Connect with us

Today News

اربوں کی لاگت سے لگنے والے ای چالان سسٹم کا بھانڈہ پھوٹ گیا

Published

on



کراچی: اربوں روپے کی لاگت سے شہر میں نصب ہونے والے ای چالان سسٹم کا بھانڈہ عدالت میں پھوٹ گیا، پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی بس کا چالان عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

 بس اونر ایسو سی ایشن کے صدر فاروق احمد نے اپنے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ کے توسط سے سیکریٹری ٹرانسپورٹ، آر ٹی اے، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کمپنی کی تیار کردہ بس میں حد رفتار میٹر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی اس رفتار سے زیادہ تیز چل ہی نہیں سکتی لیکن حکام کی جانب سے شہر میں نصب کیمرے نے میرے موکل کی دوران ڈرائیونگ گاڑی کی رفتار 160 ظاہر کرتے ہوئے ای چالان جاری کر دیا جو کہ نصب کئے گئے سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ حکام کی جانب سے نصب کیمروں اور گاڑیوں کی رفتار کو مانیٹر کرنے والا  ٹریکنگ سسٹم کی غیر جانب دار ماہرین سے مکمل جانچ پڑتال کرائی جائے، بھاری جرمانے والے چالان منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے زمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور جب تک کیس پر فیصلہ ہونے تک جاری کیا گیا، ای چالان پر حکم امتناع دیا جائے۔

دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس عدنان لکریم میمن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایف آئی اے کی کارروائی، مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث تین خواتین سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

Published

on



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین کو سعودی عرب سے واپسی پر حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خواتین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایجنٹوں کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھیجی گئیں جہاں وہ مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث رہیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کی معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران ان کے رویے مشکوک لگنے پر تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون رابعہ زینب نے بتایا کہ لاہور کے رہائشی ایجنٹ شاہین نے اسے بیوٹی پارلر میں ملازمت اور ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا جھانسہ دے کر سعودی عرب بھجوایا، تاہم وہاں پہنچنے کے بعد وہ مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث ہوگئی، بعد ازاں سعودی پولیس کے چھاپے میں گرفتار ہونے کے بعد سزا مکمل ہونے پر اسے پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔

اسی طرح دیگر دو خواتین سونیا اور سدرا بی بی نے بیان دیا کہ انہوں نے ایک ایجنٹ رشید کے ذریعے سعودی عرب جانے کا انتظام کیا تھا جہاں انہیں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ ملازمت کا وعدہ کیا گیا، تاہم بعد میں وہ بھی مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث ہوگئیں، سعودی پولیس کے چھاپے میں گرفتار ہونے کے بعد دونوں خواتین کو سزا پوری ہونے پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے تینوں خواتین کو مزید کارروائی اور ایجنٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ ڈیفنس میں بڑی ڈکیتی، 19 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا، نقدی لوٹ لیا گیا

Published

on



ڈیفنس اے میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی جہاں ڈاکوؤں نے 19 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے اور  پولیس نے متاثرہ شہری عامر سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واردات اس وقت ہوئی جب گھر کے مکین سحری کر کے گھر واپس آئے، واپسی پر گاڑی میں سوار چار ملزمان موقع دیکھ کر گھر کے اندر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو ٹی وی لاؤنج میں یرغمال بنا لیا۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان نے گھر سے 200 تولے سونا، ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کے ڈائمنڈ جیولری، تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ گھر کی دوسری منزل سے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا، غیر ملکی کرنسی بھی لوٹ لی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان صبح 4 بج کر 22 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے،  واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ڈاکو مجموعی طور پر تقریباً 19 کروڑ 4 لاکھ 35ہزار روپے مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

عراق؛ امریکا سفارت خانے اور متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ پر فضائی حملے

Published

on


عراق میں متحدہ عرب امارات اور امریکی سفارتخانوں کی عمارتوں پر میزائل حملے کیے گئے جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ یہ سفارت خانہ بغداد کے انتہائی محفوظ گرین زون میں واقع ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک میزائل سفارتخانے کے احاطے میں موجود ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ کے قریب آ کر گرا جس کے نتیجے میں عمارت کے اندر دھواں اٹھتا نظر آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک ڈرون حملہ تھا۔ حملے کی نوعیت کے بارے میں مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔

ادھرعراقی کردستان میں متحدہ عمارت کے قونصل خانے پر بھی ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے جس میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

اماراتی  وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارتی مشنز کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے نہ صرف خطرناک اشتعال انگیزی ہیں بلکہ یہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور حملے کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔





Source link

Continue Reading

Trending