Today News
انیل کپور نے فلم ’دھرندھر 2‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی
بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے بھارت کی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر 2‘ میں کیمیو کرنے سے انکار کردیا تھا جسے انہوں نے اپنا نقصان قرار دیا۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری کے کینگ وار پر مبنی فلم ’دھرندھر‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 69 سالہ اداکار نے بتایا کہ فلم ساز ادیتہ دھر نے انہیں اس فلم کے سیکوئل میں ایک کیمیو کردار کی پیشکش کی تھی اور انہیں یہ پیشکش پسند آئی تھی مگر وقت کی کمی کے باعث وہ اس کا حصہ نہیں بن سکے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آدتیہ دھر میرے پاس دھرندھر 2 کے لیے آئے تھے، وہ چاہتے تھے کہ میں فلم میں ایک چھوٹا سا کیمیو کروں۔
انہوں نے بتایا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس کی وجہ میری پیشہ ورانہ دیانت داری اور وعدوں کی پابندی ہے اور یہ بہت اہم ہے، صرف ٹیلنٹ ہی آپ کو کامیاب نہیں بناتا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنی تاریخیں پہلے ہی ایک اور فلم ساز کو دے چکے تھے، اس لیے انہوں نے اسی وعدے کو نبھانا مناسب سمجھا کیوں کہ وہ فلم ریلیز کر رہے ہیں اور یہ ایک شاندار فلم ہے، یہ میرا نقصان ہے، لیکن کوئی بات نہیں، امید ہے کہ ہم مستقبل میں ساتھ کام کریں گے۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
بعض مداحوں کا خیال ہے کہ شاید انہیں سیکوئل میں پراسرار کردار بڑے صاحب ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
دوسری جانب یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ یہ کردار عمران ہاشمی ادا کر سکتے ہیں، تاہم فلم سازوں کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
Today News
کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی، وزیراعظم
اسلام آباد:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔
خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم قیمتوں کے استحکام اور حکومتی بچت اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ کفایت شعاری سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد کٹوتی ہوگی۔ کارپوریشنز کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندے اب شرکت فیس نہیں لیں گے، جبکہ تمام سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 2 ماہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی اور 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور نئی خریداری پر پابندی رہے گی۔
اسی طرح کابینہ ارکان، وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں عوامی فلاح کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ان کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب آن لائن میٹنگز کو ترجیح دی جائے گی تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ سیکریٹریز کو ان کفایت شعاری کے احکامات کی نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، بلال اظہر کیانی اور ایف بی آر چیئرمین شریک ہوئے۔
Today News
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ایران کے جوابی حملوں، ٹرمپ کے دعوے کے برعکس مشرق وسطی میں جنگی صورتحال برقرار رہنے کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 87ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 8ہزار 700روپے کی کمی 5لاکھ 24ہزار 562روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 459 روپے کی کمی سے 4لاکھ 49ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 10سینٹس کی کمی سے 80ڈالر 57سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 310روپے کی کمی سے 8ہزار 541روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 266روپے کی کمی سے 7ہزار 322روپے کی سطح پر آگئی۔
Today News
حکومت کا عیدالفطر پر چارچھٹیاں دینے کافیصلہ
وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر جمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو چھٹی ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے عید کے چاند سے متعلق بتایا کہ 19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کیمٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جبکہ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹے کی عمر والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے تو ناممکن ہے، اسے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ تو دیکھ ہی نہیں سکتی۔
انجم نذیر نے مزید بتایا کہ اس سال امکان نظر آرہا ہے کہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport