائیں گے۔
Today News
راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار افراد قتل اور چار زخمی
راولپنڈی میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار افراد قتل اور چار زخمی ہوگئے۔
تھانہ گوجرخان کے علاقے رتالہ جبر کے علاقے سے 42 سالہ شخص کی لاش سڑک کنارے سے ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
گوجرخان کے علاقے اسکیم ٹو میں جھگڑے پر ازان وغیرہ نے فائرنگ کرکے گلتاسب کو قتل اور اسکے بھائی ممریز اور بیٹے بلال کو زخمی کردیا، آفتاب نامی راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
تھانہ دھمیال کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر شکیل وغیرہ نے فائرنگ کرکے فہیم بادشاہ کو قتل کردیا، دونوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل میں تلخ کلامی اور گھر میں شکوہ کرنے پر ممتاز کیانی نے فائرنگ کرکے دلنواز کو قتل کردیا، پولیس حکام کے مطابق چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔
Today News
بجلی کے نظام پر حملہ ہوا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت انتباہ
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں توانائی اور پانی کی تنصیبات پر حملے کر سکتا ہے۔
ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان ابرہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایران نہ صرف تیل و گیس کی تنصیبات بلکہ پانی صاف کرنے والے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، خاص طور پر وہ تنصیبات جو امریکا اور اسرائیل سے منسلک ہوں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق سربراہ علی لاریجانی نے ماضی میں خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کے بجلی کے نظام پر حملہ کیا گیا تو پورا خطہ آدھے گھنٹے میں اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں اور توانائی کے عالمی نظام پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
Today News
ایران جنگ میں غیر جانبداری، سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں
سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے دوران اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سمیت جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی برآمدات معطل کر دی ہیں۔
سوئس حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عالمی قوانین اور غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ جاری تنازع میں کسی فریق کی حمایت سے گریز کیا جا سکے۔
دوسری جانب سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے دو جنگی طیاروں کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔
ادھر چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے فرانس کے ساتھ مل کر سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسی سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ترکی صدر کا پیغام اماراتی امیر تک پہنچاتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔
ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے غیر جانبداری اور سفارتی کوششوں میں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سطح پر اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages