Today News
بھارتی اداکارہ کا ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر اظہار تشویش
نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر گھٹ رہا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
جمعرات کی صبح ممبئی کے کئی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہی جس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیا۔
دھند نے شہر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی اور شہری اپنی سانسوں میں شامل ہوا کے بارے میں فکر مند نظر آئے۔
بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور اس کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا۔
اپنے پیغام میں بھارتی ادکارہ نے لکھا ’یہ شہر (اور اس کے بچے) گھٹ رہے ہیں! یہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے‘؟
دوسری جانب، بھارتی شہریوں کا بھی یہی ماننا ہے کہ ممبئی میں فروری سے صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔
اداکارہ ریچا چڈا نے بھی خراب فضائی معیار کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مزید عوامی آوازیں اٹھنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں دکھائی دیں گی جو دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی۔
Source link
Today News
حکومت کا عیدالفطر پر چارچھٹیاں دینے کافیصلہ
وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر جمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو چھٹی ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے عید کے چاند سے متعلق بتایا کہ 19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کیمٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جبکہ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹے کی عمر والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے تو ناممکن ہے، اسے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ تو دیکھ ہی نہیں سکتی۔
انجم نذیر نے مزید بتایا کہ اس سال امکان نظر آرہا ہے کہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
Today News
آشنا کیساتھ مل کر پہلے شوہر کا قتل، دوسرے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی سفاک خاتون گرفتار
آشنا کیساتھ مل کر پہلے شوہر کا قتل، دوسرے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی سفاک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی، خاتون کی 4 سال قبل اشتیاق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کیا اور دوسری شادی کر لی۔
ملزمہ نازیہ نے آشنا دانش سے مل کر دوسرے شوہر اشفاق کو بھی قتل کرنے کا پلان بنایا، ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں ڈکیتی کا بہانہ بنا کر دوسرے شوہر پر گزشتہ روز فائرنگ کروا دی۔
ملزمہ نے آشنا سے مل کر واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کیلئے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں نازیہ بی بی اور ساتھی دانش شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Today News
خوشاب: سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، 26 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی
خوشاب میں سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، 26 سالہ چمن بتول جان کی بازی ہار گئی۔
افسوسناک واقعے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیا جب کہ ڈی پی او خوشاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بابر عباس اور طاہر عباس کو حراست میں لے لیا، حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اصل حقائق مکمل تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پی ایف ایس اے ٹیم بھی طلب کر لی گئی، خواتین کے خلاف اس نوعیت کے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شفاف تفتیش کے ذریعے ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، متاثرہ خاندان کو قانونی اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper