Connect with us

Today News

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

Published

on



وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی منڈی میں تیل کی مزید قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے ہفتہ وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا ردوبدل کی سمری موصول ہونے پر اپنا بیان جاری کیا اور کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھی ہیں مگر اس بار عام آدمی کا بوجھ کم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق جتنا ممکن ہوسکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے، خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے جسکے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بروقت پالیسی سازی، حکومت کی جانب سے بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کی بدولت اس صورتحال سے احسن طور سے انسانی حد تک نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بطور خادم پاکستان ان مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنےکیلئے اس ملک کی اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ان اقدامات میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جو خوش آئند ہے، اللہ کے فضل و کرم سے سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت خام تیل کی ملکی ضرویات کیلئے مناسب مقدار میسر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کسی کو بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت کی وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں،  دعا گو ہیں کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ شہری کروڑوں مالیت کی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز سے محروم

Published

on



رواں سال کے ابتدائی مہینوں کے دوران شہر میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کی چھینا جھپٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں اور گزشتہ ماہ (فروری) مسلح ملزمان نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی 3 ہزار 343 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا اور اسی دوران لاکھوں روپے مالیت کے 1237 موبائل فونز بھی شہریوں سے چھین لیے گئے۔

سی پی ایل سی کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دو ماہ (جنوری اور فروری) میں شہری مجموعی طور 7 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے دو ہزار 677 موبائل فونز بھی چھین لیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات میں 90 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے اور شہر میں بھتہ خوری کے 56 واقعات سامنے آئے، جس میں سب سے زیادہ 27 واقعات فروری میں پیش آئے۔

سی پی ایل سی کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں شہر کے مختلف علاقوں سے کار و موٹر سائیکل لفٹرز نے شہریوں سے 22 گاڑیاں اور 452 موٹر سائیکلوں چھین لیں، 143 گاڑیاں اور دو ہزار 726 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

فروری میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو 1237 موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا اور فروری کے 28 روز میں شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات میں 40 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، بھتہ خوری کے 27 واقعات پیش آئے جبکہ ایک واقعہ اغوا برائے تاوان کا بھی پیش آیا۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں گزشتہ دو ماہ میں شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی 40 گاڑیاں چھینی گئیں، 281 گاڑیاں چوری کرلی گئیں اور 869 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی 5 ہزار 818 موٹر سائیکلیں چوری بھی کی گئیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

عراق میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے؛ امریکا کی تصدیق

Published

on


امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں کریش ہونے والے ری فیولنگ طیارے پر موجود تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ حادثے کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں البتہ یہ بھی واضح کیا کہ طیارے کے گرنے کی وجہ حملہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ ابتدائی طور پر امریکی فوج نے طیارہ حادثے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی جب کہ باقی 2 کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا تاہم اب تمام 6 اہلکاوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ عملے کے ارکان کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ ’’کے سی-135 ایک ری فیولنگ طیارہ ہے جو بنیادی طور پر دوسرے فوجی طیاروں کو فضائی ایندھن فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارہ مغربی عراق میں معمول کی ری فیولنگ آپریشن پر تھا، یعنی یہ کسی دوسرے طیارے کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے جا رہا تھا یا دوران پرواز ایندھن فراہم کر رہا تھا۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس مخصوص پرواز میں کون سا طیارہ ری فیول ہو رہا تھا کیونکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے صرف کہا کہ حادثہ دشمنانہ یا دوستانہ فائر کی وجہ سے نہیں ہوا اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

لکی مروت میں ڈرون پروازیں پولیس نے ناکام بنا دیں، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی

Published

on



معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کوہاٹ میں ڈرون پروازوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈرون پروازوں کو ناکام بنا دیا تاہم ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دفتر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا سے جاری بیان کے مطابق شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ میں مشتبہ ڈرون پروازوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جہاں پولیس کی خصوصی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ڈرون کو اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے جام کر دیا۔

شفیع جان نے کہا کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرون کے سگنلز جام کیے گئے، موٹر بند ہونے سے ڈرون زمین پر گر گیا اور ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا ثبوت ہے، کوہاٹ سمیت پورے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کے استعداد کار میں اضافے کے لیے 31 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی ہے، اب تک 7 ارب روپے سے زیادہ جدید اسلحہ، اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔

شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں قیام امن کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

 



Source link

Continue Reading

Trending