Connect with us

Today News

اے آئی ٹیکنالوجی کے حامل کھلونے بچوں کیلئے کتنے محفوظ ہیں؟

Published

on


اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے جیسے بات کرنے والے روبوٹ، اسمارٹ گڑیا یا انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے اگرچہ کچھ فائدے بھی رکھتے ہیں لیکن مکمل طور پر محفوظ نہیں سمجھے جاتے۔ ماہرین کے مطابق والدین کو ان کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔

ممکنہ فائدے

سیکھنے میں مدد: کچھ اے آئی کھلونے بچوں کو زبان، ریاضی یا کہانیاں سکھاتے ہیں جس سے دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

انٹرایکٹو کھیل: بچے سوال پوچھ سکتے ہیں اور کھلونا جواب دیتا ہے، جس سے کھیل دلچسپ اور تعلیمی لحاظ سے موثر ہو جاتا ہے۔

تخلیقی صلاحیت: بعض کھلونے کہانیاں بنانے یا مسئلے حل کرنے کی سرگرمیاں بھی دیتے ہیں۔

اہم خطرات

پرائیویسی اور ڈیٹا کا مسئلہ

بہت سے اے آئی کھلونوں میں مائیکروفون، کیمرہ یا انٹرنیٹ کنیکشن ہوتا ہے۔ یہ بچوں کی آواز، بات چیت اور رویے کا ڈیٹا جمع کر سکتے ہیں۔ بعض تحقیقات کے مطابق یہ ڈیٹا محفوظ نہ ہو تو ہیکنگ یا غلط استعمال کا خطرہ ہوتا ہے۔

نامناسب مواد

تحقیق میں دیکھا گیا کہ بعض اے آئی کھلونوں کے تقریباً 27 فیصد جوابات بچوں کے لیے نامناسب تھے، جیسے خطرناک یا غیر مناسب موضوعات۔

بچوں کی ذہنی نشوونما پر اثر

کچھ اے آئی کھلونے بچوں میں جذباتی وابستگی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں، جس سے بچے انہیں دوست سمجھنے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس سے بچوں کی حقیقی سماجی مہارتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

سیکیورٹی کی کمزوریاں

کچھ واقعات میں اے آئی کھلونوں کی چیٹ یا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوا ہے جس سے بچوں کی ذاتی معلومات سامنے آئیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کا اسرائیل میں قیادت کے مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Published

on


ایران نے آپریشن وعدۂ صادق کی 48ویں لہر میں اسرائیل میں متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے حملے میں صیہونی رہنماؤں کے مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملوں کی نئی لہر میں ڈرون اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ کہا گیا کہ حملوں کا ہدف اسرائیلی قیادت اور حساس سیکیورٹی مراکز تھے۔

بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حملے تل ابیب اور دیگر اہم مقامات کی طرف کیے گئے۔

اسرائیل کی جانب سے ابھی تک ان حملوں کے دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی اداکارہ کا ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر اظہار تشویش

Published

on



نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر گھٹ رہا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

جمعرات کی صبح ممبئی کے کئی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہی جس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیا۔

دھند نے شہر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی اور شہری اپنی سانسوں میں شامل ہوا کے بارے میں فکر مند نظر آئے۔

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور اس کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا۔ 

اپنے پیغام میں بھارتی ادکارہ نے لکھا ’یہ شہر (اور اس کے بچے) گھٹ رہے ہیں! یہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے‘؟ 

دوسری جانب، بھارتی شہریوں کا بھی یہی ماننا ہے کہ ممبئی میں فروری سے صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔

اداکارہ ریچا چڈا نے بھی خراب فضائی معیار کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مزید عوامی آوازیں اٹھنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں دکھائی دیں گی جو دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی۔ 



Source link

Continue Reading

Today News

مشتاق احمد خان کا خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان

Published

on



پشاور:

پاکستان رائٹس موومنٹ کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان کردیا۔ 

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ 29 مارچ سے مارچ کا آغاز ہوگا، ہم امریکہ کے خلاف مجتبیٰ خامنہ ای کیساتھ ہیں۔ امریکہ و اسرائیل ایران کی جنگ ہار چکے ہیں۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں قبلہ اول کو تالے لگے ہیں، مسجد اقصیٰ 69 سالوں میں پہلی بار رمضان میں بند ہے، نیتن یاہو نے کہا ہے دجال آنے والا ہے، مسجد اقصیٰ کو گرا دیا گیا تو آنسو بہانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ فراڈ ہے جس سے انڈونیشیا نکل گیا، پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ فوری پس بورڈ سے نکل آئے، غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس کے بعد ایران اور لبنان پر حملہ ہوگیا، پاکستان ایران کیساتھ کھڑا ہو جائے جبکہ افغانستان کیساتھ معاملات کو نارمل کیا جائے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ غزہ میں تین لاکھ  کے قریب بچے شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، 72 ہزار ٹرک غزہ میں جانے چاہئے تھے صرف 30 ہزار ہی جاسکے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending