Connect with us

Today News

70 دن تک گنتی گننے والی خاتون نے 18 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

Published

on


حال ہی میں ایک خاتون نے مسلسل گنتی گن کر 18 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ کارنامہ نائجیریا کی فیور اوگیچی انی نے انجام دیا۔ فیور اوگیچی نے 70 دن تک مسلسل اونچی آواز میں گنتی گنی۔ وہ روزانہ تقریباً 14 گھنٹے تک گنتی گنتی رہیں۔

اس دوران انہوں نے 1 سے لے کر 1,070,000 تک گنتی مکمل کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 1,000,000 تک گنتی تک کا تھا۔ یہ ریکارڈ تقریباً 18 سال تک قائم رہا۔

فیور اوگیچی نے پچھلی بار سے 70 ہزار زیادہ نمبر گن کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ انہوں نے اپنی گنتی کا عمل یوٹیوب لائیو اسٹریم پر نشر کیا تاکہ اس کی تصدیق ہو سکے۔

گنتی کا آغاز اکتوبر 2025 میں ہوا اور تقریباً دسمبر تک جاری رہا۔ انہوں نے یہ چیلنج زیادہ تر گھر میں رہ کر مکمل کیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ

Published

on



اسلام آباد:

سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق سہولت اکاؤنٹ پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرتا ہے، جہاں سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے، تاہم ایک بروکر کے ساتھ ہر سرمایہ کار صرف ایک سہولت اکاؤنٹ رکھ سکے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سہولت اکاؤنٹ صرف شناختی کارڈ کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے اور یہ آن لائن بھی دستیاب ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کے سب اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار ہے جبکہ انویسٹر اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے۔

کمیشن نے سرمایہ کاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مجاز غیر ملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بجائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں اور نوجوان اس سہولت کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں شمولیت اختیار کریں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شرجیل میمن کا شدید ردعمل

Published

on



کراچی:

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گاڑی کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے جو تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود تحویل میں لی گئی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گاڑی انڈس موٹر کمپنی کے آفیشل آؤٹ لیٹ سے خریدی گئی تھی، صوبائی حکومت کے محکمے کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی واپس کرے اور تحریری معافی مانگے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ

Published

on



لاہور:

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے، ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں  منسوخ ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے اور آنے والی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سیالکوٹ ائیر پورٹ سے چار پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے سات پروازیں منسوخ کی گئیں۔

امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے باعث مشرقی وسطیٰ کے اکثر ممالک کی فضائی حدود پندرہویں روز بھی بند ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں  منسوخ ہوئی تھیں۔





Source link

Continue Reading

Trending