Connect with us

Today News

اماراتی دفاعی نظام نے ایک دن میں ایران کے 10 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرون مار گرائے

Published

on



دبئی:

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایک ہی دن میں ایران کی جانب سے داغے گئے 10 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرون کامیابی سے تباہ کر دیے۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل اور ڈرون ایران کی جانب سے فائر کیے گئے تھے تاہم امارات کے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں فضا ہی میں نشانہ بنا لیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک اماراتی فضائی دفاعی نظام 278 میزائلوں اور 1540 ڈرونز کو انٹرسیپٹ کر چکا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر ممکنہ تباہی کو روکا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اماراتی، پاکستانی، نیپالی اور بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔

اماراتی حکام کے مطابق ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفاعی نظام کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

Pakistan exposed another afghan taliban regime propaganda

Published

on


وزارت اطلاعات و نشریات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم کے وزارت دفاع کے بے بنیاد جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر قبضوں ے دعوؤں اور نقصانات کے پیش کردہ اعشاریوں میں بالکل بھی صداقت نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ایسی جھوٹی کہانیاں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ وہاں کے عوام پہلے ہی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے وال افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکالیف برداشت کررہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات افغان طالبان اور ان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے نقصانات پر بروقت و باقائدگی سے پیش کر رہی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی جارہی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے پروپیگینڈے کا سہارا نہیں لیا جا رہا، افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات کو میڈیا کو براقت فراہم کیا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان طالبان رجیم کے بار بار کئے جانے والے جھوٹے دعوے ایک دیوانے کا خواب ہیں، جو صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں جبکہ حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

شرجیل میمن کی عید پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور مہم کی ہدایت

Published

on



سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ، این ایچ اے، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ مسافروں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیتا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافے کو روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

سینئر وزیر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ محکمے کو ارسال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو سرکاری مقررہ کرایوں پر محفوظ اور سہل سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ٹرمپ کی اتحادی ممالک سے تعاون کی اپیل

Published

on


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک اس اہم آبی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھیجیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے متعدد ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے بحریہ تعینات کرنے پر آمادہ ہیں تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس دوران امریکا ایران کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں یا جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر نے ان اطلاعات کو بھی مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملے کے نتیجے میں 5 امریکی ٹینکر طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر بیس کو چند روز قبل نشانہ ضرور بنایا گیا تھا تاہم طیارے تباہ نہیں ہوئے۔ پانچ میں سے چار طیاروں کو بہت معمولی یا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ طیارے دوبارہ آپریشنل سروس میں واپس آ چکے ہیں جبکہ ایک طیارے کو نسبتاً زیادہ نقصان ہوا تھا لیکن اسے بھی جلد مرمت کے بعد دوبارہ استعمال کے قابل بنا لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending