Today News
سندھ میں کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ، ورک فرام ہوم پر عملدرآمد کیلیے کمیٹی تشکیل
حکومت سندھ نے توانائی کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی چلینج سے نمٹنے کیلیے سرکاری افسران کو فراہم کیے جانے والے فیول میں 50 فیصد کمی اور سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد حصہ گراؤنڈ کرنے کی ہدایات کردی۔
کفایت شعاری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آپریشنل وہیکلز، پولیس موبائل، ایمبولنسز، فائر برگیڈ اور دیگر ضروری گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت قائم کفایت شعاری کمیٹی کے اہم اجلاس میں صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار اور مکیش کمار چاولہ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں توانائی کے مؤثر استعمال، سرکاری اخراجات میں کمی، عوامی خدمات کی فراہمی کو متاثر کیے بغیر وسائل کے بہتر انتظام اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں کے ایندھن میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ ایندھن کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کے لئے سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد حصہ فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے) کو سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کے اختیارات دے دیے گئے جبکہ کفایت شعاری کمیٹی کی جانب سے سیکریٹری جی اے کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی کی گئی۔
اجلاس میں گراؤنڈ کی جانے والی گاڑیوں کے نمبرز اور دیگر تفصیلات جمع کرنے کے لئے ایک باقاعدہ پروفارما تیار کرنے کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ یہ طے پایا کہ اگر کوئی محکمہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا تو متعلقہ گاڑی کو تحویل میں لیا جائے گا۔
اجلاس میں اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی سیکریٹری جی اے اور سیکریٹری ایکسائز پر مشتمل ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی گئی جو گراؤنڈ ہونے والی گاڑیوں کی مکمل فہرست بھی مرتب کرے گی۔
اجلاس میں حکومتی منصوبوں کے لیے مختص گاڑیوں (پروجیکٹ وہیکلز) کی چھان بین اور ان کی ریکوری کے لیے بھی طریقہ کار پر غور کیا گیا جبکہ تمام پروجیکٹ وہیکلز کی تفصیلات حاصل کر کے انہیں جلد از جلد ریکور کیا جائے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے جمعے کے روز ورک فرام ہوم فیصلے اور چار دن معمول کے مطابق کام کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا جبکہ فیصلہ کای گیا کہ صوبے بھر کے اسکول 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے اور امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور انہیں ملتوی نہیں کیا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سندھ وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنا رہی ہے، ان فیصلوں کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی متاثر ہوئے بغیر توانائی کے استعمال میں کمی لانا ہے۔
انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تمام محکموں کو کفایت شعاری کے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔
Source link
Today News
راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا گینگ ریپ، مقدمہ درج
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے ڈھوک امانت میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک امانت میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ اس کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد اس نے چار سال قبل میر حمزہ سے شادی کی۔
مدعیہ کے مطابق خاوند کے جاننے والے لڑکے دانش نے گھر آ کر اسے اور اس کے خاوند کو ایک راضی نامے کے بہانے ساتھ لے جانے کو کہا۔
خاتون کے مطابق دانش انہیں سوزوکی پک اپ پر ایک گھر لے گیا جہاں ایک کمرے میں بٹھایا گیا، بعد ازاں دانش، سفیر اور دو نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اس کے خاوند کو دوسرے کمرے میں لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دانش، سفیر اور ایک ڈرائیور نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی، جبکہ ایک اور ملزم نے بھی زیادتی کی کوشش کی۔ شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شور سن کر ایک ملزم کا والد بھی باہر آیا جبکہ ملزمان جاتے ہوئے خاتون کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Today News
زہرکھا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا؛ ویڈیو سامنے آگئی
پنجاب میں زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
جھنگ میں مصروف شاہراہ پر ایک خاتون اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی، جہاں لائیو سرویلنس نے فوری الرٹ جاری کیا ۔ سیف سٹی ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے لائیو مانیٹرنگ کے دوران خاتون کو گرتے ہوئے دیکھا تو ہنگامی کال کی۔
اسمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول روم نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو فوری جائے وقوع پر روانہ کیا۔ ریسکیو اور لیڈی پولیس ٹیم چند لمحوں میں موقع پر پہنچی اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون نے خودکشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھائی تھیں۔ سیف سٹی کی بروقت کارروائی اور ڈاکٹروں کی فوری طبی امداد ملنے سے خاتون کی جان بچا لی گئی، جس سے سیف سٹی کا موثر کردار ثابت ہوا۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی جرائم کی روک تھام اور جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کر رہا ہے۔ جدید نظام سے ہر مشکوک سرگرمی پر نگرانی ہے، شہری ہنگامی مدد کے لیے 15 پر کال کریں۔
Today News
وزیر اعظم کی عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت پہنچانے کے حوالےسے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیراعظم نے عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچانے کے حوالےسے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات کی جارہی ہیں. تعمیری شعبے کے لئے ٹیکس اسٹینڈرڈائزیشن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبوں کی مشاورت جاری ہے ؛ ہاؤس مورٹگیج کے حوالے سے اصلاحات کا مسودے پر مشاورت جاری ہے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدن والوں کے لئے گھروں کی تعمیر پر لائحہء عمل تیار کیا جا رہا ہے، رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبوں کے ضابطہ کار کے حوالےسے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ہاؤس فنانس کے حوالے سے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر وزارت خزانہ ، ایف بی آر ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور صوبے وزارت ہاؤسنگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
5.6m cotton bales produced – Newspaper
-
Magazines3 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper