Connect with us

Today News

امریکا کا مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

Published

on



امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت ایران کے اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ جو بھی فرد ایران کے ان 10 اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا وہ امریکا منتقل ہونے کا اہل بھی بن سکتا ہے اور اس کے لیے 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔

Got information on these Iranian terrorist leaders?

Send us a tip. It could make you eligible for a reward and relocation. pic.twitter.com/y7avkqdGWw
— Rewards for Justice (@RFJ_USA) March 13, 2026

وہ ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر انعام رکھا گیا ہے ان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ، ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، سیکرٹری برائے سپریم کونسل علی لاریجانی، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی اور بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  آج تہران میں یوم القدس ریلی کے موقع پر علی لاریجانی اور دیگر اہم شخصیات عوامی ریلی میں شریک ہوئے، ایرانی رہنماؤں نے کسی بھی دھمکی اور خوف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ریلی کے شرکا کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور امریکا مخالف نعرے بھی لگائے۔ 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایرانی افزودہ یورینیم کی روس منتقلی؛ ٹرمپ نے پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی

Published

on



امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی پیشکش دی تھی اور یہ پیشکش تہران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حصے کے طور پر سامنے آئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر روسی اور امریکی صدور کے درمیان رواں ہفتے رابطہ ہوا جس میں روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں یہ پیشکش دی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کے افزودہ یورینیم کو اپنے ملک منتقل کرنے کی پیشکش اس سے قبل بھی کی جا چکی ہے، تاہم امریکا نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

کینیا؛ ٹیسٹ ٹیوبز میں 2 ہزار سے زائد ’ملکہ چیونٹیوں‘ کی اسمگلنگ؛ چینی شہری گرفتار

Published

on


کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے مرکزی ہوائی اڈے پر ایک چینی شہری کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس کے سامان سے دو ہزار سے زائد زندہ ملکہ چیونٹیاں برآمد ہوئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت ژانگ کیکون کے نام سے ہوئی جس کے سامان سے 1948 چونیٹیاں ملی تھیں۔ 

ان میں 300 سے زائد چونٹیاں زندہ تھیں جنھیں ٹشو پیپرز میں اس طرح رکھا گیا تھا کہ سفر کے دوران وہ زندہ رہیں اور انھیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔

بقیہ چونٹیاں مردہ تھیں اور انھیں ٹیسٹ ٹیوب میں چھپایا گیا تھا۔ حیران کن طور پر تمام 1948 چونٹیاں عام نہیں بلکہ ملکہ چونٹیاں ہیں۔

کینیا کی وائلڈ لائف کے مطابق برآمد ہونے والی چیونٹیاں سائنسی طور پر میسور سیفالوٹس کہلاتی ہیں اور یہ افریقی ہارویسٹر چیونٹیاں مٹی کی زرخیزی، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان چونٹیوں کی تجارت بین الاقوامی حیاتیاتی تحفظ کے قوانین کے تحت سختی سے کنٹرول کی جاتی ہے اور یہ قابل گرفت جرم ہے۔

سرکاری وکیل ایلن ملاما نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق چیونٹیوں کی اسمگلنگ کے ایک ایسے نیٹ ورک سے ہونے کا شبہ ہے جس کے خلاف گزشتہ سال کارروائی کی گئی تھی۔

استغاثہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی فرانزک جانچ کی اجازت دی جائے تاکہ اس ممکنہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان تک پہنچا جا سکے۔

وائلڈ لائف سروس کے ایک سینئر اہلکار ڈنکن کے مطابق تفتیش کار اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کی توقع کر رہے ہیں اور تحقیقات کو کینیا کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے جہاں سے ممکنہ طور پر چیونٹیاں اکٹھی کی جاتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یورپ اور ایشیا میں پالتو حشرات رکھنے کے شوقین افراد میں ان چیونٹیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ ملکہ چیونٹیوں کی خاص اہمیت اس لیے ہوتی ہے کیونکہ وہ نئی کالونیاں بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

گزشتہ سال بھی کینیا کی ایک عدالت نے ہزاروں زندہ ملکہ چیونٹیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کرنے پر چار افراد کو ایک سال قید اور تقریباً 7700 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پانچ دن کے ریمانڈ پر رکھنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس واقعے کے پیچھے کوئی بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورک تو نہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

US B-2 bombers begin mission for more strikes on Iran

Published

on


امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے بھی حملوں کے لیے اپنا مشن شروع کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی مستقبل میں دوبارہ طاقت حاصل کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل تہران، شیراز اور اہواز سمیت مختلف شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق لڑاکا طیاروں نے بڑے پیمانے پر بیس فضائی حملے کیے جن میں ایرانی فوجی تنصیبات، اسلحہ کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے والے مقامات کو ہدف بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی نظام “تھاڈ”  کو اسرائیل منتقل کر دیا تاکہ اسرائیل کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیاکہ ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے ہیں کیونکہ آج سب سے سخت حملے ہوں گے، ہم نہیں رکیں گے، آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending