Today News
پورٹ قاسم پر پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی بردار جہازوں کی آمد معمول کے مطابق جاری
پورٹ قاسم پر پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی بردار بحری جہازوں کی آمد اور ترسیل کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور مختلف ٹرمینلز پر کارگو کی ہینڈلنگ مؤثر انداز میں کی جا رہی ہے۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق آئل ٹرمینلز پر پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے آپریشنز بلا تعطل جاری ہیں، اس وقت ایم ٹی نیو ایٹروپوس فوٹکو آئل ٹرمینل کے ساتھ لنگر انداز ہے جو 53 ہزار 139 میٹرک ٹن پیٹرول (موگاس) لے کر آیا ہے، جہاز سے پیٹرول کی ان لوڈنگ کا عمل جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پورٹ قاسم کی بیرونی لنگرگاہ پر مزید دو بحری جہاز برتھنگ کے منتظر ہیں، ایم ٹی سپروس ٹو 55 ہزار 101 میٹرک ٹن گیس آئل جبکہ ایم ٹی سی کلپر 40 ہزار 229 میٹرک ٹن موگاس لے کر پہنچا ہے۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام جہازوں کی بر وقت اور محفوظ ہینڈلنگ کے لیے مؤثر رابطہ اور انتظامات جاری ہیں تاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور قابل اعتماد فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
دوسری جانب ایل پی جی بردار جہازوں کی ترسیل بھی جاری ہے، نیویگیٹر اٹلانٹک اس وقت ای وی ٹی ایل ٹرمینل پر 12 ہزار 24 میٹرک ٹن ایل پی جی مکس کے ساتھ موجود ہے جبکہ نیویگیٹر ایریز ایس ایس جی سی ٹرمینل پر 11 ہزار 196 میٹرک ٹن ایل پی جی مکس لے کر لنگر انداز ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ اس کے علاوہ الز واٹر نامی جہاز 5 مارچ سے پورٹ قاسم کی بیرونی لنگرگاہ پر 3 ہزار 530 میٹرک ٹن ایل پی جی مکس کے ساتھ برتھنگ کا منتظر ہے۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق بندرگاہ پر جاری مؤثر آپریشنز کے باعث ملک میں ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مستحکم رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔
Source link
Today News
پورٹ قاسم کی جانب سے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم
پورٹ قاسم اتھارٹی نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سہولتی مرکز قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی کیو اے نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا۔
وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) نے وفاقی وزیر برائے بحری امور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو ون ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد برآمدات سے متعلقہ امور کو سہل بنانا، مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
فیسلیٹیشن ڈیسک برآمدی سرگرمیوں کو تیز، مؤثر اور ہموار بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے اور قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Today News
کے پی میں عید کے موقع پر ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر ہسپتالوں کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر محکمہ صحت نے عیدالفطر کے موقع پر ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر تمام ہسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 24/7 ایمرجنسی سروسز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی روسٹرز سختی سے نافذ کیے جائیں۔
مزید برآں بغیر پیشگی اجازت کوئی بھی افسر اپنی ڈیوٹی اسٹیشن نہ چھوڑے۔ ایمبولینس اور ریفرل سروسز مکمل طور پر فعال اور تیار حالت میں رکھی جائیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادویات، آکسیجن، خون اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے۔ حادثات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات اور کنٹیجنسی پلان تیار رکھا جائے۔
علاوہ ازیں تمام ہسپتالوں میں صفائی، حفظانِ صحت اور انفیکشن کنٹرول کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔ گلیات، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور دیگر سیاحتی و ٹرانزٹ علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ڈی جی ہیلتھ سروسز میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر کے 24 گھنٹے مانیٹرنگ اور رابطہ کاری یقینی بنائی جائے۔ آئی ایم یوکے ذریعے ہیلتھ سہولیات کی مسلسل نگرانی، اسٹاف حاضری اور سروس ڈیلیوری پر نظر رکھی جائے اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رئیل ٹائم رپورٹنگ کے ذریعے فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔
مزید برآں متعلقہ افسران کی جانب سے فیلڈ وزٹس اور جہاں ممکن ہو ورچوئل میٹنگز کے ذریعے نگرانی جاری رکھی جائے۔ عوامی سہولت کے لیے ہیلپ لائنز فعال اور نمایاں طور پر مشتہر کی جائیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ صحت کے کنٹرول روم کو ارسال کریں۔ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Today News
سونے کی قیمتیں آسمان سے نیچے آ گریں، اچانک بڑی کمی ریکارڈ
کراچی:
سونے کی قیمتوں میں آج عالمی و مقامی مارکیٹوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 243 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 767ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج جمعرات کے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے فی تولہ ہوگئی۔
فی تولہ قیمت کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 20 ہزار 833 روپے کی کمی واقع ہونے سے نئی قیمت گھٹ کر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں چاندی بھی سستی ہو گئی اور فی تولہ چاندی 760 روپے کم ہوکر 7 ہزار 734 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 652 روپے کی کمی کے ساتھ 6 ہزار 630 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo
-
Entertainment2 weeks ago
Troubling News About Rahat Fateh Ali Khan & His Family
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport