Today News
جاپان کا آبنائے ہرمز میں اپنی افواج بھیجنے سے انکار
جاپان نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے اپنی افواج بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیر اعظم سانائی تائیکاچی نے کہا کہ جاپان آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے اپنی افواج نہیں بھیجے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون کو ترجیح دے گا۔
جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر سمندری راستوں کی حفاظت کے لیے کوئی اقدام کیا بھی گیا تو وہ غیر جنگی اور محدود نوعیت کا ہو سکتا ہے۔
Today News
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی منڈی میں تیل کی مزید قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے ہفتہ وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا ردوبدل کی سمری موصول ہونے پر اپنا بیان جاری کیا اور کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھی ہیں مگر اس بار عام آدمی کا بوجھ کم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق جتنا ممکن ہوسکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے، خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے جسکے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بروقت پالیسی سازی، حکومت کی جانب سے بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کی بدولت اس صورتحال سے احسن طور سے انسانی حد تک نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بطور خادم پاکستان ان مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنےکیلئے اس ملک کی اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ان اقدامات میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جو خوش آئند ہے، اللہ کے فضل و کرم سے سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت خام تیل کی ملکی ضرویات کیلئے مناسب مقدار میسر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کسی کو بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت کی وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں، دعا گو ہیں کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔
Source link
Today News
ایران ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے؛ صدر ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے تاہم انھوں نے جنگ کے خاتمے کی کوئی حتمی ڈیڈلائن نہیں دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت شدید دباؤ میں ہے اب وہاں شاید ہی کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدار باقی رہ گیا ہو جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرسکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور کمرشل جہازوں کو دوبارہ اس راستے سے گزرنے کے لیے آپریشن شروع کرنے چاہئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکا کو یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔
جی سیون رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر ایران جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جنگ ختم کرکے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے کیونکہ اس اہم سمندری گزرگاہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
Today News
کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لئے نئی فیڈر سروس کا آغاز
کراچی:
کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لئے نئی فیڈر سروس کا آغاز ہوگیا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن کے لیے باقاعدہ شپنگ سروس شروع کردی گئی ہے، نئی فیڈر سروس ٹرانشپ کی جانب اہم پیش رفت ہے جس سے پاکستان کے درآمد اور برآمد کنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک تک بہتر رسائی ملے گی۔
محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اس پیشرفت سے کراچی پورٹ کے علاقائی بندرگاہوں سے رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے، نئی سروس سے پاکستان کی سپلائی چین کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔ اس ضمن میں کے جی ٹی ایل کے CEO خرم عزیز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جدید لاجسٹک نیٹ ورک سے پاکستانی تجارت کو فائدہ ہوگا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus