Connect with us

Today News

نیو کراچی میں ڈاکو 15 لاکھ مالیت سے زائد کا سامان لوٹ کر فرار

Published

on


نیوکراچی میں مسلحہ ڈاکو 15 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکیٹر فائیو جی بشیر چوک فاروقیہ مسجد والی گلی میں واقعے گھر سے تین مسلحہ ڈاکو 15 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سونا ، کیش رقم اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔

ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مکان نمبر 142/13 سیکٹر 5/G بشیر چوک فاروقیہ مسجد والی گلی میں جمعرات کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے 3 مسلحہ ملزمان داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 15 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سونا ، تقریباً ایک لاکھ روپے نقد اور چار قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی مددگار 15 کے ذریعے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نیوکراچی انڈسٹریل ایریا رضوان قریشی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تفصیل معلوم کرنے کے بعد فارنزک ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ مکان میں محمد سلیم اپنی فیملی کے ہمراہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل کرائے پر شفٹ ہوئے تھے، واقعے کے وقت محمد سلیم گھریلو کام کے سلسلے میں جیسے ہی گھر سے نکلا کچھ ہی یر بعد ان کی اہلیہ دروازہ بند کرنے کے لیے سیڑھیوں سے نیچے آرہی تھیں کہ اچانک تین افراد جس میں سے ایک بائیکیا کا ہیلمٹ ، دوسرا نارمل ہیلمٹ اور تیسرا شخص کیپ لگائے ہوئے تھا وہ گھر میں داخل ہوگئے جس پر خاتون خانہ نے گھبراتے ہوئے پوچھا کہ تم کون ہو جس پر انہوں نے کہا کہ ہم فریج صحیح کرنے والے ہیں اور وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر چلے گئے اور اوپر جا کر کہا کہ ہم پولیس والے ہیں۔

تینوں افراد کے ہاتھوں میں پستول تھا۔ بعدازاں انہوں نے گھر کی الماریوں کی تلاشی لینی شروع کر دی تاہم انہیں وہاں کچھ نہیں ملا جس کے بعد ڈاکوؤں نے کہا کہ مال کہاں رکھا ہے۔ بعدازاں انہوں نے بڑی پیٹی ( ٹرنک ) پر ڈلی چادر ہٹائی تو وہاں تقریباً ایک ہلاکھ روپے رکھے ہوئے تھے۔ ملزمان نے وہ اپنی جیب میں رکھنے کے بعد پیٹی کو کھول کر اس کا سامان نکالنا شروع کر دیا ، پیٹی میں نیچے کی طرف ایک پوٹلی میں ڈیڑھ پاؤ وزنی چاندی کا پیر میں پہننے والا کڑا ، دو طلائی چوڑیاں ، دو لاکٹ ، ایک نت ، دو خالص سونے کے بسکٹ اور ایک طلائی کوئن تھا جبکہ چارجنگ پر لگے چار قیمتی موبائل فون بھی تھے جو ملزمان اپنے ہمراہ لے گئے۔

ڈاکو جاتے ہوئے گھر کے تمام افراد جن میں تین جوان لڑکیاں ، ایک لڑکا اور خاتون خانہ کو ایک کمرے میں بند کر گئے ، واقعے کا مقدمہ 392 ، 397 ، 34 کے تحق محمد سلیم کی مدعیت میں درج کرے تفتیش خواجہ اجمیر نگری تھانے کے انویسٹی گیشن افسر کے سپرد کر دی گئی ہے۔

محمد سلیم نے بتایا کہ تفتیشی افسر محمد خالد امجد نے مکمل تعاون کیا اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسرائیلی وزیراعظم کی ایران کی نئی قیادت کو قتل کی دھمکی؛ مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ پر پابندی

Published

on


اسرائیل نے آج مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے اور یوم القدس منانے کے لیے ریلی نکالنے پر پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت نے یہ پابندی سکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی اور صرف چند بزرگ فلسطینوں کو نماز کے لیے بیت المقدس میں داخل ہونے دیا۔

جس کے باعث بڑی تعداد میں نوجوان فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ کے باہر نماز جمعہ ادا کرنے پر مجبور ہوئے۔ جن کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

تاہم اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے اطراف بھی سخت پابندیاں عائد کر دیں تاکہ نماز کے بعد شرکا القدس ریلی نہ نکال سکیں۔

ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاوہو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل ایران میں قیادت تبدیل کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تاہم انھوں نے ایران کی نئی ایرانی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر اور حزب اللہ کے رہنما کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے حالات پیدا کر سکتا ہے لیکن حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ بالآخر ایرانی عوام کو کرنا ہوگا۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

pulls out of PSL 2026 after securing IPL deal with KKR

Published

on


زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی جانب سے ڈیل ملنے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 سے نام واپس لے لیا۔

کرک انفو کے مطابق مزرابانی نے جمعے کے روز کے کے آر سے اپنا معاہدہ طے پانے کے بعد فیصلے سے متعلق اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزرابانی کے کے آر میں بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی جگہ آئے ہیں جن کو بی سی سی آئی کی ہدایت پر دسمبر میں کے کے آر نے 2026 کے آکشن میں 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدنے کے بعد ریلیز کر دیا تھا۔

بعد ازاں لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل کے لیے سائن کر لیا تھا۔

واضح رہے 11 فرور کو ہونے والی پی ایس ایل آکشن میں مزرابانی کو تمام نظر انداز کیا تھا۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف کے جانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔





Source link

Continue Reading

Today News

Fact check islamabad drone attack

Published

on


پاکستان نے افغان طالبان کی جانب اسلام آباد میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوؤں کا کچا چٹھا کھول دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا کی جانب سے جاری خبروں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے دعوے جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں کام کرنے والی شدت پسند دہشت گرد تنظیم کے 2 سادہ نوعیت کے ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کی مدد سے ناکارہ بنائے۔

وزارت اطلاعات نے وضاحت کی کہ ڈرون حملوں میں کسی فوجی یا اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، البتہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے معمولی نوعیت کا نقصان پہنچا ہے۔

🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting

✅ Reality
◼️Two rudimentary drones of terrorist FAK,nurtured by Afghan Taliban regime, were successfully intercepted by the Pakistan security forces using electronic counter measures. No military or other infrastructure was… pic.twitter.com/aGfJEAq0XL

— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 13, 2026

وزارت اطلاعات نے کہا کہ طالبان حکومت کے دعوؤں کے کوئی شواہد نہیں تاہم یہ صورت حال ایک مرتبہ پھر اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ طالبان حکومت مختلف دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں کردار ادا کر رہی ہے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان شامل ہیں۔

مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت کے سرکاری اکاؤنٹس، خصوصاً نام نہاد وزارتِ دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ماضی میں بھی متعدد بار غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلاتے رہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے طیارہ گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کے دعوے بھی اسی نوعیت کے تھے، جنہیں بعد ازاں خاموشی سے حذف کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔





Source link

Continue Reading

Trending