Connect with us

Today News

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری 

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کردیا۔

لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو  16 مارچ کے دن عارضی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس دوران کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

16 مارچ کو صبح ساڑھے 8 تا صبح ساڑھے 10 بجے کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔

اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہوگا، طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان نرسنگ کوسنل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

Published

on


پاکستان نرسنگ کوسنل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز وزارت صحت میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق  اجلاس کے دوران صدر اور نائب صدر کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا جو کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس اینڈ ہیلتھ میں گریجویٹ بیچلر آف سائنس اِن نرسنگ  پروگرام کے لیے پانچ اضافی نشستوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔ یہ نشستیں پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ قومی ہیروز کے خاندانوں کی معاونت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق نرسنگ کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ کونسل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق

Published

on


لبنان میں ہیلتھ کیئر سینٹر پر ہوئے حالیہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 طبی کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی صحت عامہ کی وزارت نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے قصبے میں اسرائیلی حملے میں ایک ہیلتھ سینٹر مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 12 طبی کارکنان جاں بحق ہو گئے۔

وزارت نے بتایا کہ بورج قلاوئی نامی قصبے میں ہونے والے حملے میں مرنے والوں میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ حملے میں ایک ہیلتھ کیئر ورکر زخمی ہوا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کام جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی، وزیراعظم

Published

on



اسلام آباد:

وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔

خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم قیمتوں کے استحکام اور حکومتی بچت اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ کفایت شعاری سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد کٹوتی ہوگی۔ کارپوریشنز کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندے اب شرکت فیس نہیں لیں گے، جبکہ تمام سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 2 ماہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی اور 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور نئی خریداری پر پابندی رہے گی۔

اسی طرح کابینہ ارکان، وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں عوامی فلاح کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ان کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب آن لائن میٹنگز کو ترجیح دی جائے گی تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ سیکریٹریز کو ان کفایت شعاری کے احکامات کی نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، بلال اظہر کیانی اور ایف بی آر چیئرمین شریک ہوئے۔





Source link

Continue Reading

Trending