Connect with us

Today News

عید الفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

Published

on


محمکہ موسمات  نے عید کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے عید کے چاند سے متعلق بتایا کہ  19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کیمٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جبکہ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹے کی عمر  والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے تو ناممکن ہے، اسے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ تو دیکھ ہی نہیں سکتی۔

انجم نذیر نے مزید بتایا کہ اس سال امکان نظر آرہا ہے کہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسرائیل کی سفاکیت؛ لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

Published

on


اسرائیل نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے لبنان پر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ جنوبی قصبے برج قلعویہ میں واقع ایک کلینک پر کیا گیا جہاں طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کلینک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں ڈاکٹرز، نرسیں اور ایمبولینس سروس کے اہلکار شامل ہیں۔

حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں مزید حملے بھی کیے جن میں رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حملوں کے ساتھ ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان میں انخلا کے عمل کو بھی تیز تر کردیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کوہستان کرپشن کیس میں نئی پیشرفت، عدالت نے فیصلہ کرلیا

Published

on



پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی احتساب عدالت نے کوہستان کرپشن کیس کی سماعت کی، اسپیشل پراسیکوٹر نیب حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے،

عدالت نے اسکینڈل میں نامزد چھ ملزمان اور دو بے نامی داروں کے اثاثے منجمند کرنے کی توثیق کر دی۔ ملزمان میں محمد ایاز ، دوراج خان ، محبوب الرحمان  ، طاہر تنویر، ضمیر مراد  اور ظہور احمد شامل ہیں۔

بے نامی دار عاطف اقبال اور یاسر تنویر کے اثاثے بھی منجمد کیے گئے ہیں۔ 

اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ظہور اور یاسر تنویر بینک ملازمین ہیں، ملزمان کے نام پر غیر منقولہ اثاثے نکل آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی نیب نے 24 فروری کو ملزمان اور بے نامی داروں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے۔ 

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کے توثیق کردی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان نرسنگ کوسنل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

Published

on


پاکستان نرسنگ کوسنل اینڈ مڈ وائفری کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز وزارت صحت میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق  اجلاس کے دوران صدر اور نائب صدر کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا جو کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس اینڈ ہیلتھ میں گریجویٹ بیچلر آف سائنس اِن نرسنگ  پروگرام کے لیے پانچ اضافی نشستوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔ یہ نشستیں پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ قومی ہیروز کے خاندانوں کی معاونت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق نرسنگ کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ کونسل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Trending