Connect with us

Today News

امریکا تائیوان کو اسلحے کی فراہمی فوری روک دے، چین

Published

on


چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کسی بھی نئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو بند کردے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چین-امریکا مشترکہ اعلامیہ بالخصوص 17 اگست کے اعلامیے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہیے۔

ترجمان ان رپورٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے آئندہ دورے کے بعد تائیوان کے لیے جدید ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے جس میں جدید انٹرسیپٹر میزائل بھی شامل ہیں۔

انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ چین امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بنگلادیش کیخلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان آغا کا رد عمل سامنے آگیا

Published

on


پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے بنگلادیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مہدی حسن کی جگہ ہوتے تو معاملے کو مختلف انداز میں ہینڈل کرتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاکا میں میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

میچ کے دوران سلمان آغا نان اسٹرائیکر اینڈ پر بولر کے رن اپ کے ساتھ کریز سے باہر آگئے تھے، محمد رضوان نے شاٹ کھیلا تو گیند سیدھی سلمان آغا کے بلے پر لگی جا کے اور وہیں رک گئی۔

سلمان آغا نے گیند اٹھاکر دینا چاہی لیکن اسی لمحے مہدی حسن نے گیند اٹھاکر وکٹ پر مار دی جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

اس فیصلے پر سلمان آغا شدید ناراض نظر آئے اور غصے میں اپنے دستانے اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں آغا نے کہا کہ قانون کے مطابق مہدی کا عمل درست تھا، لیکن ان کے خیال میں کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ بھی اہم ہوتی ہے۔

ان کے مطابق اگر وہ اس صورتحال میں ہوتے تو شاید مختلف فیصلہ کرتے۔

آغا نے وضاحت کی کہ گیند پہلے ان کے پیڈ اور پھر بیٹ سے لگی تھی، جس کی وجہ سے انہیں لگا کہ گیند ڈیڈ ہو چکی ہے۔ اسی لیے وہ گیند اٹھا کر باؤلر کو واپس دینے کی کوشش کر رہے تھے، نہ کہ رن لینے کی۔

انہوں نے اپنی جذباتی ردعمل پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ یہ سب لمحاتی غصے کی وجہ سے ہوا۔

آغا کا کہنا تھا کہ وہ بعد میں مہدی سے بات کر کے معاملہ حل کر لیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا اسرائیل میں قیادت کے مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Published

on


ایران نے آپریشن وعدۂ صادق کی 48ویں لہر میں اسرائیل میں متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے حملے میں صیہونی رہنماؤں کے مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملوں کی نئی لہر میں ڈرون اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ کہا گیا کہ حملوں کا ہدف اسرائیلی قیادت اور حساس سیکیورٹی مراکز تھے۔

بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حملے تل ابیب اور دیگر اہم مقامات کی طرف کیے گئے۔

اسرائیل کی جانب سے ابھی تک ان حملوں کے دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی اداکارہ کا ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر اظہار تشویش

Published

on



نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر گھٹ رہا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

جمعرات کی صبح ممبئی کے کئی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہی جس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیا۔

دھند نے شہر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی اور شہری اپنی سانسوں میں شامل ہوا کے بارے میں فکر مند نظر آئے۔

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور اس کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا۔ 

اپنے پیغام میں بھارتی ادکارہ نے لکھا ’یہ شہر (اور اس کے بچے) گھٹ رہے ہیں! یہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے‘؟ 

دوسری جانب، بھارتی شہریوں کا بھی یہی ماننا ہے کہ ممبئی میں فروری سے صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔

اداکارہ ریچا چڈا نے بھی خراب فضائی معیار کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مزید عوامی آوازیں اٹھنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں دکھائی دیں گی جو دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی۔ 



Source link

Continue Reading

Trending