Connect with us

Today News

منڈپ سے گینگسٹر دولہا گرفتار، دلہن کی پولیس سے رو رو کر شادی مکمل کرنے کی دہائیاں

Published

on


بھارت کے شہر بھوپال میں ایک شادی کے موقع پر پولیس نے دولہا کو منڈپ سے گرفتار کر لیا جس سے شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔

دلہا آکاش عرف بھورا ہڈی مبینہ طور پر ایک جرائم پیشہ گینگ کا سربراہ ہے جس کے خلاف متعدد اغوا برائے تاون سمیت سنگین الزامات کے 35 مقدمات درج ہیں۔

دلہن پولیس کے سامنے روتے ہوئے اپیل کرتی رہی کہ کم از کم دو گھنٹے کے لیے دولہا کو چھوڑ دیا جائے تاکہ شادی کے رسومات مکمل ہو سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد دلہن سیما مہندی اور ہلدی لگے ہاتھوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس افسران سے التجا کی کہ اسے اس جرم کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا اور شادی کے مہمان اس کے گھر میں انتظار کر رہے ہیں۔

دلہن نے یہ بھی کہا کہ پولیس تحویل میں ہی شادی کی رسم ادا کرنے دی جائے تاہم پولیس نے دلہن کی درخواست مسترد کر دی اور دولہا کو فوری طور پر گرفتار کرکے لے گئی۔

پولیس کے مطابق دولہا کے پانچ ساتھیوں کو بھی شادی کی تقریب سے گرفتار کیا گیا، تمام ملزمان کو عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق

Published

on


لبنان میں ہیلتھ کیئر سینٹر پر ہوئے حالیہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 طبی کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی صحت عامہ کی وزارت نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے قصبے میں اسرائیلی حملے میں ایک ہیلتھ سینٹر مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 12 طبی کارکنان جاں بحق ہو گئے۔

وزارت نے بتایا کہ بورج قلاوئی نامی قصبے میں ہونے والے حملے میں مرنے والوں میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ حملے میں ایک ہیلتھ کیئر ورکر زخمی ہوا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کام جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی، وزیراعظم

Published

on



اسلام آباد:

وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔

خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم قیمتوں کے استحکام اور حکومتی بچت اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ کفایت شعاری سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد کٹوتی ہوگی۔ کارپوریشنز کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندے اب شرکت فیس نہیں لیں گے، جبکہ تمام سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 2 ماہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی اور 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور نئی خریداری پر پابندی رہے گی۔

اسی طرح کابینہ ارکان، وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں عوامی فلاح کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ان کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب آن لائن میٹنگز کو ترجیح دی جائے گی تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ سیکریٹریز کو ان کفایت شعاری کے احکامات کی نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، بلال اظہر کیانی اور ایف بی آر چیئرمین شریک ہوئے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on


ایران کے جوابی حملوں، ٹرمپ کے دعوے کے برعکس مشرق وسطی میں جنگی صورتحال برقرار رہنے کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 87ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 8ہزار 700روپے کی کمی 5لاکھ 24ہزار 562روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 459 روپے کی کمی سے 4لاکھ 49ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 10سینٹس کی کمی سے 80ڈالر 57سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 310روپے کی کمی سے 8ہزار 541روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 266روپے کی کمی سے 7ہزار 322روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Trending