Connect with us

Today News

وزیراعظم مختصر دورے پر سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد سےملاقات میں خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

Published

on


وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعرات) چند گھنٹوں کے سرکاری دورے پر سعودی عرب پر روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس دورہ سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہورہا ہے اور پاکستان یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ماہ شوال کا چاند، مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے عید سے متعلق اعلان کردیا

Published

on



مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ہفتے کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ کابلی میں قائم جامع مسجد قاسم خان میں  ماہ شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس مولانا خیر البشر کی زیر نگرانی ہوا جبکہ مفتی پوپلزئی طبیعت ناسازی کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر چاند نظر نہ آنے اور 30 روزے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق یکم شوال اور عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتے کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ لوٹ مار کی وارداتوں سے عاجز عوام نے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگالی

Published

on



ضلع وسطی میں لوٹ مار کی وارداتوں سے عاجز عوام نے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگالی اور لیاقت آباد کے علاقے 6 نمبر میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو عوام کے چنگل سے چھڑا کر تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

لیاقت آباد پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت 35 سالہ نوشاد اور 30 سالہ عبدالقدیر کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ڈاکوؤں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری

Published

on



سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الفطر میں کراچی کے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔

ایس ایس جی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق چاند رات کو  گیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی اور عید کے پہلے دن رات بجے تک بغیر کسی وقفے کے گیس فراہم کی جائے گی۔ 

شیڈول کے مطابق دوسرے دن صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی اور تیسرے دن بھی یہی شیڈول رہے گا۔

عید کے تیسرے دن سے  گیس صبح 6 بجے سے رات 10 تک دستیاب ہوگی، اس کے بعد گیس فراہمی رمضان المبارک سے پہلے کے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔

پرانے شیڈول کے مطابق رات 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اگر صارفین کو گیس فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر ہماری 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں، شکایت پر عملہ ان کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending