Connect with us

Today News

سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ

Published

on



اسلام آباد:

سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق سہولت اکاؤنٹ پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرتا ہے، جہاں سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے، تاہم ایک بروکر کے ساتھ ہر سرمایہ کار صرف ایک سہولت اکاؤنٹ رکھ سکے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سہولت اکاؤنٹ صرف شناختی کارڈ کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے اور یہ آن لائن بھی دستیاب ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کے سب اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار ہے جبکہ انویسٹر اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے۔

کمیشن نے سرمایہ کاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مجاز غیر ملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بجائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں اور نوجوان اس سہولت کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں شمولیت اختیار کریں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کیلیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان

Published

on


پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایشیاء انڈر12 ٹیم مقابلوں کے ساتھ ایشیاء ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ 11 سے 18 اپریل 2026 تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگا۔

اس سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 9 سے 11 مارچ 2026 تک اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں منعقد کیے گئے۔

ٹرائلز میں قومی رینکنگ اور حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر آٹھ لڑکوں اور پانچ لڑکیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

بوائز ٹیم میں محمد ایان، محمد فیضان اور مصطفیٰ عزیر رانا کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ایم ابراہیم حسین گل کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح گرلز ٹیم میں شہنور عمر، شہرین عمر اور وجیہہ فاطمہ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ دعا یوسف قریشی کو ریزرو پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے آئندہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی اور مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری 

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کردیا۔

لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو  16 مارچ کے دن عارضی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

16 مارچ کو صبح ساڑھے 8 تا صبح ساڑھے 10 بجے کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔

اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہوگا، طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

انیل کپور نے فلم ’دھرندھر 2‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی

Published

on



بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے بھارت کی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر 2‘ میں کیمیو کرنے سے انکار کردیا تھا جسے انہوں نے اپنا نقصان قرار دیا۔ 

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری کے کینگ وار پر مبنی فلم ’دھرندھر‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 69 سالہ اداکار نے بتایا کہ فلم ساز ادیتہ دھر نے انہیں اس فلم کے سیکوئل میں ایک کیمیو کردار کی پیشکش کی تھی اور انہیں یہ پیشکش پسند آئی تھی مگر وقت کی کمی کے باعث وہ اس کا حصہ نہیں بن سکے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آدتیہ دھر میرے پاس دھرندھر 2 کے لیے آئے تھے، وہ چاہتے تھے کہ میں فلم میں ایک چھوٹا سا کیمیو کروں۔

انہوں نے بتایا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس کی وجہ میری پیشہ ورانہ دیانت داری اور وعدوں کی پابندی ہے اور یہ بہت اہم ہے، صرف ٹیلنٹ ہی آپ کو کامیاب نہیں بناتا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنی تاریخیں پہلے ہی ایک اور فلم ساز کو دے چکے تھے، اس لیے انہوں نے اسی وعدے کو نبھانا مناسب سمجھا کیوں کہ وہ فلم ریلیز کر رہے ہیں اور یہ ایک شاندار فلم ہے، یہ میرا نقصان ہے، لیکن کوئی بات نہیں، امید ہے کہ ہم مستقبل میں ساتھ کام کریں گے۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

بعض مداحوں کا خیال ہے کہ شاید انہیں سیکوئل میں پراسرار کردار بڑے صاحب ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

دوسری جانب یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ یہ کردار عمران ہاشمی ادا کر سکتے ہیں، تاہم فلم سازوں کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 



Source link

Continue Reading

Trending