Today News
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے امریکا سب سے زیادہ پیسے بناتا ہے؛ ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنا امریکی معیشت کے لیے منافع کا باعث ہوتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرتا ہے۔ اس لیے جب قیمتیں اوپر جاتی ہیں تو امریکا کو بہت زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے زیادہ اہم مسئلہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ ایران نے جوہری ہتھیار بنالیے تو نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا ان کی حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ ایران کی ممکنہ جوہری صلاحیت خطے کے استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگیا۔
Today News
Karachi storm and rain – ایکسپریس اردو
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے تقریبا تمام ہی علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔
طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بل بورڈ اور درخت گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، نمائش، صدر سمیت کئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے بعد تیز بارش ہوئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر کی جانب سسٹم بڑھنے کی پیش گوئی کر رکھی تھی جس کے بعد یہ سلسلہ رات گئے تک جاری ہے گا اور جمعے ہفتے کو نیا سسٹم داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شاہراہ فیصل پر ہواؤں کی رفتار90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ماڑی پور میں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Today News
’’دعا کریں میری بھی شادی ہوجائے‘‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو کال وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، اس بار وجہ ان کی ایک مداح کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کال ہے، جس کا مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک خاتون مداح کے ساتھ نہایت دوستانہ انداز میں گفتگو کر رہی ہیں۔ دورانِ بات چیت مداح نے نہ صرف اداکارہ بلکہ ان کے والدین کی خیریت دریافت کی بلکہ رمضان کے روزوں سے متعلق بھی سوال کیا۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کے روزے اچھے گزر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ وہ اپنے کام میں بھی مصروف ہیں۔ اس موقع پر مداح نے ان کے ایک نجی ٹی وی ڈرامے میری زندگی ہے تو کی تعریف کی اور پھر ذاتی نوعیت کا سوال کرتے ہوئے ان سے شادی کے بارے میں پوچھ لیا۔
اس سوال پر ہانیہ عامر نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی، اور مداح سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔ جس پر خاتون نے اداکارہ کے لیے اچھے نصیب اور جلد شادی کی دعا بھی دی۔
View this post on Instagram
یہ مختصر مگر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جہاں صارفین اس پر مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ کے سادہ اور خوش اخلاق رویے کو سراہ رہے ہیں۔
Source link
Today News
امریکا ایران جنگ پر ٹرمپ کی پاکستان کو مبینہ وارننگ؟ حقیقت سامنے آگئی
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کرنے لگی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ممکنہ جنگ میں شامل نہ ہونے کی وارننگ دی ہے۔
اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔
وائرل کلپ میں مبینہ طور پر ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ پاکستان نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے اور اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پاکستان سخت ردعمل دے سکتا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی تاثر دیا گیا کہ پاکستان کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ٹرمپ کے نام سے یہ پیغام بھی منسوب کیا گیا کہ پاکستان کو اس تنازعے سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاملہ ہے۔
خدا دی قسم خواجہ محمد آ صف صاحب اسی راضی ہاں تیرے تے۔۔ شہزادہ
پاکستان ہمیشہ زندہ باد pic.twitter.com/fGeV5Lo8ax
— Karachi da Patwari (@MS_Pml_n) March 3, 2026
تاہم فیکٹ چیک کے مطابق یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور اس میں شامل آڈیو بھی حقیقی نہیں۔
تحقیق کے دوران ویڈیو کے مختلف حصوں کو جانچنے کے لیے ریورس امیج سرچ کی گئی، جس سے پتا چلا کہ اصل فوٹیج 30 مئی 2025 کی ہے۔ یہ وہ موقع تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی تھی، جو ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی سے کافی پہلے کی بات ہے۔
اس مکمل پریس کانفرنس میں کہیں بھی پاکستان کے وزیر دفاع یا کسی ممکنہ جنگی صورتحال کا ذکر نہیں کیا گیا۔ صرف ایک موقع پر پاکستان کا حوالہ آیا، جب ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر دونوں ممالک کے حکام کا شکریہ ادا کیا تھا۔
مزید برآں، اے آئی مواد کی نشاندہی کرنے والے پلیٹ فارم Hive Moderation نے بھی اس ویڈیو کا تجزیہ کیا اور اسے 95 فیصد سے زائد امکان کے ساتھ مصنوعی قرار دیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کی آواز بھی جعلی طور پر تیار کی گئی ہے۔
نتیجتاً یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، اس کی فوج یا وزیر دفاع کے حوالے سے کوئی حالیہ بیان سامنے نہیں آیا، اور وائرل ویڈیو محض گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper